عقائد اسلام
مصنف : عبد اللہ بن زید المحمود
صفحات: 218
اسلام کی فلک بوس عمارت عقیدہ کی اسا س پر قائم ہے ۔ اگر اس بنیاد میں ضعف یا کجی پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے اسی لیے نبی کریم ﷺ نے مکہ معظمہ میں تیرا سال کا طویل عرصہ صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا ۔ دین اسلام اللہ تعالیٰ کادیا ہوا خوبصورت طریقہ زندگی ہے جو عقائد او ر اعمال پر مشتمل ہے ۔ جہاں عقائد دین میں بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں وہاں اعمال اس کا عملی مظہر ہیں۔جس طر ح عقیدہ کی خرابی سے تمام عبادات اور معاملات براہ راست متاثرہوتے ہیں اسی طرح آخرت میں نجات کا دارومدار بھی عقیدہ ہی کی درستگی پر ہے ۔آخرت میں اعمال کے حساب وکتاب کےوقت عبادات اور اخلاقیات وغیرہ کی کوتاہی سے درگزر ممکن ہے لیکن وہا ں عقیدے کا فساد قابل معافی نہ ہوگا۔عقیدہ ہی کی بنا پر ایک شخص مومن ومنافق،کافر ومشرک قرار پاتا ہے لہٰذا اسلامی عقائد سے آگاہی از حد ضرور ی ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص اسی موضوع پر ہے جس میں اسلامی عقائد کو بیان کیا گیا ہے اور ان کی اصلاح کی کوشش بھی کی گئی ہے اور اسلامی عقائد بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مخالف اسلامی اشیاء شرک وبدعات اور مروجہ شرکیہ بدعات کا رد بھی نہایت مدلل طور پر کیا ہے۔ اس لحاظ سے یہ کتاب نہایت جامع اور دینی حقائق اور رد شرک وبدعات کا کامل طور پر جامع ہے۔ اور حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ عقائد اسلام ‘‘ فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن زید المحمود کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض ناشر | 5 | |
اسلام اور مسلمانوں کا عقیدہ | 7 | |
پیغمبروں کو مبعوث فرمانے کی حکمت | 9 | |
غیر اللہ کے لیے ذبح کرنا شرک ہے | 11 | |
تعویذ اور گنڈوں کا لٹکانا | 12 | |
اسلام کی حقیقت | 16 | |
اللہ کے رب ہونے پر ایمان لانا | 23 | |
قرآن پر ایمان | 27 | |
آخرت میں اللہ رب العزت کا دیدار | 29 | |
ملائکہ کرام پر ایمان | 30 | |
یوم آخرت پر ایمان | 34 | |
ایمان پر عقیدہ | 41 | |
ایمان کے لیے انشاء اللہ کہنا اسلام کے لیے نہیں | 49 | |
اسلام اور ایمان کے درمیان و اوعطف کی بحث | 51 | |
صحابہ کرام کے زمانے میں پہلا اختلاف گناہ کبیرہ | 60 | |
ایمان کا بڑھنا اور گھٹنا | 67 | |
قیامت کے دن ایمان مومن کے لیے نور بنے گا | 73 | |
مرنے کے بعد اٹھائے جانے پر ایمان | 89 | |
اہل سنت و الجماعت کا عقیدہ | 101 | |
نیند موت کی ہم جنس اور اس سے بیداری | 102 | |
مرنے کے بعد اٹھائے جانے کا انکار کر کے | 114 | |
مرنے کے بعد اٹھائے جانے کی حقیقت | 119 | |
شریعت اسلامیہ میں منکر قیامت کا حکم | 128 | |
کمزور مومن کے مقابلے میں طاقت ور مومن | 136 | |
اسباب کے مسببات سے ربط | 141 | |
کیا انسان خود مختار ہے یا پابند | 144 | |
نفاق کی حقیقت اور اس کی تفصیلات | 153 | |
نبی ﷺ کے واقعہ معراج پر ایمان لانا | 156 | |
نبیوں پر ایمان لانے کا بیان | 172 | |
بہائی فرقہ اور بہائیت کے پرچار کا آغاز | 209 | |
بابیہ | 210 |