عقائد باطلہ کا رد
مصنف : رحمت اللہ ربانی
صفحات: 190
ہر مسلمان کو اس بات سے بخوبی آگاہ ہونا چاہئے کہ مومن اور مشرک کے درمیان حد فاصل کلمہ توحید لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ہے۔ شریعت اسلامیہ اسی کلمہ توحید کی تشریح اور تفسیر ہے۔ اللہ تعالی نے جہاں کچھ اعمال کو بجا لانے کا حکم دیا ہے ،وہاں کچھ ایسے افعال اور عقائد کا بھی تذکرہ فرمایا ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے کوئی بھی عمل بارگاہ الہی میں قبول نہیں ہوتا ہے۔ اللہ تعالی نے جن امور سے منع فرمایا ہے، ان کی تفصیلات قرآن مجید میں، اور نبی کریم نے جن امور سے منع فرمایا ہے ان کی تفصیلات احادیث نبویہ میں موجود ہیں۔124 مسائل ایسے تھے جو نبی کریم اور مشرکین مکہ کے درمیان متنازعہ فیہ تھے۔ اور یہ ایسے اصولی مسائل ہیں جن کا ہر مسلمان کے علم میں آنا انتہائی ضروری ہے، کیونکہ ان میں اور اسلامی تعلیمات میں مشرق ومغرب کی دوری ہے۔ان کا اسلام کے ساتھ دور کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔ زیر تبصرہ کتاب” عقائد باطلہ کا رد ” محترم مولانا رحمت اللہ ربانی صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے مستند دلائل کے ساتھ باطل عقائد کا رد فرمایا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ ازمولف | 6 |
اللہ تعالیٰ کاتعارف | |
اللہ تعالی کی ذات | 15 |
اللہ تعالی کی طاقت وقدرت | 16 |
اللہ تعالی کےاختیارات وتصرفات | 17 |
مختصر تشریح | 26 |
باعث تخلیق آدم | |
دنیاکوتمام انسانوں کےلیے بنایا گیا | 34 |
نبی اکرم ﷺاورخلقت افلاک | 35 |
ایک مسلمہ اصول کی خلاف ورزی | 37 |
یوسف رفاعی کی لولاک کےبارے میں دلیل | 41 |
مسئلہ علم غیب | |
علم غیب کی حقیقت | 45 |
قرآن مجید سےمزید تائید | 47 |
تمام انبیاء فرشتے اورجنات علم غیب نہیں جانتے | 48 |
نبی اکرم ﷺ عالم الغیب نہیں تھے | 50 |
واقعہ افک اورعلم غیب | 51 |
واقعہ بئر معونہ اورعلم غیب | 53 |
یہودی عورت کی دعوت اورعلم غیب | 54 |
واقعہ معراج اورعلم غیب | 55 |
حضرت عائشہ ؓ کاہاراعلم غیب | 55 |
مسجدنبوی کی خادمہ اورعلم غیب | 56 |
ایک آدمی کاگھر میں جھانکنا اورعلم غیب | 57 |
جہنمیوں کی اقسام اورعلم غیب | 57 |
گمشدہ چیزاورعلم غیب | 58 |
جبریل کی آمداورعلم غیب | 58 |
یہودی عالم اورعلم الغیب | 59 |
ایک اوردلیل | 59 |
مقام مصطفی ﷺ | |
حضرت محمد ﷺ کےاوصاف حمیدہ | 62 |
آپ ﷺ کارتبہ اورشان | 63 |
درودکی حقیقت | 64 |
ہمارا عقیدہ | 66 |
حضور ﷺ کی جسمانی اوصاف | 78 |
حلیہ مبارک | 79 |
حضور ﷺ کی مختصر سیرت | 80 |
مسئلہ تبرک | |
تبرک کےشرعی ہونے کےدلائل | 83 |
بیعت رضوان والادرخت | 87 |
مقامات مقدسہ کاقصد | 92 |
ائمہ کرام اورمزعومہ تبرک | 101 |
صحابہ کرام کامنبر سےتبرک حاصل کرنا | 102 |
مسئلہ توسل | |
توسل کاپہلا طریقہ | 104 |
توسل کادوسرا طریقہ | 108 |
تیسرا طریقہ توسل | 110 |
حضرت عباس کی دعاکاتوسل | 113 |
فوت شدگان سےتوسل | 114 |
اسلامی عقائد کےمنصف کانظریہ | 115 |
حدیث وسیلہ کی حقیقت | 118 |
خلاصہ | 121 |
ایک اوردلیل کاجائزہ | 121 |
چند شبہات کاازالہ | |
روضہ مبارکہ اورکعبہ مشرفہ کی فضیلت کامقابلہ | 127 |
بارگاہ رسالت میں اعمال کاپیش ہونا | 131 |
آنحضور ﷺ پراعمال پیش ہونے کےدلائل کاجائز ہ | 140 |
محفل میلاد کی حقیقت | 147 |
مروجہ عیدمیلاد النبی ﷺ | 149 |
ولادت وفات اورجشن | 152 |
پکارویار سول اللہ ﷺ کی شرعی حیثیت | 165 |
سارے اختیارات اورتمام قوتیں میرے اللہ کےپاس ہیں | 166 |
اسلامی نعرہ احادیث کی روشنی میں | 182 |