اصول التخریج

اصول التخریج

 

مصنف : عزیر یونس سلفی المدنی

 

صفحات: 276

 

حدیثِ رسول کی خدمت کےلیے جن علوم پر دسترس حاصل کرنا ضرووری ہے ان میں سے ایک علم ’’تخریج واصول تخریج‘‘ کاعلم ہے۔علم اصول تخریج سے مراد وہ علم جس میں ان اصول وضوابط کی پہنچان حاصل ہو جن کے ذریعے راوی اور روایت کی حالت اور مخرج معلوم کرنے کا طریقہ اور متعلقہ روایت کے تمام طرق اور الفاظ اکٹھے کر کے اس روایت پر صحت یا ضعف کاحکم لگانے کا ملکہ حاصل ہو ۔فن تخریج کا جاننا ہر طالبِ حدیث کےلیے انتہائی ضروری ہے کیونکہ سنت رسول ﷺکی معرفت کےلیے یہ فن بنیادی کردار ادا کرتا ہے خاص طور سے موجودہ زمانہ میں علوم ِشریعت سے تعلق رکھنے والے باحثین اور محققین کےلیے اس کی معرفت بے حد ضروری ہے کیونکہ اس فن کی معرفت سے حدیثِ رسول کی معرفت حاصل ہوتی ہے فن حدیث کی بنیادی کتابوں کی معرفت ان کی ترتیب ، طریقۂ تصنیف اور ان سے استفادہ کی کیفیت کا پتہ چلتا ہے اسی طرح فنونِ حدیث کے دیگر علوم کی معرفت حاصل ہوتی ہے جن کی ضرورت تخریج حدیث میں پڑتی ہے۔ مثلاً اسماء الرجال، جرح وتعدیل ،علل حدیث وغیرہ۔نیز اس علم کی معرفت سے بڑی آسانی سے حدیث رسول کی معرفت ہوجاتی ہے اور یہ پتہ چل جاتا ہے کہ مطلوبہ روایت کتبِ حدیث میں سے کن کتابوں میں کہاں پائی جاتی ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ اصول التخریج ‘‘عزیر یونس السلفی المدنی ﷾ (فاضل مدینہ یونیورسٹی ،سابق استاذ جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور ) کی تصنیف ہے ۔ انہوں نے اس کتاب کو دوحصوں میں تقسیم کیا ہے ۔ پہلے حصے میں تخریج کی مبادیات ، تخریج کےچھ اصول ،ان کی تفصیل اور ان میں استعمال ہونے والی کتب کاتعارف، ان کا طریقۂ استعمال، اور جدید طبقات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ کتاب کے دوسرے حصہ میں سند اور متن کےاحوال ، جرح وتعدیل کےمراتب اور رجال پر لکھی جانے والی کتب اور ان کاطریقۂ استخدام بیان کیا گیا ہے۔فاضل مصنف نے انتہائی محنت وکوشش کے ساتھ یہ کتاب مرتب کی ہے اور الگ الگ تبویب کے ساتھ بہت احسن انداز میں اصطلاحات اور جرج وتعدیل ک اصول اور اس فن پر لکھی گئی کتب کا تعارف اور ان سے استفادہ کا طریقہ بھی لکھ دیا ہے ۔ امید واثق ہے کہ طلباء واساتذہ کرام کے لیے یہ کتاب رہنما ثابت ہوگی اور اس کےمطالعہ سے کمپیوٹر اور اانٹرنیٹ میں موجود احادیث اور ان کی تخریج وحکم لگانا بھی کافی آسان ہوجائےگا۔( ان شاء اللہ ) اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور طالبانِ حدیث نبوی ﷺ کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ المؤلف 13
تقریظ۔۔۔(فضیلۃ الشیخ استاذی المکرم مولانا عبدالرشید صدیقی حفظہ اللہ ) 16
تقریظ۔۔۔(فضیلۃ الشیخ استاذی المکرم ابو  محمد ادریس اثری حفظہ اللہ ) 18
تقریظ۔۔۔(فضیلۃ الشیخ استاذی المکرم مولانا ابو نعمان بشیر احمد ) 22
تقریظ۔۔۔(فضیلۃ الشیخ استاذی المکرم مولانا ابو عدنان مشتاق احمد ) 25
تمہد 27
باب 1                    مبادیات اصول تخریج
اصول تخریج کی تعریف 30
اصول کی تعریف ( لغوی ، اصطلاحی ) 30
تخریج کی تعریف ( لغوی ، اصطلاحی ) 30
تعریف اصول  تخریج باعتبار مرکب اضافی 30
اصول  تخریج پر قرآنی دلائل 31
اخراج ، تخریج اور ا ستخراج 35
علم  تخریج کی ابتداء 37
تخریج پر لکھی جانے والی کتب 38
اصول تخریج پر تصنیفات 45
علم  تخریج  کے فوائد 46
مصادر اصلیہ سے مراد 47
طرق التخریج 48
باب 2              تخریج کا پہلا طریقہ اور اس میں استعمال ہونے  والی  کتب
پہلی قسم : مسانید 49
مسند کی لغوی  اصطلاحی  تعریف 49
مشہور کتب مسانید 50
مسند ابی بکر الحمیدی 50
مسند امام احمد 53
مسند احمد کے مشہور طبعات اور ان کا استعمال 53
