اشرف الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد دوم

اشرف الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد دوم

 

مصنف : جمیل احمد سکروڈوی

 

صفحات: 377

 

الہدایہ امام ابوالحسن علی بن ابی بکرمرغینانی(593ھ) کی مشہور ترین تصنیف ہے جو کہ  بدایۃ المبتدی کی شرح ہے ۔ فقہ حنفی میں یہ سب سے اہم کتاب ہےصاحب الہدایہ نے فقہ میں متن کی کتاب لکھی ہے اس میں  قدوروی سے  بھی مسائل اخذ کیے ہیں  یہاں ‎‎‎‎قدوری سے مسئلے نہ مل سکے وہاں امام محمد کی کتاب جامع صغیر سے مسئلے لیے اور دونوں کو ملا کر کتاب بدایة المبتدی تصنیف کی۔پھر کفایۃ المنتہی کے نام سے اسی( 80 )جلدوں میں اس کی شرح لکھی ۔شرح سے فراغت کے قریب پہنچے تو محسوس ہوا کہ کتاب اتنی لمبی ہو گئی ہے کہ اس کو کوئی نہیں پڑھے گا۔ اور کہیں ایسا نہ ہو کہ لوگ اصل کتاب بدایة المبتدی ، ہی کو نہ چھوڑ دیں اس لیے بدایة المبتدی کی دوسری شرح مختصر لکھی جس کا نام ’ھدایہ‘ رکھا۔فقہ حنفی کی یہ معروف اور اہم کتاب ہونے کےپیش نظر   علماء احناف نے اس کی دسیوں شروحات لکھی ہیں ۔یہ کتاب برصغیر  وپاک وہند  کے اکثر جامعات ومدارس میں شامل نصاب ہے حتی کہ وفاق المدارس سلفیہ مرحلہ  العالیۃ کےنصاب میں بھی شامل ہے ۔اس لیے اکثر طلباء واساتذہ کو ضرورت رہتی ہے یہ کتاب مدارس احناف میں تو عموماً دستیاب ہوتی ہے  لیکن  مدارس سلفیہ  کی لائبریریوں میں   کم ہی پائی جاتی ہے  اگر ہے توالہدایۃ    مع حاشیہ   وشروح کے پرانے درسی سائز کے نسخہ جات موجود ہوتے ہیں  جن سے استفادہ کرنا ہی مشکل ہوتا ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’اشرف الہدایۃ شرح اردو ہدایۃ‘‘ مولانا جمیل  سکروڈھوی کی تصنیف ہے اور ہدایۃ کی مفصل اردو شرح ہے جوکہ  16ضخیم  مجلدات پر مشتمل ہے  اور  یہ مزید اضافۂ عنوانات وتصحیح نظرثانی شدہ جدہ جدید ایڈیشن  ہے۔محض اس لیے کتاب کو کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا جارہا ہے  کہ  طلباء واساتذہ اور اسکالرز حضرات بوقت ضرورت  اس سے مستفید ہوسکیں ۔

