اصحاب ثلاثہ کے مقام پر شیعہ سنی اتحاد

اصحاب ثلاثہ کے مقام پر شیعہ سنی اتحاد

 

مصنف : عبد الرحمن عزیز الہ آبادی

 

صفحات: 127

 

موجودہ دور میں عالم اسلام میں امریکہ اور سامراج کا ایک بنیادی ہدف، تفرقہ و اختلافات کی آگ بھڑکانہ ہے اور اس کا بہترین طریقہ اہل تشیع اور اہل تسنن کے درمیان اختلاف ڈالنا ہے۔ آپ دیکھ رہے ہیں کہ دنیا میں سامراج کے پروردہ عناصر آج عراق کے مسائل کے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں؟! کس طرح زہرافشانی کر رہے ہیں اور دشمنی کے بیج بو رہے ہیں؟! مغرب کی تسلط پسند اور جاہ طلب طاقتیں برسہا برس سے اس کام میں مصروف ہیں۔ شیعہ سنی جنگ امریکہ کا مرغوب ترین مشغلہ ہے۔قوم وملت کی پستی کا سبب مذہب سے بے اعتنائی،لا پرواہی اور صنادیدو کبائر اسلام کی تاریخ و سیر سے نا آشنائی اور باہمی اتحاد و اتفاق کی قلت ہے۔بد قسمتی سے عالم اسلام میں ایسے بھی عناصر ہیں جو طاغوتی اور سامراجی طاقتوں کی قربت حاصل کرنے کے لئے ہر جائز ناجائز کام کرنے کو تیار ہیں اور شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دے رے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب”اصحاب ثلاثہ کے مقام پر شیعہ سنی اتحاد” محترم عبدالرحمن عزیز الہ آبادی کی تصنیف ہے۔جس میں شیعہ سنی کے مابین اصحاب ثلاثہ پر متفق ہونے کی ایک تحقیقی کاوش کی ہےاور اہل تشیع کی معتبر کتب کشف الغمہ،نہج البلاغہ تفسیر قمی،وغیرہ سے اصحاب ثلاثہ پر اتفاق کو ثابت کیا ہے ۔اللہ رب العزت ان کی محنت کو قبو ل فرمائے اور امت مسلمہ کو باہمی اتفاق کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
نام و نسب اور منصب 17
ایمان صدیق ؓ 18
خدمات صدیق ؓ 20
ہجرت صدیق ؓ 27
جہاد ۔ ۔ ۔ جنگ بدر 28
جنگ احد 29
صلح حدیبیہ 29
جنگ حنین 29
جنگ تبوک
امامت صدیق ؓ 31
وفات رسول اللہﷺ 33
خلافت صدیق رضی اللہ 34
سوال دربار فدک اور اس کا جواب 41
وفات صدیق ؓ
وفات صدیق پر حضرت علی ؓکی تقریر 43
خلاصہ 44

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اختلافاتاسلامامریکہتاریختبصرہتفسیرحضرت علیسنیشیعہمذہبمسائل
Comments (0)
Add Comment