مسند احمد پر کی جانے والی خدمات 56
الفتح الربانی 56
اطراف المسند المعتلی 57
خصائص المسند 58
المصعد الا حمد 58
القول المسدد 59
الذب الاحمد عن مسند احمد 59
المحصل لمسند الامام احمد بن حنبل 60
مسند ابی یعلی الموصلی 61
دوسری قسم :المعاجم 63
چند مشہور معاجم کتب 63
المعجم الکبیر 64
المعجم الاو سط 66
المعجم الصغیر 67
تیسری قسم : کتب اطراف 69
لغوی اصطلاحی تعریف اور چند مشہور کتب اطراف 69
کتب اطراف کے فوائد 70
کتاب تحفۃ الاشراف 71
کتاب ذخائر المواریث 74
باب 3    تخریج کا دوسرا طریقہ اور اس میں استعمال ہونے والی کتب
پہلی قسم : لوگوں کی زبانوں پر مشہور روایات پر مشتمل کتب 78
کتاب المقاصدالحسنہ 80
کتاب تمییز الطیب من الخبیث 83
کتاب کشف الخفاء ومزیل الالباس 83
کتاب الجامع الکبیر للسیو طی 87
کتاب الجامع الصغیر للسیوطی 89
الجامع الصغیر پر مؤلفات 95
تیسری قسم: المفاتیح و الفہارس 96
چند مشہور مفاتیح اور فہارس کتب 96
کتاب مفتاح الصحیحین 97
کتاب فہرس لاحادیث صحیح مسلم القولیۃ 100
کتاب  مفتاح الترتیب لاحادیث تاریخ الخطیب 100
کتاب البغیۃ فی ترتیب احادیث الحلیۃ 102
کتاب مفتاح المؤطا 103
کتاب مفتاح سنن ابن ماجہ 104
باب 4   تخریج کا طریقہ اور اس میں استعمال ہونے والی کتب
کتاب المعجم المفہرس لالفاظ الحدیث النبوی 105
معجم مفہرس کے موافق طبعات 112
تکملۃ المعجم المفہرس 117
باب5     تخریج کا چوتھا طریقہ اور اس میں استعمال ہونے والی کتب
پہلی قسم: وہ کتب جو دین کے تمام ابواب پر مشتمل ہیں 121
الجوامع لغوی اصطلاحی  اور چند مشہور جوامع کتب 121
جامع صحیح بخاری 122
صحیح مسلم 127
جامع ترمذی 130
جوامع پر مستخرجات 133
مستخرج کی لغوی اصطلاحی تعریف اور چند مشہور مستخرجات کتب 134
جوامع پر مستدرکات 136
مستدرک کی لغوی اصطلاحی تعریف 136
مستدرک امام حاکم 137
کتب  المجامیع 140
مجامیع کی لغوی اصطلاحی تعریف اور چند مشہور مجامیع کتب 140
کتاب الجمع بین الصحیحین 142
کتاب جامع الاصول فی احادیث الرسول ﷺ 143
کتب الزوائد 145
زوائد کی لغوی تعریف اور چند مشہور زوائد کتب 145
کتاب مصباح الزجاجۃ فی زوائد ابن ماجہ 147
کتاب اتحاف السادۃ المھرۃ الخیرۃ بزوائد المسانید العشرۃ 148
کتاب المطالب العالیۃ 149
کتاب مفتاح کنوزالسنۃ اور اس کا دراسہ 149
دوسری قسم :وہ کتب جو دین کے  اکثر ابواب پر مشتمل ہیں 157
سنن لغوی اصطلاحی تعریف اور چند مشہور کتب سنن 158
سنن ابی داود 159
سنن نسائی 164
سنن ابن ماجہ 168
سنن پر مستخرجات 172
مصنف لغوی اصطلاحی تعریف اور چند مشہور مصنفات کتب 172
مصنف عبدالرزاق 173
مصنف ابن ابی شیبہ 174
مؤطا لغوی اصطلاحی تعریف اور چند مشہور مؤطات  کتب 175
مؤطا امام مالک 176
تیسری قسم : وہ کتب جو دین کے کسی ایک مسئلہ پر مشتمل ہوں 180
اجراء لغوی  اصطلاحی تعریف اور چند مشہور کتب 180
ترغیب و ترہیب  تعریف اور چند مشہور کتب 182
کتاب الترغیب و الترہیب لابن شاھین 182
کتاب الترغیب و الترہیب للمنذری 183
زہد ،فضائل ، آداب اور اخلاق پر لکھی جانے والی کتب 183
چند مشہور کتب احکام 184
خاص موضوع پر لکھی جانے والی کتب 186
مختلف فنون پر لکھی جانے والی کتب 187
چند مشہور کتب تخریج 189
کتاب نصب الرایۃ فی تخریج احادیث الھدایۃ 190
کتاب الدرایۃ فی  تخریج احادیث  الھدایۃ 191
کتاب التلخیص الحبیر 192
کتاب المغنی عن حمل الاسفار 194
باب 6      تخریج کا پانچواں طریقہ  اور ا س میں استعمال ہو نے والی کتب
سند کے احوال 197
متن کے احوال 200
سند اور متن کے مجموعی احوال 202
باب 7       تخریج کا چھٹا طریقہ اور اس میں استعمال ہونے والے موسوعات
کمپیوٹر کی اہمیت اور افادیت 204
چند مشہور  موسوعات 205

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment