عشرہ مبشرہ کے علاوہ جنت کی خوشخبری پانے والے صحابہ
مصنف : ڈاکٹر محمد بن علی بن صالح غامدی
صفحات: 140
انبیاء کرام کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام کے ایمان ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر پسند آیا کہ اسے بعد میں آنے والے ہر ایمان لانے والے کے لیے کسوٹی قرار دے دیا۔ صحابہ کرام میں دس ایسے خوش نصیب جلیل القدر صحابہ ہیں جن کو نبی کریم ﷺ نےدنیا میں جنت کی بشارت دی ان صحابہ کرام کو عشرہ مبشرہ کہا جاتا ہے ۔احادیث میں عشرہ مبشرہ صحابہ کےعلاوہ بھی کچھ ایسے صحابہ کرام کاذکر ہےکہ جن کو نبی کریم ﷺ نےاپنی زبان رسالت سےجنت کی خوشخبری سنائی ۔ زیر نظر کتاب’’ عشرہ مبشرہ کےعلاوہ جنت کی خوشخبری پانے والے صحابہ‘‘ ڈاکٹر محمد بن علی بن صالح غامدی کی عربی تصنیف من بشر بالجنة من غیر العشره کا ترجمہ ہے۔مصنف نے اس کتاب میں صحیح احادیث کی روشنی میں عشره مبشره صحابہ کرام کے علاوه 21 ایسے صحابہ کرام اور7 صحابیات کا تذکرہ کیا ہےکہ جن کےحق میں بزبانِ رسالت جنت کی خوشخبری وارد ہوئی ہے ۔جناب عبید اللہ بن مظفر الحسن نےاس کتاب کو اردو قالب میں ڈھالنے کی سعادت حاصل کی ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے
عناوین | صفحہ نمبر |
فہرست موضوعات | 3 |
مقدمہ | 6 |
اہل بیت کون؟ | 8 |
صحابہ کرام کون ہیں؟ | 19 |
1۔ اصیرم بنی عبدالاشہل | 31 |
2۔ بلال بن رباح | 35 |
3۔ثابت بن قیس | 38 |
4۔جعفر بن ابو طالب | 42 |
5۔حارثہ بن سراقہ | 46 |
6۔حذیفہ بن الیمان | 48 |
7۔نواسہ رسول اللہﷺ حسن بن علی | 53 |
8۔نواسہ رسول اللہﷺ حسین بن علی | 57 |
9۔ذکوان بن عبد قیس انصاری خزرجی | 59 |
10۔زید بن حارثہ | 61 |
11۔سعد بن معا | 66 |
سلمان فارسی | 69 |
عبداللہ بن رواحہ | 76 |
عبداللہ بن سلام | 79 |
عبداللہ بن عمرو بن حرام | 82 |
عکاشہ بن محصن | 86 |
عمار بن یاسر | 89 |
عمرو بن جموح | 92 |
یاسر بن عاصر عنسی حلیف آل مخزوم | 95 |
مالک بن سنان خدری | 96 |
ابوالد حداح انصاری | 98 |
خدیجہ بن خویلدؓ | 101 |
رمیصاء بن ملحانؓ | 106 |
حفصہ بنت عمرؓ | 109 |
سمیہ بنت خباط ،ام عامرؓ | 111 |
عائشہ بنت ابوبکر صدیقؓ | 113 |
فاطمہ بنت محمدؓ | 119 |
ام زفرالحبشیہؓ | 126 |
خلاصہ کلام | 128 |
مراجع ومصادر | 129 |