اربعین اخلاق حسنہ ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 13 )

اربعین اخلاق حسنہ ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 13 )

 

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

 

صفحات: 46

 

کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم  نے خدمات  انجام دیں۔ تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے ۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں  کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا  مختلف ابواب سے  یا مختلف اسانید سے  چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب بیان کر دہ   یہی احایث ہیں   جن میں  چالیں احادیث جمع کرنے  والے  کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے اور اسے بشارت دی گئی  ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں علم حدیث ،حفاظت حدیث، حفظ حدیث اورعمل بالحدیث کی علمی او رعملی ترغیبات نے اربعین نویسی کو ایک مستقل شعبۂ حدیث بنادیا۔ اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں اربعین کے سینکڑوں مجموعے اصول دین، عبادات، آداب زندگی، زہد وتقویٰ او رخطبات و جہاد جیسے موضوعات پر مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت  سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زاوئد موجود ہیں ۔  ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی ﷺ‘‘ادارہ  انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہور کےرئیس  مولانا ابو حمزہ  عبد الخالق  صدیقی﷾،اور  حافظ  حامد محمود  الخضری ﷾ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین  کے مطابق مختلف 115 ہم موضوعات پر  اربعین مرتب کیں ہیں  ہر موضوع  کے متعلق  40 احادیث مع تخریج و ترجمہ  جمع کی   ہیں اور ان کی ابواب بندی بھی کی ہے  ۔ادارہ انصار السنہ     ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النوی‘‘  کے تقریباً 35 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام  جاری ہے ۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے  کتاب وسنت سائٹ نے   اس سلسلہ اربعینات نبوی کو  پبلش کرنا شروع کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس  سلسلہ اربعینا ت نبوی  کے مرتبین   وناشرین کی کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
تقریظ 5
حسن اخلاق 14
جو اپنے لیے پسند کرو وہی دوسروں کے لیے 14
پردہ پوشی 15
ایفائے عہد 16
نرمی 17
آسان کرنا 17
دوسرے مسلمان کو تکلیف نہ دینا 18
سچ بولنا 19
شبہات سے بچنا 20
شکر 20
بے نیازی 21
صبر 21
انفاق فی سبیل اللہ 22
مسلمان کی عزت کی حفاظت 23
ہمدردی 23
امر بالمعروف نہی عن المنکر 23
صحبت صالح 24
ترک گناہ 25
میانہ روی 26
حق پر ہوتے ہوئے جھگڑا چھوڑنا 27
عفور در گزر 27
عدل و انصاف 28
رضائے الہٰی 29
طعنہ نہ دینا 30
صلح جوئی 30
ضرورت مند کی مدد 31
رشتہ داروں کا حق ادا کرنا 31
نرم خوئی 32
محبت 33
صلہ رحمی 33
بیٹیوں کے ساتھ احسان 34
خواہشات نفس پر قابو 35
خیر کی بات 36
حسن معاشرت 36
والدین کے ساتھ حسن سلوک 37
مہلت دینا 38
مومن کو آئینہ سمجھنا 39
ملازموں کے ساتھ حسن معاملہ 39
نیکی کی طرف رہنمائی 40
فہرست آیات قرآنیہ 41
فہرست احادیث نبویہ 43
مراجع و مصادر 45

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آدابآیاتائمہاحادیثاسلامیاصولاللہجہادحدیثحقسنتصحابہعلمعلماءعلمیمسلمان
Comments (0)
Add Comment