اساس اسلام ( اسلامیات لازمی )

اساس اسلام ( اسلامیات لازمی )

 

مصنف : غلام احمد حریری

 

صفحات: 365

 

دین دو باتوں ،فکر وکردار یا عقیدہ وعمل سے تعبیر ہے۔قرآن مجید کی اصطلاح میں ،ایسا عقیدہ جو عمل کی اساس بنے ،کردار وسیرت کی تشکیل کرے اور بجائے خود تخلیقی نوعیت کا حامل ہو ایمان کہلاتا ہے۔اور اگر اس سے زندگی ،عمل اور تخلیق وآفرینش کی نشاط کاریاں چھین لی جائیں تو پھر وہ عقیدہ ہو سکتا ہے ،یا اسلام کا ادنی درجہ بھی اسے کہہ سکتے ہیں،ایمان نہیں۔سمجھ لوکہ مشرق و مغرب یعنی کوئی بھی سمت مقصود نہیں، اصل مقصود تو رضائے ربّ محبوب ہے اور اُس کی بنیادیں یہ ہیں کہ دیکھو کون اللہ پر،یوم آخرت پر،فرشتوں پر،کتاب الہٰی پر اور اللہ کے نبیوں پر ایمان لایا ہے۔بس یہی نیکی ہے اور ایسا ہی نیک بخت، خوش بخت، نیک نصیب ہے۔ یہ تو ہوئے اَجزائے ایمان…ان پانچوں میں سے کسی ایک کا انکار بھی دائرہ اسلام و ایمان سے خارج کر دے گا۔اور کوئی کتنا ہی نیک عمل اور بھلے اَخلاق و کردار والا ہو،ان پانچ بنیادوں میں سے اگر کوئی ایک اس میں نہ ہوگی یعنی ان پانچوں کو اس نے اپنا ایمان و عقیدہ نہ بنایا ہو گا تو اس کے سارے اعمال اکارت جائیں گے…کسی چھوٹے سے مکان کی بنیادیں کچرے اور گھاس کے گٹھوں پر رکھ دی جائیں تو زلزلہ تو دور کی بات آندھی اور تیز ہوا اور معمولی بارش بھی اس مکان کو گرانے کے لئے کافی ہو گی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ اساس اسلام‘‘ غلام احمد حریری صاحب کی تصنیف ہے۔جس میں اسلام کا معنیٰ ومفہوم ، امتیازی خصوصیات، اسلام کے بنیادی عقائد، اسلام کا تصور عبادت اور اسلامی عبادات، اسلامی نظام زندگی اور اسلام کے معاشی اصولوں کو مفصل بیان کیا ہے۔ جو کہ اسلامی معلومات کے حوالہ سے یہ کتاب انتہائی مفید ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مصنف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
افتتاحیہ 1
باب اول 3
اسلام معنی ومفہوم 4
تصوردین کاتعارف 6
اسلام کی امتیازی خصوصیات 9
انسانی زندگی کےبنیادی مسائل 14
علم کےذرائع 15
آغازوحی 18
حقیقت حی 16
انقطاع وحی 20
وحی کی حقانیت 31
زندگی بنیادی مسائل اوراسلام 22
کائنات کی حقیقت 23
مذہب کی ضرورت اورانسانی زندگی میں اس کامقام 26
مذہب کی غرض وغایت 27
مذہب کاارتقاء 30
مذہب کی اہمیت 31
فطری جذبہ 32
مذہبی جذبہ کی ہمہ گیری 33
مناظرقدرت میں تدبر 34
انسان وحیوان میں فرق وامتیاز 35
مشترکہ خصوصیات 36
مذہبی جذبہ کی تسکین 37
مذہب ایک امدی صداقت ہے 38
انسانی زندگی میں مذہب کامقام 39
اسلامی فلسفہ حیات 41
تصور کائنات 43
اسلامی تصورکی توضیح 44
اسلام کاتصورانسان 45
مقام انسانیت 48
انسان کی عظمت کےوجوہ 49
عظمت انسان اوراحادیث نبویہ 50
انسان کامنصب خلافت 52
اسلامی نظریہ کی افادیت 54
باب دوم 56
اسلام کےبنیادی عقائد 57
اسلامی عقائدعقل کی کسوٹی پر 59
توحید 64
وجودباری تعالٰ 67
وجودباری تعالیٰ پرقرآن کااستدلال 73
توحیدکےدلئل 77
اسلام کاتصوراللہ 82
صفات باری تعالیٰ 85
عقیدہ توحیدکےتقاضے 86
انفرادی زندگی پرتوحیدکےاثرات 87
عقیدہ توحیداوراجتماعی زندگی 90
تعلق باللہ اوراس کےبنیادیں 92
دیگراہل مذاہب کازاویہ نگاہ 93
تعلق باللہ اوراس کی بنیادی 94
پہلی بنیادایمان 94
دوسری بنیاداطاعت 96
تیسری بنیاداخلاص محبت 97
رسالت 100
انبیاءکی ضرورت 100
انبیاءکی بنیادی خصوصیات 103
بشریت 103
وہبیت 104
تعلیمات من جانب اللہ 105
عصمت 106
ہرقوم کےلیے نبی 107
منصب رسالت 107
شارح کتاب اللہ 109
معلم ومربی 110
پیشواونمونہ تقلید 111
شارع اورقانون ساز 112
قاضی اورحکم 112
رسول اللہ سےہماری تعلق کی بنیادیں 113
ایمان 114
اطاعت 115
اتباع 116
محبت 117
اسوہ رسول اللہ 118
اسلامی تصورآخرت 123
ہندومت کاتصورآخرت 127
یہودونصاری کاتصورآخرت 127
اسلامی عقیدہ آخرت 130
قرآن کاطرزاستدلال 133
قرآنی دلائل 135
عقیدہ آخرت کےانسانی زندگی پراثرات 136

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آخرتاسلاماسلامیاللہانسانتبصرہدعافلسفہمذاہبمذہبمسائلمعلومات
Comments (0)
Add Comment