اقلیتوں کےحقوق اور اسلاموفوبیا
مصنف : مختلف اہل علم
صفحات: 646
چندصدیاں پہلے مختلف مذہبی اور نسلی اکائیاں الگ الگ بود و باش اختیار کرتی تھیں اور ان کے درمیان اختلاط و اشتراک بہت کم پایا جاتا تھا ۔ اس لئے اقلیتوں کا وجود کم ہوتا تھا ۔ سترویں صدی کے انقلاب اور جمہوری نظام حکومت کے ارتقاء کے باعث صورتحال میں تبدیلی آئی ۔ اور کثیر مذہبی ، کثیر لسانی ، کثیر تہذیبی اور کثیر نسلی سماج کو ارتقاء حاصل ہوا ۔ چناچہ آج بحثیت مجموع دنیا میں اقلیتیں زیادہ ہیں ۔ خود مسلمانوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ دنیا میں مسلمان اقلیتوں کا تناسب پچاس فی صد ہے ۔ ان حالات نے عالمی سطح پر اقلیتوں کے حقوق کے مسلہ کو اہم بنا دیا ہے ۔ بین الاقوامی قوانین میں بھی اس کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے ۔ انسانی حقوق کے چارٹ میں اس کو شامل کیا گیا ہے ۔ اور اسی طرح دنیا کے تمام ممالک کے ملکی قوانین میں بھی اس کی رعایت کی گئی ہے ۔ کیونکہ اکثریت کا استبداد بعض اوقات اقلیت کے لئے معاشرہ کو ظلم و جور کی بھٹی بنا دیتا ہے ۔ اسی لئے اسلام میں اقلیتوں کے حقوق کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے اور تاریخ شاہد ہے کہ مسلمانوں نے اپنے اقتدار اور غلبہ کے دور میں بڑی حد تک اس کو ملحوظ رکھا ہے ۔ درج ذیل کتاب اسی حوالے سے انڈیا میں منعقد کرائے گئے ایک سیمینار میں کئے گئے مختلف خطابات کا مجموعہ ہے ۔ جس میں متعلقہ موضوع کے تمام پہلووں کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئ ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 11 | |
تعارفی کلمات | 13 | |
رپورٹ سیمینار | 15 | |
تجاویز | 24 | |
پیغام ایسسکو | 29 | |
استقبالیہ کلمات | 34 | |
افتتاحی خطبہ | 38 | |
کلیدی خطبہ | 46 | |
تاثراتی کلمات | 61 | |
مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صاحب | 63 | |
مولنا سیدنظام الدین صاحب | 73 | |
جناب ڈاکٹر اے بی بردھن | 82 | |
جناب سید شہاب الدین صاحب | 85 | |
مولانا سید محمد عثمان منصورپوری صاحب | 91 | |
مولانا عمیدالزماں کیرانوی قاسمی | 97 | |
اقلیتوں کے حقوق پر دستاویزات | 101 | |
انسانی حقوق کا عالمی منشور | 103 | |
اسلام میں انسانی حقوق پر قاہرہ اعلامیہ | 111 | |
انسانی حقوق کا عالمی اسلامی منشور | 121 | |
قومی ، نسلی ، مذہبی اور لسانی اقلیتی عوام کے حقوق کا اعلامیہ | 143 | |
فریم ورک کنونشن برائے تحفظ قومی اقلیات | 160 | |
اقلیتوں کے حقوق عالم اسلام میں | 173 | |
عہد نبوی میں اقلیتوں کے حقوق | 175 | |
اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں اسلامی اقدار وروایات | 231 | |
مسلم اور غیر مسلم حکومتوں میں اقلیات کے حقوق اور ان کا تحفظ | 247 | |
عالم اسلام میں اقلیتوں کے حقوق اور اسلام | 288 | |
اسلام اور رواداری | 296 | |
اقلیتوں کے حقوق ملکی اور بین الاقوامی سطح پر | 303 | |
اقلیتوں کے حقوق | 305 | |
ہندوستان میں اقلیتی حقوق کے بارے میں احکام اور عمل | 330 | |
ہندوستان میں اقلیتوں کے مذہبی اور ثقافتی حقوق | 351 | |
ہندوستان میں اقلیتوں کے تعلیمی حقوق | 358 | |
سیکولر صوبے اور ملک میں مسلمان اقلیتوں کی حیثیت سے | 363 | |
ہندوستان میں مسلم اقلیت کی صورتحال | 372 | |
اقلیتوں کے حقوق | 379 | |
مسلم اقلیتوں کے حقوق | 383 | |
اقلیتوں کے حقوق اور ہندوستانی مسلمانوں کی صورتحال | 394 | |
ہندوستان میں مسلم اقلیت | 407 | |
ہندوستان میں اقلیتوں کا تحفظ کیسے ہو | 413 | |
اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور ہندوستان | 416 | |
بھارت کی مسلم اقلیت | 420 | |
اسلاموفوبیا | 423 | |
اسلاموفوبیا ، تعریف ، اسباب اور حل | 425 | |
عہد حاضر کی مسلم اقلیتیں اور اسلاموفوبیا | 437 | |
لبرل ازم ، رواداری اور اسلامو فوبیاکا مفروضہ | 447 | |
سرد جنگ کے بعد کی سیاست میں اسلاموفوبیا ، گلوبلائزیشن اور جمہوریت کا درس | 460 | |
یورپ میں نسل پرستی اور اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنا | 479 | |
عدم رواداری کی انتہا | 505 | |
اسلامو فوبیا اور مسلم اقلیت کے انسانی حقوق | 518 | |
اسلاموفوبیا | 528 | |
امریکہ ویورپ میں اسلاموفوبیا | 547 | |
مسلم اقلیات اور اسلاموفوبیا | 569 | |
دنیا میں معاصر اقلیتوں کے ساتھ سلوک کا واقعاتی مطالعہ | 576 | |
اقلیتوں کے حقوق اور اسلاموفوبیا | 592 | |
اسلاموفوبیا اسباب اور حل | 598 | |
اسلاموفوبیا کے چیلنج کا مقابلہ مثبت اقدامات سے | 406 | |
اقلیتوں کے حقوق اور اسلاموفوبیا | 610 | |
صحت مند معاشرے کی تشکیل میں امت کا کردار اور اسلاموفوبیا | 619 |