عناوین صفحہ نمبر
باب صفۃ الصلوۃ 23
نماز کے فرائض 23
نماز کے واجبات 26
نماز کا طریقہ تکبیر تحریمہ شرط ہے یا نہیں اقوال فقہاء 27
ہاتھوں کو تکبیر کے ساتھ اٹھانا سنت ہے 28
ہاتھوں کو کانوں کی لوکے برابر یا کندھدوں تک اٹھایا جائے گا اقوال فقہاء 29
عورت کندھوں کے برابر ہاتھ اٹھائے گی 31
اللہ اکبر کی جگہ دوسرے اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنیٰ لینے کا حکم اقوال فقہاء 32
فارسی میں قرات کرنے کا حکم اقوال فقہاء ودلائل 33
اللہم اغفرلی ےک ساتھ نماز شروع کرنے کا حکم 35
نماز میں ہاتھ باندھنے کا طریقہ اور ہاتھ کہاں باندھے جائیں اقوال فقہاء 36
ثناء میں کیا پڑھا جائے اقوال فقہاء 38
تعوذ کی شرعی حیثیت موضع تعوذ تعوذ کے الفاظ 39
تسمیہ 41
تعوذ ،تسمیہ ،آمین سرا کہی جائے یا جہرا قوال فقہاء ودلائل 41
قرات فاتحہ وضم سورہ رکن ہے یا نہیں اقوال فقہاء ودلائل 43
امام اور مقتدی کے لیے آمین کہنے کا حکم اقوال فقہاء ودلائل 44
امام اور مقتدی دونوں آمین سرا کہیں گے، اور آمین کا صحیح تلفظ 46
رکوع میں جاتے ہوئے تکبیر کہنا 47
رکوع کی کیفیت اور رکوع کی تسبیح 48
امام رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے سمع اللہ لمن حمدہ ہے اور مقتدی ربنا لک الحمد کہےاقوال فقہاء ودلائل 49
قومہ کا حکم، سجدہ میں جانے اور اس سے اٹھنے کا طریقہ اور جلسہ کا حکم، اقوال فقہاء ودلائل 51
سجدہ کی کیفیت 53
ناک اور پیشانی پر سجدہ کرنے یا کسی ایک پر اکتفا ء کرنے کاحکم اقوال فقہاء ودلائل 54
پگڑی کے بل پر اور فاضل کپڑے پر سجدہ کرنے کا حکم 56
دونوں بازوں کو سجدہ میں کشادہ رکھے 56
سجدے میں پیٹ کو رانوں سے دور رکھے 57
پاؤں کی انگلیوں کا رخ قبلہ کی طرف رکھے 57
سجدہ کی تسبیح 58
عورت کے لیے سجدہ کا طریقہ 59
سجدہ سے اٹھ کر دوسرے سجدہ میں جانے کا طریقہ جلسہ کا حکم اقوال فقہاء ودلائل 59
سجدہ سے قیام کی طرف جانے کا طریقہ 60
دوسری رکعت مکمل کرنے کی کیفیت 61
رفع یدین کا حکم اقوال فقہاء ودلائل 62
قعدہ میں بیٹھنے کی ہیئت 63
تشہد ابن مسعودؓ 64
قعدہ اولی میں مقدار تشہد پر اضافہ نہ کرے 67
آخری دو رکعتوں کے پڑھنے کا طریقہ 67
قعدہ اخیرہ قعدہ اولی کی مانند ہے 68
تشہد کی شرعی حیثیت اقوال فقہاء ودولائل 69
ماثورہ منقولہ دعاؤں کے پڑھنے کا حکم 71
لوگوں کے کلام کے مشابہ ادعیہ سے اجتناب کرے 71
دائیں بائیں سلام پھیرنا اسلام میں نیت کس کی کرکے 72
مقتدی سلام میں امام کی نیت بھی کرے گا یا نہیں 73
منفرد سلام میں کس کی نیت کرے اقوال وفقہاء 74
امام سلام میں ملائکہ اور مقتدیوں دونوں کی نیت کرے 74
فصل فی القراءۃ 75
جہری قراءت کن نمازوں میں ہوگی منفرد کے لیے جہر کا حکم 76
سری قراءت کن نمازوں میں ہوگی امام مالک کا نقطہ نظر 77
امام جمعہ اور عیدین میں جہر قراءت کرے دن اور رات کے نوافل میں جہر کا حکم 78
جہری نماز کی قضا میں بھی جہر ا قراءت ہوگی 78
عشاء کی پہلی دور رکعت میں سورت ملائی فاتحہ نہیں پڑھی یا فاتحہ پڑھی اور سورت ساتھ نہیں ملائی تو اس کے لیے کیا حکم ہے 79
فاتحہ اور سورت جہرا پڑھے 81
جہر اور اخفاء کی تعریف 82
کم سے کم قراءت کی وہ مقدار جس سے نماز درست ہو جائے اقوال فقہاء ودلائل 83
حالت سفر کی نماز میں قراءت کا حکم 84
