عقیدہ ایمان اور منہج اسلام

عقیدہ ایمان اور منہج اسلام

 

مصنف : عبد اللہ بن عبد الحمید الاثری

 

صفحات: 456

 

توحید دین کی اساس ہے باقی سب چیزیں وسائل توحید ہیں ۔ توحید کے بغیر انسان کی پہنچان ہی نہیں ہوتی۔ توحید نے انسان کو حقیقی شعور بخشا ہے ۔ زمین پر کوئی بھی مخلوق ایسی نہیں جوتوحید پرست نہ ہو۔ ایک انسان ایسی مخلوق ہے جو توحید اور شرک کےدرمیان رہتا ہے سوائے انبیاء کے جو توحید والے ہوتے ہیں اور توحید کی طرف بلاتے ہیں۔اخروی نجات ہر مسلمان کا مقصد زندگی ہے جو صرف اور صرف توحید خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں جیسا کہ قرآن کریم نے مشرکوں کے لیے وعید سنائی ہے ’’ اللہ تعالیٰ شرک کو ہرگز معاف نہیں کرے گا او اس کے سوا جسے چاہے معاف کردے گا۔‘‘ (النساء:48) لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے ۔اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ حضرت نوح ﷤ نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور   اللہ کے آخری رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس فریضہ کو سر انجام دیا کہ جس کے بدلے   آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م ﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ عقیدہ ایمان او رمنہج اسلام ‘‘شیخ عبدللہ بن عبد الحمید الاثری﷾ کی عقیدہ توحید کے موضوع پر بہترین جامع عربی تصنیف ’’الوجیز فی عقیدۃ السلف الصالح‘‘ کا   سلیس اردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب سلف صالحین اہل السنہ والجماعۃ کے عقیدہ کامختصر اور جامع بیان ہے۔فاضل مؤلف نے اس میں بہت مفید ومضبوط معلومات جمع کی ہیں۔ ہربات کی تائید کےلیے دلیل کا التزام کیا ہے ۔اورتوحید کی تمام اقسام ، ایمان اور قضاء وقدر کے بارے میں علماء اہل السنۃ والحدیث کے اقوال کا مکمل ذکر موجود ہے ۔انہوں نے ہے سلف صالحین کے عقیدہ کو ایسی وسعت کے ساتھ بیان کیا ہے کہ ہر مسلمان آدمی اسے آسانی سے پڑھ کر اس موضوع کی مختلف تحقیقی باتوں پر مطلع ہو سکتا ہے۔ اس اہم مفید کتاب کاترجمہ متعدد ضخیم کتب کے مصنف ومترجم ابو یحیٰ محمد زکریا زاہد ﷾ نے اپنی فنی مہارت کے ساتھ اس انداز میں کیا ہے کہ یہ ترجمہ اصل تصنیف معلوم ہوتی ہے ۔ترجمہ بامحاورہ ہونے کے ساتھ ساتھ آسان فہم اوراردو ادب کی چاشنی سے یوں لبریز ہےکہ پڑھنے والے کا دل کرتا ہے   کتاب شروع کرے تو مکمل کر کے ہی دم لے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو اہل ایمان کی اصلاح کا ذریعہ بنائے اور مصنف،مترجم   وناشرین کی خدمات کو قبول فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
سخن ناشر 11
مطلوب اول ۔انشراح صدر ونظر بصیرت 20
تقریظات وتقدیمات 35
الشیخ عبداللہ الجبرین ﷾ کے قلم سے 35
الشیخ صالح بن عبدالعزیز ﷾ کے قلم سے 38
اسلام سے ماقبل دیناکی حالات 40
دین حنیف کی ابتداء 41
چمن اسلام پر خزاں کاغلبہ اور بہار کےجھونکے 43
ملت اسلامیہ پرزوال کےاسباب اورحل 44
عصر حاضر کےگمراہ کن فتنے اورفکار ونظریات 48
عصر حاضر کےکبار امت کی ذمہ داریاں 50
امت اسلامیہ کےعامۃ الناس کی ذمہ داری 51
مصنف اورکتاب ہذا سے متعلق 54
الشیخ سعودبن ابراہیم الشریم ﷾ کےقلم سے 58
الشیخ ناصر بن عبدالکریمالعقل ﷾کےقلم سے 60
الشیخ محمد بن جمیل زینو﷾سےکےقلمسے 61
مقدمۃ المولف 63
فصل اول :اہم تعریفیں 69
عقیدہ کی تعریف 69
