اپنے گھروں کو بربادی سے بچائیں

اپنے گھروں کو بربادی سے بچائیں

 

مصنف : روبینہ نقاش

 

صفحات: 190

 

یہ بات اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ دنیا کے کفار بالخصوص ہنود و یہود اور صلیبی امت مسلمہ کی تباہی کے لیے کمر بستہ ہو چکے ہیں۔ انھوں نے یہ سازشی منصوبہ بنایا ہے کہ کسی طرح مسلمانوں کے اس مضبوط خاندانی نظام کو تباہ کر دیں کہ جس کی بنا پر ایسے افراد جنم لے رہے ہیں جونہ صرف ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی جرأت کرتے ہیں بلکہ ان کی اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے ہیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ان کے ذرائع ابلاغ الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا وغیرہ خاص طور پر ان کے مشن کو مسلمانوں میں آگے بڑھا رہے ہیں۔ محترمہ روبینہ نقاش نے یہ کتاب اسی لیے ترتیب دی ہے کہ ان ذرائع و اسباب سے آگاہی حاصل کی جائے کہ جن کے ذریعے کفر ہمیں صفحہ ہستی سے مٹا دینا چاہتا ہے، تاکہ اپنے خاندانوں اور مسلم گھرانوں کو تباہی و بربادی سے بچایا جا سکے۔ یہ بربادی کس کس طرح ہمارے گھروں میں داخل ہو رہی ہے؟ اور اس سے ہم نے اپنے آپ کو کیسے بچانا ہے؟ یہی اس کتاب کا موضوع ہے۔ کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے حصے میں ان محرکات کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی وجہ سے ہمارے گھر بربادی کا شکار ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ اور واقعتاً یہ ایسے محرکات ہیں جن کو معمولی سمجھنے کی وجہ سے ہم غیر محسوس طریقےسے ان میں جکڑے جا چکے ہیں۔ کتاب کا دوسرا حصہ ’گھر کو جنت کیسے بنائیں؟‘ کے عنوان سے ہے جس میں گھر کو پر سکون اور کامیاب بنانے کے طریقے درج کیے گئے ہیں۔ کتاب کا اسلوب بہت سادہ اور عام فہم ہے عوام و خواص کے لیے اس کا مطالعہ بہت مفید ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
حرف آغاز 13
مقدمہ 17
قلعہ اور گھر کے نقب زن 19
تلاوت کی آواز والے گھروں میں آج فلمی نغمے کیوں گونجتے ہیں؟ 20
صرف اپنی ذات کی اصلاح کافی نہیں 23
ایک عذر 26
گمراہی کا موثر علاج صرف گھروں میں ممکن ہے 27
مسلم گھرانوں میں کفار کے خفیہ راستے اور مسلم تشخص کا خاتمہ 28
گھر معصیتوں اور برائیوں کی آماجگاہ کیسے بنتے ہیں؟ 30
پہلا حصہ گھروں کی بربادی کے محرکات 37
بربادی کا پہلا محرک 37
غیر محرموں کا خاوند کی عدم موجودگی میں گھر آنا جانا 38
’’ الحمو الموت‘‘ کا مصداق میرا ذاتی مشاہدہ 40
بربادی کا دوسرا محرک 41
دعوتوں ملاقاتوں میں مردوں کو عورتوں سے علیحدہ نہ رکھنا 41
بربادی کا تیسرا محرک 47
گھریلو ڈرائیوروں اور خادموں کے فتنے 47
بربادی کا چوتھا محرک 77
ہیجڑوں کو گھروں سے نکال دو 77
بربادی کا پانچواں محرک 81
ٹیلی ویژن کے خطرات سے بچو 81
بربادی کا چھٹا محرک 91
ٹیلی فون کے شر سے بچیں 91
بربادی کا ساتواں محرک 95
شرکیہ تہذیب سے اجتناب 95
بربادی کا  آٹھواں محرک 97
گھروں کو جانداروں کی تصاویر سے پاک کریں 97
بربادی کا نواں محرک 109
اپنے گھروں کو تمباکو نوشی سے بچاؤ 110
بربادی کا دسواں محرک 113
گھروں میں کتے نہ پالے جائیں 113
بربادی کا گیارہواں محرک 117
گھروں کو بے جا مزین کرنا 117
بربادی کا بارہواں محرک 126
مجلات کا فتنہ 126
دوسرا حصہ 135
گھر کو جنت کیسے بنائیں؟ 137
گھر جیسی نعمت پر اللہ کا شکریہ ادا کیجیے 138
اپنے گھر کی اصلاح کیحیے 139
مسلم گھرانے کی اصلاح کے لیے چند اسباب 140
بیوی کی اصلاح کی کوشش 143
زیادہ وقت اپنے گھر میں گزرائیے 144
گھروالوں کے حالات کا باریک بینی سے جائزہ لینا چاہیے 146
چند اہم نکات 147
گھر کے برے اخلاق کو مٹانا 148
گھر مسجد کے قریب لیجیے 154
اپنے گھر میں خواتین کے وعظ کا اہتمام کیجیے 155
گھر میں مفید کتابیں اور دینی کیسٹیں رکھیے 155
گھر والوں کو صدقہ خیرات کا شوق دلائیے 162
گھر والوں کو دینی تعلیم دلائیے 163
گھر میں نیک لوگوں کو بلائیے 174
بے دین افراد کو گھر میں داخل کرنے سے اجتناب کریں 175
جادو کے اثر سے بچنے کے لیے گھر میں کیا کریں؟ 176
گھر والوں کے ساتھ کام کاج میں ہاتھ بٹائیے 177
محترم والدین ! گھر میں بچوں کے لیے بہترین نمونہ بن جائیے 177
بچوں کو دوست بنائیے اور خوش رکھیے 179
قرآن حفظ کرائیں اور اسلامی کہانیاں سنائیے 180
بچپن سے بچوں کو نماز کا عادی بنائے 181
گھر میں نماز کی اصلاح کیجیے 185
سنت ونفل گھر میں پڑھیے 185
اہل وعیال کے ساتھ سکونت کا حکم جب وہ نماز نہ پڑھتے ہوں 188
گھر میں سورہ بقرہ پڑھیے 189
گھر میں آیت الکرسی ضرور پڑھیے 190
رات کو گھرون میں قرآن مجید کی تلاوت کیجیے 190
خاتمہ 192

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ابلاغاسلامیاصلاحاللہتصاویرتعلیمخاوندخواتیندینقرآنکہانیاںمسجدنمازیہود
Comments (0)
Add Comment