ظہر کی نماز میں قراءت کی مقدار 86
عصر اور عشاء میں اوساط منصل کی قراءت مغرب میں قصار منصل کی قراءت 86
فجر کی پہلی رکعت دوسری رکعت کی نسبت لمبی ہو 87
ظہر کی دو رکعتیں برابر ہوں یاکم زیادہ اقوال فقہاء 88
قرات کے لیے سورۃ معین کرنے کا حکم 89
قراءت خلف الامام کی شرعی حیثیت اقوال فقہاء ودلائل 89
امام  کی قراءت کے وقت مقتدی کے لیے حکم 91
باب الامامۃ 93
جماعت کی شرعی حیثیت 93
منصب امامت کا سب سے زیادہ حقدار کون ہے؟ 94
علم بالسنتۃ میں سب برابر ہوں تو مستحق امامت کون ہے؟ 95
علم اور قراءت میں سب برابر ہوں تو مستحق امامت کون ہے؟ 96
علم قراءت تقوی میں سب برابر ہوں تو مستحق امامت کون ہے؟ 96
غلام دیہاتی فاسق اور نابینے کی امامت کا حکم 97
امامت کے لیے کن امور کی رعایت کا خیال رکھنا ضروری ہے 98
عورتوں کی تنہا جماعت کا حکم 98
ایک مقتدی ہو تو امام کے دائیں جانب کھڑا ہو 98
دو مقتدی ہوں تو امام مقدم ہو جائے 100
مردوں کے لیے عورت اور بچے کی اقتداء کا حکم 100
صفوں کی ترتیب کیسے ہوگی؟ 102
مسئلہ محاذات 103
امام نے محاذی عورت کی امامت کی نیت نہ کی ہو تو اس کا حکم 104
محاذات کی شرائط 106
عورتوں کے لیے جماعت کی نما میں شرکت کا حکم 107
بوڑھی عورتوں کے لیے جماعت میں شرکت کا حکم اقوال فقہاء 107
طاہرہ کے لیے مستحاضہ کی اقتداء کا حکم 109
قاری کے لیے امی اور کپڑے پہننے والے کے لیے ننگے کی اقتداء کا حکم 109
متوضین کے لیے متیمم کی اقتداء کا حکم اقوال فقہاء 109
غاسلین کے لیے ماسح کی اقتداء کا حکم 110
قائم کے لیے قاعد کی اقتداء کا حکم 111
مؤمی کے لیے مومی کی اقتداء کا حکم 111
راکع اور ساجد کے لیے مؤ می کی اقتداء کا حکم 112
مفترض کے لیے منتفل کی اقتداء کا حکم 112
سترہ گاڑھنے کا اعتبار سے ڈال دینا اور خط کھنچنا کافی نہیں 150
نماز سترہ کی عدم موجودگی میں گذرنے والے کو دفع کرے 150
فصل 151
مکروہات نماز 151
نماز میں کپڑے بدن سے کھیلنا اور عبث کام مکرو ہ ہے 151
کنکریوں کو پلٹنے کا حکم 152
نماز میں انگلیاں چٹخانا اور کھوکھوں پر ہاتھ رکھنا مکروہ ہے 152
نماز میں سلام کاجواب دینے کا حکم 154
نماز میں چار زانو بیٹھنے اور بالوں کو گوندھنے کا حکم 155
نماز میں کپڑے کو سمیٹنا اور سدل کرنا مکروہ ہے 156
نماز کے سامنے مصحف یا تلوار لٹکی ہوئی ہو ئی تو کوئی حرج نہیں 158
تصویر والے بچھونے پر نماز پڑھنا مکروہ نہیں 159
سرکٹی یا سرمٹی تصویر کے حکم میں نہیں 161
نماز تصویر والے تکیے یا بچھونے پر ہو تو نماز مکروہ نہیں 162
تصویر والے لباس میں نماز مکروہ ہے 162
غیر ذی روح کی تصاویر مکروہ نہیں 163
دوران نماز موذی جانوروں کے مارنے کا حکم 163
نماز میں آیات اور تسبیحات کا شمار کرنا مکروہ ہے 164
خارج نماز کے مکروہات کا بیان 165
بیت الخلاء میں فرج کے ساتھ استقبال قبلہ اور استد بار قبلہ مکروہ ہے 165
مسجد کی چھت پر وطی پیشاب پاخانہ مکروہ تحریمی ہے 166
مسجد کا دروازہ بند کرنا مکروہ ہے 167
مسجد کو چونے لکڑی سونے کے پانی کے ساتھ منقش کرنے کا حکم 168
باب النوافل 178
سنن اور نوافل کا بیان سنن موکدہ اور غیر موکدہ کی تعداد رکعات 178
دن اور رات کے نوافل کی تعداد رکعات 181
قراءت کا بیان فرائض میں قراءت کا حکم امام شافعی کا نقطہ نظر ودلائل 184
فرائض کی آخری دور رکعتوں میں قرات کا حکم 186