سلف کی تعریف 72
اصطلاحی معنی 73
اہل لسنہ والجماعت کی تعریف 84
السنہ کااصطلاحی معنی 86
الجماعۃ کااصطلاحی معنی 87
اہل السنہ ولجماعۃ کےمفہوم میں نہایت مختصر اور جامع بات 94
عقیدہ اہل لسنہ والجماعۃ کی خصوصیات 96
سلف صالحین کاعقیدہ اتباع کےلیےکیوں سب سےمقدم ہے؟ 96
سلف صالحین کے منہج پر عقیدہ 97
فصل ثانی عقیدہ اہل لسنہ ولجماعۃ سلف صالحین کےاصول 103
عقیدہ اہل لسنہ ولجماعۃ کےاصول کااجمال 103
اصل اول :ایمان اور اس کےارکان 104
رکن اول ایمان باللہ 105
توحید ربوبیت 107
توحید حاکمیت حاشیہ 107
توحید الوہیت 113
اہل السنہ والجماعتہ کامنہج 120
توحید الاسماء والصفات 124
اللہ عزوجل کی معیت 142
اللہ کاچہرہ اقدس 143
اللہ کریم کاکلام فرمانا 143
اللہ تبارک وتعالی کامحبت لینا 144
اللہ تعالی کی پنڈلی   کاذکر 144
زندہ قائم اللہ 144
اللہ ذوالجلال کےغضب وغصہ والی صفت 145
اللہ عزوجل کاآخرت میں دیدار 145
اللہ کریم کاہررات میں آسمان دنیا تشریف لانا 146
اللہ عزوجل کاقیامت والے دن بنفس اقدس تشریف لانا 147
رکن ثانی فرشتوں پر ایمان 154
فرشتوں کی اقسام 163
رکن ثالث اللہ کی کتابوں پرایمان 172
قرآن کریم 176
کتابت قرآن 184
چوتھا رکن ایمان بالرسل 198
محمد رسول اللہ ﷺ کی فضیلت 194
محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات اطہر وسیرت طیبہ 197
معجزات 201
پانچواں رکن قیامت کےدن ایمان 212
قیامت کےدن کی چھوٹی علامات 215
قیامت کےدن کی بڑی علامات 215
شفاعت کی اہلیت حاشیہ 237
اہلیت کےبعد بھی اللہ کی اجازت حاشیہ 237
شفاعت کامختار کل اللہ ذوالجلا ل حاشیہ 238
مسئلہ تقدیر کےمراتب وارکان 242
ایمان بالقدر کارکن اول العلم 243
رکن ثانی الکتابہ 244
تیسر ارکن ادادہومشیت 246
چوتھا رکن عمل تخلیق 251
اصل ثانی ایمان کی تعیین 267
ایمان کی تعریف وتعیین 267
قول وعمل کانام ایمان 267
اصل ثالث مسئلہ تکفیرکےمتعلق اہل السنہ والجماعۃ موقف 285
کفر کامعنی ومفہوم اوراس کی اقسام 290
چوتھی اصل وعداوروعید والی نصوص پر ایمان 297
پانچویں اصل اہل السنۃ والجماعتہ کے عقیدہ میں دوستی اوردشمنی کامعیار 309
مطلق دوستی ومحبت کےحق دارلوگ 318
دوستی وبیزاری دونوں کےمستحق لوگ 319
مطلق طور پر بیزاری ونفرت کے حقدار لوگ 320
چھٹی اصل کرامات اولیاء اللہ کی تصدیق 327
معجزہ کی حقیقت حاشیہ 328
کرامات کی حقیقت حاشیہ 330
اولیاء اللہ کااوصاف جمیدہ حاشیہ 332
سچے خواب 339
ساتویں اصل حصول اورمسائل کےلیے استدلال میں اہل حدیث کامنہج 343
آٹھویں صل نیکی میں اہل اسلام کےاولیاء الامور کی اطاعت کاوجوب 355
نویں اصل صحابہ کرام اورآل بیت ﷢ اورخلافت کےبارے میں اہل السنہ ولجماعتہ سلفی حقہ کاعقیدہ 265
دسویں اصل اہل بددعات اورنفس کےپجاریوں سے متعلق اہل السنہ والجماعتہ کاموقف 377
اقسام بدعت 379
نفس پرستوں اوربدعیتوں کی نشانیاں 383
صاحب سنت کی پہچان 387
اہل بدعات کےبارے میں آئمہ سلف صالحین کی نصیحتیں 388
گیارہویں اصل طرز عمل اروالخاق میں اہل والجماعتۃ کامنہج 397
سلفی جماعت حقہ اہل السنہ والجماعت کےاخلاقی اوصاف 406
قرآن وسنت کی اتباع اورعدعات سے منع کرنےمیں آئمہ اہل السنہ والجماعتہ کے اقوال دوصایا 416
عقیدہ خالص کی طرف دعوت تدینے کےاصول وضوابط اوشروط 432
داعیان الی اللہ کےعقیدہ پر بعض تصنیفات 444
مسک الختام اختتامی مہک 425
خلاصہ کلام 455

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment