اسلاف کے سنہرے اقوال
مصنف : محمد اویس سرور
صفحات: 347
تجربہ انسان کا ایسا ساتھی ہے جو اسے اس وقت ملتا ہے جب وہ بہت کچھ کھو چکا ہوتا ہے اور اس کے پاس ان تجربوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے تھوڑی سے فرصت باقی رہ جاتی ہے۔ جوں جوں انسان کی عمر بڑھتی ہے اس کے تجربات بھی بڑھتے رہتے ہیں۔ فطرت کا مشاہدہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کے تجربات اس کی اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ دوسروں کے لیے ہوتے ہیں۔ اس لیے عقل مند قومیں ہمیشہ اپنے بزرگوں کے تجربات‘ مشاہدات اور آراء سے فائدہ اٹھاتی ہیں اور انہیں ساتھ لے کر زندگی گزارتی ہیں۔ بزرگوں کے اقوال وتجربات نوجوانوں کے افکار بناتے ہیں اور یہ افکار تخلیق کی جڑ قرار دیئے گئے ہیں۔ ۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی خاص اسی موضوع پر لکھی گئی ہے۔ اس میں نبیﷺ کے ساتھ ساتھ‘ نبیﷺ کے اصحاب‘ ائمہ دین‘ صوفیا‘ عظام‘ علماء کرام اور اہل علم ودانش میں سے کچھ مایۂ ناز شخصیات کے اقوال کو جمع کیا گیا ہے۔ مصنف نے اختصار کے ساتھ جامع مفاہیم پر مشتمل اقوال کو جمع کرنے کی کوشش کی ہے۔ اور ہر قول کو تاریخ وسیر اور حدیث کی معتبر کتابوں سے نقل کیا گیا ہے اور مکمل حوالہ بھی دیا گیا ہے تاکہ ان کی استنادی حیثیت باقی رہے اور پڑھنے والوں کو کامل تشفی حاصل ہو۔ اس میں جمع کردہ اقوال: عقائد وعبادات‘ معاملات ومعاشرت‘ اصلاح وتصوف‘ اخلاق حسنہ کے فضائل اور اخلاق سیئہ کے رذائل وغیرہ کے موضوعات پر مشتمل ہیں۔ ۔ یہ کتاب’’ اسلاف کے سنہرے اقوال ‘‘ مولانا محمد اویس سرور کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
ورق ورق سے | 10 |
باب ……..1آقائے دوعالم حضرت محمدﷺکےسنہری اقوال | 13 |
باب ……2 صحابہ کرام کےسنہری اقوال | 47 |
حضرت ابوبکرالصدیق | 49 |
حضرت عمربن خطاب الفاروق | 53 |
حضرت عثمان بن عفان | 59 |
حضرت علی المرتضیٰ | 61 |
حضرت عباس بن عبدالمطلب | 77 |
حضرت معاویہ | 77 |
حضرت ابوعبیدہ بن جراح | 78 |
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ | 79 |
حضرت حسن بن علی | 80 |
حضرت حسین بن علی | 85 |
حضرت معاذبن جبلﷺ | 86 |
حضرت عبداللہ بن مسعود | 87 |
حضرت عبداللہ بن عباس | 91 |
حضرت ابوموسیٰ اشعری | 92 |
حضرت عبداللہ بن عمر | 93 |
حضرت ابوالدرداء | 94 |
حضرت حسان بن ثابت | 94 |
حضرت ابی بن کعب | 100 |
حضرت سلمان فارسی | 101 |
حضرت عمیربن حبیب | 102 |
حضرت حذیفہ | 103 |
حضرت انس بن مالک | 104 |
حضرت عبداللہ بن بسر | 104 |
حضرت جندب بجلی | 105 |
حضرت ابوحازم | 106 |
حضرت عدی بن حاتم | 107 |
باب 3…….تابعین ،تبع تابعین ائمہ کرام اوراولیاءعظام کےسنہری اقوال | 109 |
حضرت عمربن عبدالعزیز(م:101ھ) | 111 |
حضرت حسن بصری(م،110ھ) | 115 |
امام اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت (م:150ھ) | 122 |
حضرت سفیان ثوری(م:161ھ) | 128 |
حضرت ابراہیم بن ادہم (م:894/161ھ) | 129 |
امام مالک بن انس(م:179ھ) | 131 |
حضرت فضیل بن عیاض(م:187ھ) | 136 |
امام محمدبن ادریس الشافعی(م:204ھ) | 139 |
حضرت ابوسلیمان دارانی (م:215ھ) | 143 |
حضرت بشرحافی (م:227ھ) | 146 |
امام حاتم اصم(م:237ھ) | 147 |
امام احمدبن حنبل(م:241ھ) | 151 |
حضرت ذوالنون مصری(م:245ھ) | 155 |
حضرت ابوتراب نخشی(م:245ھ) | 158 |
حضرت یحییٰ بن معاذرازی(م:258ھ) | 159 |
حضرت بایزید بسطامی (م:261ھ) | 161 |
حضرت حمدون بن احمدبن قصار(م:271ھ) | 163 |
حضرت سہل تستری(م:283ھ) | 164 |
حضرت ابراہیم خواص(م:291ھ) | 166 |
حضرت جنیدبغدادی(م:297ھ) | 167 |
حضرت شاہ بن شجاع کرمانی(م:300ھ) | 170 |
حضرت ابوعثمان جبری(م:298ھ) | 171 |
شیخ ابوعبداللہ بلنحی (م:319ھ) | 172 |
حضرت ابوبکرمحمدبن موسی واسطی(م:320ھ) | 173 |
حضرت ابوعلی احمدروذباری(م:322ھ) | 174 |
امام ابوحامدبن محمدغزالی(م:505ھ) | 175 |
علامہ عبدالرحمن ابن الجوزی(م:597ھ) | 179 |
شیخ عبدالوہاب شعرانی(م:973ھ) | 196 |
مجدد الف ثانی امامربانی شیخ احمدسرہندی(م:1624ھ) | 198 |
باب نمبر4……..اہل حق کےسنہری اقوال | 205 |
علامہ انورشاہ کشمیری (م:1352ھ) | 207 |
حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی(م:1362ھ) | 211 |
مولانامحمدالیاس صاحب(م:1944ھ) | 225 |
علامہ سیدسلیمان ندوی(م:1953ھ) | 230 |
شیخ الاسلام مولاناحسین احمدمدنی(م:1957ھ) | 234 |
مولاناعبدالکلام آزاد(م:1958ھ) | 240 |
مولاناعطاءاللہ شاہ بخاری(م:1961ھ) | 248 |
مفتی محمدحسن صاحب(م:1961ھ) | 253 |
مولاناشاہ عبدالقادررائےپوری(م:1962ھ) | 258 |
مولانامحمدیوسف کاندھلوی (م:1965ھ) | 263 |
مولاناشاہ محمدیعقوب مجددی (م:1970ھ) | 272 |
مفتی محمدشفیع صاحب(م:1396ھ) | 277 |
شیخ الحدیث مولانامحمدزکریاکاندھلوی(م1982ھ) | 282 |
حکیم الاسلام قاری محمدطیب صاحب(م:1402ھ) | 287 |
شیخ الحدیث مولاناعبدالحق صاحب(م:1989ھ) | 294 |
مولاناابوالحسن علی ندوی(م:1420ھ) | 298 |
مولانامحمدعاشق الہیٰ صاحب بلند شہری | 313 |
باب نمبر5……..چندمتفرق مایہ نازشخصیات کےسنہری اقوال | 321 |
فہرس المراجع | 332 |