ارمغان پروفیسر ملک محمد اسلم
مصنف : ڈاکٹر حافظ محمود اختر
صفحات: 448
بلاشبہ انسان اشرف المخلوقات ہے۔ رب ذوالجلال نے اسے دوسری مخلوقات پر یہ فوقیت علم کی بنا پر عطا کی ہے۔ اللہ ہی ہے جس نے انسان کو قلم کے ذریعے علم سکھایا اور زمین پر اپنا نائب بنا کر بھیجا۔ اُس کے خاص بندے اسی قلم کے اور کائنات کے مشاہدے کے ذریعے اپنے علم میں اضافہ کرتے اور اسے آگے بڑھاتے ہیں۔ اللہ کے ایسے ہی خاص بندوں میں سے ایک نام پروفیسر ملک محمد اسلم صاحب کا ہے جنہوں نے علم کے سمندر میں ڈوب کر سراغِ زندگی پایا اور اسی علم کے بحرِ بے کراں بن کر اس کے دامن کو وسیع اور تشنگانِ علم کو سیراب کیا۔ اپنے اسلاف اور خصوصاً اہل علم اسلاف کو یادرکھنا‘ بعد میں آنے والوں کے لیے ضروری ہوتا ہے اور رہنمائی کا ذریعہ بھی۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی خاص ملک محمد اسلم کے حالات پر مشتمل ہے اس میں ان کے مقالات کو جدید تحقیق کے اصولوں کی روشنی میں جانچا گیا ہے اور حتی الامکان یہ بات بھی ملحوظ رکھی گئی ہے کہ یہ مقالات اس سے قبل کہیں طبع نہ ہوئے ہوں اس طرح اس ارمغان میں شامل ہونے والے مضامین اپنی حیثیت میں تحقیقی مقالات ہیں اور ارمغان کے اس نمبر کا بنیادی مقصد ’’برصغیر میں خدمات حدیث‘‘ ہے۔اور یہ کتاب نہایت محنت اور خلوص سے لکھی گئی ہے۔ اسلوب نہایت عمدہ اور شاندار اپنایا گیا ہے۔ یہ کتاب ’’ ارمغان پروفیسر ملک محمد اسلم ‘‘ پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمود اختر﷾ اور پروفیسر ڈاکٹر جمیلہ شوکت﷾ کی مرتب کردہ ہے اور ان کی عظیم کاوش ہے ۔ اس کتاب کے علاوہ آپ دونوں کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | 1 | |
پروفیسر ملک محمد اسلم مرحوم | 1 | |
برصغیر میں علم حدیث کا طائرانہ جائزہ | 15 | |
اصول حدیث پر اردو میں لکھی گئی معروف کتب کا مختصر جائزہ | 41 | |
رد و قبول حدیث چند مباحث | 77 | |
نواب صدیق حسن خان کی خدمات حدیث | 91 | |
ابو الطیب محمد شمس الحق عظیم آبادی کی خدمات حدیث | 105 | |
التعلیق الصحیح | 127 | |
عقیدہ معاد اور احادیث نبویہ | 153 | |
دفاع حدیث میں سید ابو الاعلیٰ مودودی | 197 | |
برصغیر کے مسیحی ادب میں حدیث نبوی | 237 | |
انکار حدیث حق یا باطل | 263 | |
بیسویں صدی میں انکار حدیث | 301 | |
سند حدیث | 323 | |
شرکاء کا تعارف | 377 |