ارمغان پروفیسر حافظ احمد یار

ارمغان پروفیسر حافظ احمد یار

 

مصنف : پروفیسر ڈاکٹر جمیلہ شوکت

 

صفحات: 583

 

بلاشبہ انسان اشرف المخلوقات ہے۔ رب ذوالجلال نے اسے دوسری مخلوقات پر یہ فوقیت علم کی بنا پر عطا کی ہے۔ اللہ ہی ہے جس نے انسان کو قلم کے ذریعے علم سکھایا اور زمین پر اپنا نائب بنا کر بھیجا۔ اُس کے خاص بندے اسی قلم کے اور کائنات کے مشاہدے کے ذریعے اپنے علم میں اضافہ کرتے اور اسے آگے بڑھاتے ہیں۔ اللہ کے ایسے ہی خاص بندوں میں سے ایک نام پروفیسر حافظ احمد یار صاحب کا ہے جنہوں نے علم کے سمندر میں ڈوب کر سراغِ زندگی پایا اور اسی علم کے بحرِ بے کراں بن کر اس کے دامن کو وسیع اور تشنگانِ علم کو سیراب کیا۔ اپنے اسلاف اور خصوصاً اہل علم اسلاف کو یادرکھنا‘ بعد میں آنے والوں کے لیے ضروری ہوتا ہے اور رہنمائی کا ذریعہ بھی۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی خاص پروفیسر حافظ احمد یار کے حالات پر مشتمل ہے اس میں ان کے مقالات کو   جدید تحقیق کے اصولوں کی روشنی میں جانچا  گیا ہے اور حتی الامکان یہ بات بھی ملحوظ رکھی گئی ہے کہ یہ  مقالات اس سے قبل کہیں طبع نہ ہوئے ہوں اس طرح اس ارمغان میں شامل ہونے والے مضامین اپنی حیثیت میں تحقیقی مقالات ہیں اور ارمغان کے اس نمبر کا بنیادی مقصد ’’برصغیر میں خدمات حدیث‘‘ ہے۔اور یہ کتاب نہایت محنت اور خلوص سے لکھی گئی ہے۔ اسلوب نہایت عمدہ اور شاندار اپنایا گیا ہے۔ یہ کتاب ’’ ارمغان پروفیسر حافظ احمد یار ‘‘پروفیسر ڈاکٹر جمیلہ شوکت﷾ اور پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی﷾  کی مرتب کردہ ہے اور ان کی  عظیم کاوش ہے ۔ اس کتاب کے علاوہ آپ دونوں کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
تعارفی خاکہ 5
تقدیم:ایک روشن چراغ 9
دیباچہ 13
حرف سپاس 15
تذکرہ حافظ احمدیار﷫
میرےحافظ صاحب 21
خوش مزاج بااخلاق ملنسار 33
چندیادیں 35
پروفیسرحافظ احمدیار…ایک منفرد شخصیت 37
یادرفتگان، پروفیسرحافظ احمدیار… 43
پروفیسرحافظ احمدیار…کچھ یادیں کچھ باتیں 47
پروفیسرحافظ احمدیار…چندیادیں 53
پروفیسرحافظ احمدیار…ایک بےمثال استاد 59
پروفیسرحافظ احمدیار…بحیثیت استاد 65
طلبہ پراستادمحترم کااحسان 67
پروفیسرحافظ احمدیار…ایک سچےعاشق قرآن 71
نرم مزاج اورلطیف 81
پروفیسرحافظ احمدیار…یادوں کےآئینےمیں 83
پروفیسرحافظ احمدیار… مرحوم بحیثیت لائبریری انچارج 87
پروفیسرحافظ احمدیار… اورفن خطاطی 89
دستورحیاء 101
میرےوالدمحترم ی 113
مکتبہ  پروفیسرحافظ احمدیار… سےقرآن حکیم سےچندنسخے 127
مقالات
علمائےاصول کےنزدیک حروف جاراورتفسیرقرآن 133
قرآن کریم میں وارمعرب الفاظ 159
علم قراءات اورعلم تفسیرکاباہمی تعلق 189
متن قرآنی میں روایات حفص اورورش کاکردار 217
علم مشکل القرآن حکمت واسباب 347
قرآن فہمی میں علم وقف وابتداءکی ضرورت واہمیت 267
مصاحف عثمانیہ تعداداوراسباب اختلاف 289
پاکستان میں قرآن کی طباعت تاریخی مطالعہ 325
پاکستان میں رسم عثمانی پرمبنی نسخہ قرآن کی اشاعت کی ضرورت 347
قرآنی خطاطی 357
حفاظت قرآن اوربعض روایات میں منقول آیات کی قرآنیت ایک تحقیقی مطالعہ 383
عائلی قوانین اورقرآن کریم کااسلوب بیان 411
خانوادہ ولی اللبی کی تفسیری خدمات 435
مقدمہ التفسیرمیں مولانامحمدادریس کاندھلوی کامنہج 449
تفسیرروائعالبیان کامنہج واسلوب ایک مختصر جائزہ 461
کتاب فنون الافنان کاعلمی جائزہ 479
تفسیربیان القرآن اورعقیدہ ختم نبوت 505
المدخل الوجیزلی دارسۃ الاعجازفی الکتاب 525
پادری احمدشاد کااردون ترجمہ القرآن 547
شرکاءکاتعارف 559

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاسلافاللہانسانتبصرہتحقیقترجمہحکمتخدماتدعاعلمفنونقرآنقوانینکائناتمضامینمقالات
Comments (0)
Add Comment