عرب کا چاند
مصنف : سوامی لکشمن
صفحات: 421
اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل کی مقدس اصلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔یہ سلسلۂ خیر ہنوز روز اول کی طرح جاری وساری ہے ۔سیرت النبی ﷺ کی ابتدائی کتب عربی زبان میں لکھی گئیں پھر فارسی اور دیگرزبانوں میں یہ بابِ سعادت کھلا ۔ مگر اس ضمن میں جو ذخیرۂ سیرت اردوو زبان میں لکھا اور پیش کیا گیا اس کی مثال اور نظیر عربی کےعلاوہ کسی دوسری زبان میں دکھائی نہیں دیتی۔اردو زبان کی بعض امہات الکتب ایسی ہیں کہ جن کی نظیر خود عربی زبان کے ذخیرے میں مفقود ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’عرب کا چاند‘‘نبی ﷺ کی سیرت پر مشتمل ہے ۔ جوکہ سیرت محمدی پر ایک ہندونوجوان کی ادبی کاوش ہے ۔ابتدائے اسلا م سے آج تک نہ جانے کتنی بے شمار کتب مختلف زبانوں میں مؤرخانہ، عالمانہ اور عارفانہ انداز میں لکھی جاچکی ہیں اور لکھی جاتی رہیں گی لیکن ادیبانہ انداز میں سیرت کے موضوع پر کتاب ہذااپنی شان انفرادیت کا ایک عجیب وغریب شاہکار ہے۔اپنے انداز کی ندرت وجدت کے اعتبار سے زبانِ اردو کے خزینہ ادب کے لیے سرمایۂ فخر ہے۔ اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس کا مصنف ایک ہندو نوجوان ادیب ہے جس نے قومی تعصب سےبالاتر رہ کر حقیقت شناسی کے جذبہ سے خاتم الانبیاء کی حیات طیبہ کو ایسے ادبی انداز میں پیش کیا ہے کہ اس کا مطالعہ سے نہ صرف دادِ تحسین بلکہ رشک آتا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض ناشر | 3 | |
سوامی لکشمی مرحوم | 4 | |
دنیا میں تحیر خیز ہنگامہ ترقی | 12 | |
خیالات کا سحر کار اثر | 17 | |
دنیا کی مایہ ناز شخصیتوں کے سوانح حیات | 22 | |
موجودہ دور کا ہندوستان اور دور جاہلیت کا عرب | 24 | |
تیرہ سو برس پہلے یثرب کا چاند | 25 | |
بعثت | 32 | |
شمع حرم نظم | 43 | |
حضورؐ کے والد محترم | 57 | |
حضرت عبد اللہ کا نکاح مبارک | 60 | |
نور محمد کی برکات عظیمہ | 62 | |
حضور انورؐ کی آفرنیش کی صبح درخشاں | 65 | |
سفر شام | 80 | |
نکاح مبارک | 87 | |
ازدواجی زندگی کا مہکتا ہوا گلشن | 91 | |
ہجرت حبش | 132 | |
ظالم موت کے دو جاں گداز واقعات | 149 | |
عرب کے میلوں اور جلسوں میں دعوت اسلام | 164 | |
افسوں گر پر افسوں چل گیا | 169 | |
نقش حق | 175 | |
بیعت عقبہ ثانیہ | 180 | |
حصہ دوم | 194 | |
ہجرت کی تیاریاں | 194 | |
مدینہ منورہ میں حضورؐ انور کا پہلا خطبہ | 210 | |
سرداران یہود سے حضورؐ کا معاہدہ | 218 | |
جنگ بدر | 224 | |
جنگ احد | 261 | |
مسلمانوں کی کفار سے سات لڑائیاں | 301 | |
شام کی سرحد پر فتنہ و فساد | 318 | |
واقعہ افک | 321 | |
جنگ احزاب | 329 | |
کفار کی عیارانہ چالوں کا ایک ادنی نمونہ | 362 | |
صلح حدیبیہ | 364 | |
بیعت رضوان | 370 | |
خیبر کے یہودیوں کی شر انگیزیاں | 379 | |
حیات نبویؐ کی سب سے شاندار فتح | 387 | |
جنگ حنین | 388 | |
غزوہ تبوک | 414 | |
حجۃ الوداع | 416 | |
وفات مبارک | 419 |