عرفہ کا روزہ احکام و فضائل اور بعض شبہات کا ازالہ
مصنف : عبد العلیم بن عبد الحفیظ
صفحات: 41
احادیث میں یوم عرفہ کی بڑی فضیلت آئی ہے ایک طرف حجاج کے لئے وقوف عرفات کا دن ہےجس دن اللہ تعالیٰ عرفات میں وقوف کرنے والوں پر فخر کرتاہے اور کثرت سے انہیں جہنم سےآزادی دیتا ہے تود وسری طرف عام مسلمانوں کے لئے اس دن روزہ رکھنے کا حکم ملاہے جو ایک سال گذشتہ اور ایک سال آئندہ کے گناہوں کا کفارہ ہے ۔ اس روزے سے متعلق پہلے کوئی اختلاف نہیں پایا جاتا تھا مگر آج گلوبلائزیشن کی وجہ سے لوگوں کے درمیان یہ اختلاف پیداہوگیا کہ عرفہ کا روزہ کب رکھاجائے؟ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ روزہ سعودی عرب کے حساب سے وقوف عرفہ والے دن رکھنا ہے اور بعض کا کہنا ہے کہ ہرملک والا اپنے یہاں کی تاریخ سے 9؍ذی الحجہ کا روزہ رکھے گا۔ زیر نظر کتابچہ’’عرفہ کا روزہ احکام وفضائل اور بعض شبہات ک ازالہ‘‘فضیلۃ الشیخ عبد العلیم عبد الحفیظ سلفی(مترجم : مکتب تعاونی برائے اسلامی دعوت ،نجران ،سعودی عرب) کی علمی کاوش ہے۔ فاضل مصنف نے عصر حاضر میں اختلاف مطالع اور اس سے پیدہ شدہ بعض مسائل کی بنیاد پر عرفہ کے دن روزہ کی تاریخ کی تعیین میں کچھ علماء پائے جانے والے بعض شبہات کو اس مختصر کتاب میں مختلف دلائل اور براہین کی روشنی میں واضح کرنے کی کوشش کی ہے اور اس کی تعیین میں پیش کردہ اشکالات اوراشتباہات کا جائزہ لیا ہے تاکہ حق وصواب واضح ہو اور امت کےافراد کو کتاب وسنت کےمطابق عمل کی راہ ملے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
فہرست مضامین | 3 |
تمہید | 4 |
عرفہ و عرفات سے مراد | 10 |
عرفہ کی وجہ تسمیہ | 11 |
عرفہ کا دن | 12 |
یوم عرفہ کے دیگر نام | 12 |
عرفہ کے دن کی فضیلت | 13 |
عرفہ کے دن کے روزہ کی فضیلت | 15 |
عرفہ کے روزے کا حکم | 15 |
کیا حاجی مقام عرفات میں روزہ رکھ سکتا ہے ؟ | 16 |
حاجیوں کے لیے اس دن روزہ نہ رکھنے کی حکمت | 18 |
عرفہ کا روزہ اور اختلاف مطالع کا اثر | 18 |
عرفہ کے دن کا روزہ اور بعید ممالک | 20 |
عرفہ کا دن اور رؤیت والی روایت کا اعتبار | 23 |
کیا روایات میں وارد نو ذی الحجہ کا لفظ دنیا کے تمام خطوں کے لیے ہے؟ | 26 |
ایام حج اور یوم النحر سے استدلال | 27 |
روایات میں وارد تسع ذی الحجہ کی حقیقت | 29 |
بعض شبہات کا ازالہ | 30 |