نوافل میں قراءت کا حکم 186
باب العیدین 312
عید الفطر مقرر ہونے کا راز 313
عید قربان کے مقرر ہونے کا وجہ 313
عیدین میں مسنون اعمال 314
صدقۃ الفطر کی ادائیگی کا وقت 315
عید گاہ میں عید کی نماز سے پہلے نفل پڑھنے کا حکم 317
نماز عید کا وقت 317
عید کی نماز کا طریقہ 318
تکبیرات عیدین میں رفع الیدین کا حکم 321
نماز کے بعد عیدن کے خطبے دئیے جائیں 321
منفرد کے لیے عید کی نماز قضاء کرنے کا حکم 322
عید الاضحیٰ کے مستحبات 323
راستہ میں جہرا تکبیر کہنے کا حکم 323
کسی مانع کی وجہ سے پہلےد ن عید نہیں پڑھی تو دوسرے دن یا بھر تیسرے دن پڑھ لیں 324
اہل عرفہ کے ساتھ مشابہت کا حکم 324
فصل فی تکبیرات التشریق 325
تکبیرات تشریق کا بیان تکبیرات تشریق کا آغازکب ہوگا اور اختتام کب ہو گا 325
تکبیر تشریق کہنے کا وقت 327
باب صلوۃ الکسوف 328
سورج گرہن کی نماز کا طریقہ 329
لمبی اور سرا قراءت کرنے کا حکم 330
نماز کے بعد دعا کا حکم 323332
امام جمعہ صلوۃ الکسوف کی امامت کرے 332
چاند گرہن میں جماعت کا حکم 332
باب الاستسقاء 333
نماز استسقاء کی جماعت کا حکم 334
صاحبین کا نقطہ نظر 334
جہرا قراءت کا حکم 335
نماز استسقاء میں خطبہ کا حکم 336
قبلہ رخ ہو کر دعا کرنے کا حکم 336
باب صلوۃ الخوف 337
صلوۃ الخوف پڑھنے کا طریقہ 337
امام مقیم ہو تو نماز کا کیا طریقہ ہے 339
حالت نماز میں قتال کا حکم 340
سواری پر نماز پڑھنے کا حکم 340
باب الجنائز 341
میت پر نماز جنازہ پڑھنے کی وجہ 341
نماز جنازہ کے فرض علی الکفایہ ہونے کا راز 342
قریب المرگ کو کس ہئیت پر لٹایا جائے 342
فصل فی الغسل 343
میت کو غسل دینے کا طریقہ 343
اعضاء سجدہ پر خوشبو لگانے کا حکم میت کو کنگھی کرنے ناخن اوربال کاٹنے کاحکم 347
فصل فی التکفین 348
مرد کے لیے مسنون کفن 348
دو کپڑوں پر اکتفاء کرنے کا حکم 349
کفن لپیٹنے کا طریقہ 349
عورت کا مسنون طفن 350
کفن پہنانے کا طریقہ 351
کفن کا خوشبو لگانے کا حکم 351
فصل فی حمل الجنازۃ 362
جنازہ اٹھانے کا بیان جنازہ اٹھانے کا طریقہ 362
قبر میں رکھنے سے پہلے بیٹھنے کا حکم 364
فصل فی الدفن 365
فدن کا بیان قبر لحد بنائی جائے یا شق 365
قبر میں رکھنے والا کونسی دعا پڑھے اور کیا عمل کرے 366
قبر میں پکی اینٹ لکڑی لگانے کا حکم 367
باب الشہید 368
شہید کی تعریف 368
حربیوں باغیوں اور ڈاکوں کے ہاتھوں ہونے والے کا حکم 370
جنبی شہید کو غسل دینے کا حکم اقوال فقہاء 370
ارتثات کی تعریف 373
شہر میں پائے جانے والے مقتول کے غسل کا حکم 374
حد اور قصاص میں قتل ہونے والے  کو غسل دینے اور اس پر نماز جنازہ پڑھنے کا حکم 375
باب الصلوۃ فی الکعبۃ 376
کعبہ میں فرائض نوافل ادا کرنے کا حکم اقوال فقہاء 376
کعبہ میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا حکم 377
مسجد حرام میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا طریقہ 378
کعبۃ اللہ کی چھت پر نماز پڑھنے کا حکم امام شافعی کا نقطہ نظر 378

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاحنافاردواستسقاءاسلاماقوالاللہامام شافعیامام مالکامام محمدامامتتصاویرتصویرخطدعارفع الیدینروحسفرسنتصلوۃعلماءعیدعیدینفقہقبلہقراتلباسمدارسمسائلمیتنظرنماز
Comments (0)
Add Comment