عربی گرائمر

عربی گرائمر

 

مصنف : پروفیسر خان محمد چاولہ

 

صفحات: 428

 

کسی بھی زبان میں مہارت کے لیے گرامر کا آنا بہت ضروری ہے۔ ہمارے ہاں انٹرمیڈیٹ کی کلاسوں میں عربی کا مضمون داخل نصاب ہے۔ بنیادی طور پر عربی سے شد بد نہ ہونے کی وجہ سے طلبا کو اس مضمون میں کافی دقت ہوتی ہے۔ اور اسی وجہ سے وہ زیادہ اچھے نمبرزلینے سے بھی قاصر ہوتے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ کے طلبا و طالبات کے لیے زیر نظر کتاب آسان اور واضح انداز میں ترتیب دی گئی ہے تاکہ طلبا کو عربی پر گرفت بھی ہو اور وہ اچھے نمبرز حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہو جائیں۔ ہر سبق کے اخیر میں تمرین دی گئی ہے جس کو حل کرنے سے سبق ذہن نشین ہو جاتا ہے۔ کتاب جہاں انٹر میڈیٹ کے طلبا و طالبات کے لیے سہولت کا باعث ہیں وہیں عربی گرامر سے شغف رکھنے والے دوسرے لوگ بھی اس سے خاطر خواہ استفادہ کر سکتے ہیں۔ کتاب کے مؤلف پروفیسر خان محمد چاولہ ہیں جو ریاض یونیورسٹی سے فارغ التحصیل اور شعبہ عربی گورنمنٹ کالج میں پروفیسر ہیں
 

عناوین صفحہ نمبر
کلمہ اور اس کی اقسام 9
جملہ اسمیہ 144
معرب اور مبنی 161
فعل 174
مفاعیل خمسہ 236
ابواب 248
اسم نسبت وتصغیر 306
مرفوعات،منصوبات اور مجرورات 312
تحلیل صرفی ونحوی 336
حل تمارین 373

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment