اربعین جہنم ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 4 )
مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی
صفحات: 55
کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی ﷺ سے ہوا صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم نے ان مجموعات کے اختصار اور شروح ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے ۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا مختلف ابواب سے یا مختلف اسانید سے چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب بیان کر دہ یہی احایث ہیں جن میں چالیں احادیث جمع کرنے والے کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے اور اسے بشارت دی گئی ہے ۔عبداللہ بن مبارک وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں علم حدیث ،حفاظت حدیث، حفظ حدیث اورعمل بالحدیث کی علمی او رعملی ترغیبات نے اربعین نویسی کو ایک مستقل شعبۂ حدیث بنادیا۔ اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں اربعین کے سینکڑوں مجموعے اصول دین، عبادات، آداب زندگی، زہد وتقویٰ او رخطبات و جہاد جیسے موضوعات پر مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زاوئد موجود ہیں ۔ ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی ﷺ‘‘ادارہ انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہور کےرئیس مولانا ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی﷾،اور حافظ حامد محمود الخضری ﷾ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین کے مطابق مختلف 115 ہم موضوعات پر اربعین مرتب کیں ہیں ہر موضوع کے متعلق 40 احادیث مع تخریج و ترجمہ جمع کی ہیں اور ان کی ابواب بندی بھی کی ہے ۔ادارہ انصار السنہ ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النوی‘‘ کے تقریباً 35 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام جاری ہے ۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے کتاب وسنت سائٹ نے اس سلسلہ اربعینات نبوی کو پبلش کرنا شروع کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس سلسلہ اربعینا ت نبوی کے مرتبین وناشرین کی کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
تقریظ | 5 |
جہنم کے وجود کا ثبوت اور اس کے عذاب کا بیان | 13 |
جہنم کے درجات کا بیان | 14 |
جہنم کی وسعت کا بیان | 15 |
جہنم کے عذاب کی ہولناکی کا بیان | 16 |
جہنم کی آگ کی شدت کا بیان | 17 |
جہنم کے ہلکے ترین عذاب کا بیان | 18 |
جہنمیوں کے حال کا بیان | 19 |
اہل جہنم کے کھانے اور پینے کا بیان | 21 |
کھولتا ہوا پانی سر پر انڈیلنے کے عذاب کا بیان | 23 |
شدید سردی کے عذاب کا بیان | 24 |
آگ کے پہاڑ پر چڑھنے کے عذاب کا بیان | 26 |
جہنم میں لوہے کے ہتھوڑوں اور گرزوں سے مارے جانے کے عذاب کا بیان | 26 |
جہنم میں سانپوں اور بچھوؤں کا عذاب | 27 |
جہنم میں بعض گناہوں کے مخصوص عذاب کا بیان | 28 |
عبرت انگیز مکالمات کا بیان | 33 |
ناکام حسرتوں کا بیان | 36 |
جہنمیوں کے ایک اور موقع ملنے کی خواہش کرنے کا بیان | 38 |
ابلیس کے جہنم میں جانے کا بیان | 41 |
جہنم میں لے جانے والے اعمال دلفریب کا بیان | 41 |
بنی نوع انسان میں سے جہنمیوں اور جنتیوں کی نسبت کا بیان | 44 |
جہنم میں عورتوں کی کثرت کا بیان | 45 |
کچھ مدت کے لیے جہنم میں جانے والے لوگوں کا بیان | 46 |
فہرست طرف الآیات | 50 |
فہرست طرف الاحادیث | 52 |
فہرست مراجع و مصادر | 54 |