عربی زبان و ادب

عربی زبان و ادب

 

مصنف : ابو مسعود عبد الجبار سلفی

 

صفحات: 856

اللہ تعالی کاکلام اور  نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں  ہیں اسی وجہ  سے اسلام اور مسلمانوں سے  عربی کا رشتہ مضبوط ومستحکم ہے  عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعت اسلامی  کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں  لہذا قرآن وسنت اور  شریعتِ اسلامیہ پر عبور حاصل  کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔  اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور  سکھانا  امت مسلمہ  کا اولین فریضہ ہے ۔ لیکن مسلمانوں کی اکثریت  عربی زبان  سے  ناواقف ہے  جس کی  وجہ سے  وہ  فرمان الٰہی اور  فرمان نبوی ﷺ کو سمجھنے سے  قاصر ہے ۔ حتی کہ  تعلیم  حاصل کرنے  والے لوگوں کی  اکثریت سکول ،کالجز ،یونیورسٹیوں  کے  نصاب میں شامل  اسلامیات کے  اسباق کو  بھی  بذات خود  پڑھنے پڑھانے سے  قا صر ہے  ۔جس  کے لیے  مختلف اہل علم اورعربی زبان کے  ماہر اساتذہ  نے  نصابی کتب کی  تفہیم  وتشریح کے لیے  کتب  وگائیڈ تالیف کی ہیں۔زیر نظر  کتاب ’’ عربی  زبان وادب‘‘  محترم مولاناابو مسعود عبد الجبار سلفی  (فاضل جامعہ سلفیہ  ،فیصل آباد،ایم اے جامعہ پنجاب ) کے تصنیف ہے ۔جس میں انہو ں  نے پنجاب یوینورسٹی  ایم اے اسلامیات کے  نصاب کی مکمل  تفہیم  وتشریح کو  بڑے  عام فہم انداز میں  پیش کیا ہے ۔کتاب کے شروع  میں امتحان  میں  100 فیصد کامیابی  سے ہمکنار ہونے کے  دس راہنمال اصول بھی بیان کردیئے  ہیں۔ طلباء  اس  کتاب  سے  استفادہ کرکے  امتحان میں  نمایاں کامیابی حاصل کرسکتے  ہیں  ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 5
امتحان میں سو فیصد کا میابی سے ہمکنار ہونے کے رہنما اصول 6
عربی زبان و ادب کا مطالعہ کرنے والوں سے چند گزارشات 9
تسہیل الادب فی معرفۃ کلام العرب ( المعروف عربی کا معلم) 15۔409
قصص النبیین 410۔482
حصہ تفسیر فی ظلال القرآن 483
سورۃ الرحمن آخری رکوع 483۔493
سورۃ النازعات 494۔539
سورۃ عبس 494
سورۃ الانفطار 540
سورۃ الفیل 596
سورۃ القریش 626
سورۃ الماعون 665
سورۃ الکوثر 674
سورۃ الکافرون 684
سورۃ النصر 698
سورۃ الاخلاص 726
سورۃ الفلق 726
سورۃ الناس 752
عربی ادب قبل از اسلام 762
عربوں کا تعارف 765
عربوں کا جغرافیائی ماحول 766
عربوں کی معاشرتی اور اخلاقی زندگی 766
عربوں کی سیاسی زندگی 773
عربوں کی ثقافت 775
عربوں کی بازار اور منڈیاں 776
قبل از اسلام شعر و شاعری کی اہمیت 778
دور جاہلیت کے اشعار کی خصوصیت 781
اسلام سے قبل کہے گئے اشعار کی تدوین اور روایت 782
دور جاہلیت کی خطابت 783
المعلقات اور ان کے شعراء 788
منتخب اشعار 814

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
19.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment