آپ جنت میں اپنے درجات کیسے بلند کر سکتے ہیں

آپ جنت میں اپنے درجات کیسے بلند کر سکتے ہیں

 

مصنف : محمد بن ابراہیم النعیم

 

صفحات: 203

 

جنت اور اس کے متعلق گفتگو کرنا ایک ایسا طویل موضوع ہے کہ اس سے نہ تو انسان اکتاتاہے اور نہ ہی تھکتا ہے۔ بلکہ پاکیزہ نفوس اس سے مانوس ہوتے ہیں اور ذہن اس سے خوب سیراب ہوتا ہے۔ تو ہم میں سے کون ہے جو جنت کی امید نہ رکھتا ہو؟ہر مسلمان کی یہ خواہش اور ارزو ہے کہ اللہ اس کو جنت الفردوس میں داخلہ نصیب کر کے جھنم کی سختیوں سے بچائے،کیونکہ جنت ایک ایسی نعمت لا یزال ہے کہ اس کی نظیر دنیا میں نہیں مل سکتی اور نا ہی عقل اس کا ادراک کرسکتی۔بلا شک وشبہ جنت ہمارا مطلوبہ ہدف اور پختہ امید اور خواہش ہے۔ یہی وہ عظیم جزا اور بہت بڑا ثواب ہے جسے اللہ نے اپنے اولیاء اور اطاعت گزاروں کے لیے تیار کر رکھاہے۔ یہی وہ کامل نعمتیں ہیں جنہیں بیان نہیں کیا جاسکتاہے،اللہ اور اس کے رسولﷺ نے اس جنت کی جو تعریف کی اور اس کے جو اوصاف بیان کیے ان سے عقلیں حیران رہ جاتی ہیں۔اس لیے کہ ہم اس کی خوبصورتی، عظمت اور درجات کا تصور کرنے کی طاقت بھی نہیں رکھتے۔ جنت   میں ایسی نعمتیں   ہیں کہ جن کو کسی آنکھ نے دیکھا نہیں کسی کان نے سنا تک نہیں اور نہ ہی کسی انسان کے دل میں ان کا کھٹکا ہواہے۔ جو اس میں داخل ہوگیا وہ انعام پاگیا،وہ کبھی محتاج نہیں ہوگا،اس کے کپڑے بوسیدہ نہ ہونگے، نہ اس کی جوانی   ختم ہو گی اور نہ ہی اپنے مسکن سے کبھی اکتائے گا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’آپ جنت میں اپنے درجات کیسے بلند کرسکتے ہیں‘‘جو کہ در اصل ایک عربی زبان کی کتاب ہےشیخ محمد بن ابراہیم نعیم کی جس کا اردو ترجمہ حافظ عبدالماجد﷾ نے کیا ہے۔ جس میں ان ہو نے ان اعمال کا ذکر کیا ہے جو جنت میں ہمارے درجات کی بلندی کا ذریعہ ہیں اور اس کے لیے صحیح   دلائل کو پیش کیا گیا ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ فاضل مصنف کو اس کار خیر بر اجرے عظیم سے نوازے آمین۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 9
فصل او ل
درجات جنت
تعد اد جنت 13
درجات جنت کی تعداد 15
درجہ سے کیامراد ہے 17
درجات کی بلند ی 18
اہل درجات کے درمیان نعمتوں کا فرق 20
جنت میں اعلی درجہ 39
جنت میں ادنی درجہ 25
جنت میں درجات کیوں ہیں؟ 40
ہم ان درجات کو کیسے حاصل کرسکتے ہیں 42
امید بہار رکھ ناامید نہ ہو 44
ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار 45
فصل دوم :
اہمیت کے حامل اعمال جوجنت میں مومن کے درجہ کی بلندی کاباعث بنتے ہیں
پہلا عمل اللہ او راس کے رسولوں پر پختہ ایمان 47
دوسرا عمل اللہ عزوجل کاتقوی 50
تیسرا عمل اللہ عزوجل کاخوف رکھنا 57
چوتھا عمل اللہ عزوجل پر توکل رکرنا 61
پانچواں عمل صبر 63
اول قسم شرعی تکالیف پر صبر 64
دوسری قسم آزمائش پر صبر 67
وہ مصائب وآلام جن کاشکار ہونے والے لوگ شہدا ء کے درجہ فائز ہوتے ہیں 70
1۔طاعون کی وجہ موت آنا 70
2۔مال کادفاع کرتے ہوئے موت آنا 71
3۔جان ،دین او راہل کے دفاع میں موت آنا 71
4۔نمونیا کی وجہ سے موت آنا 71
5۔سمندر میں متلاہٹ کاشکار شخص اور غرق ہوکر موت (شکار ہونے والا شخص) 72
6۔پیٹ سے عارضے میں مبتلاہوکر او راکسی چیز سے دب کرمر نے والا 73
7۔جل کر مرنے والا حاملہ عورت او رنفاس والی عورت 73
8۔سل کی بیمار ی کی وجہ سے موت واقع ہونا 74
چھٹا عمل نماز 74
اول ،نماز کی ادائیگی کی غرض سے چلنا 75
دوم ،نماز (باجماعت کے دوران صف )پڑنے والے )فاصلے کو ختم کرنا 79
سوم ،اقامت صلاۃ 80
چہارم ،کثرت سے نوافل اداکرنا 84
ساتواں عمل اذان او رجواب اذان 87
آٹھواں ،عمل مال خرچ کرنا 88
اول ،زکاۃ کی ادائیگی 88
دوم :صلہ رحمی او رنیکی کے کاموں میں مال خرچ کرنا 91
نواں عمل : ماہ رمضان کے روزے او راس کی راتوں کاقیام 92
دسواں عمل : اچھا اخلاق 93
گیاہواں عمل:اللہ عزوجل کی کتاب کو حفظ کرنا 96
بارھواں عمل :یتیم کی کفالت 98
تیرھواں عمل :لوگوں کے درمیان صلح کرانا 101
چودھواں عمل : اللہ تعالی کی طر ف دعوت دینا 104
پندرھواں عمل : جہاد فی سبیل اللہ 106
جہاد کی متعدد صورتیں ہیں 109
اول :جہاد بالنفس 109
دوم :جہاد بالمال 110
سوم :جہاد باللسان 113
چہارم :اللہ تعالی سے شہادت کاسوال کرنا 115
وہ اعمال جن کاثواب جہاد فی سبیل اللہ کے برابر ہے 117
1۔بیوگان اور مساکین کی خدمت کی کوشش کرنا 118
2۔عشرۃ ذی الحجہ میں نیک عمل کرنا 119
3۔نماز کو اس وقت سے یا ا س کے اول وقت سے لیٹ نہ کرنا 119
4۔والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا 121
5۔صدقات کی تحصیل وتقسیم کاعمل 122
6۔والدین کے ساتھ حسن سلوک ،اہل وعیال کی کفالت اور پاکدامنی کی غرض سے کمائی کرنا 123
7۔طلب علم یانبی ﷺ کی مسجد (مسجد نبوی )میں علم کی تعلیم (کاعمل ) 124
8۔حج او رعمرو 124
9۔(ایک )نماز کے بعد (دوسری )نماز کاانتظار کرنا 125
10۔اعتکاف 126
11۔لوگوں کی ضروریات کو پوراکرنا 128
12۔مجاہد ہ نفس 129
13۔پر فتن دور میں سنت کی مضبوطی سے تھام لینا 130
14۔ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا 131
15۔ایسے مصائب کہ جن کا شکار ہونے والے لوگ شہداء کے مراتب پر فائز ہوتے ہیں 131
سولہواں عمل :کھانا کھلانا 131
ستارھواں عمل :رات کا قیام 134
اٹھارھواں عمل : سلام کو عام کرنا 137
انیسواں عمل : نبی محمدﷺ پر دورد پڑھنا 139
اکیسواں عمل : زبان کو پاکیزہ کلام کاعادی بنانا 140
بیسواں عمل اللہ تعالی کے ذکر میں مصروف رہنا 143
1۔صبح وشام ’’’لاالہ الااللہ ‘‘‘کہنا 145
2۔بازار میں داخل ہونے کی دعا 146
بائیسواں عمل : والدین کے ساتھ نیکی کرنا 148
بیٹا اپنے والدین کادرجہ کیسے بلند کرسکتاہے 149
تیئسیواں عمل : اللہ عزوجل کی خاطر محبت کرنا 150
چوبیسواں عمل : بیٹیوں کی تربیت کرنا او ران کی ساتھ حسن سلوک کرنا 154
پچیسواں عمل : شرعی علم کاحصول 157
چھبیسواں عمل : برائی سے منع کرنا 161
ستائیسواں عمل : سفید بالوں کو نہ اکھیڑنا 166
اٹھائیسواں عمل : رحمن کے بندوں کی صفات سے متصف ہونا 167
پہلی صفت :اللہ عزوجل کی خاطر عاجزی وانکساری کااختیار کرنا 169
دوسری صفت :جاہل کے مقابلے میں بردباری کا مظاہر ہ کرنا 169
تیسری صفت : رات کاقیام 170
چوتھی صفت : جہنم کے عذاب سے خوف کھانا 171
پانچویں صفت : خرچ اخراجات میں میانہ روی اختیار کرنا 172
چھٹی صفت : عبادت میں اللہ عزوجل کی توحید 173
ساتویں صفت : کسی جان کو قتل نہ کرنا 173
آٹھویں صفت ،: بے حیائی کے کاموں سے دور رہنا 175
نویں صفت : جھوٹی گواہی سے دور رہنا 176
دسویں صفت : لغوومجالس سے دور رہنا 178
گیارھویں صفت: اللہ عزوجل کے حکموں کو قبول کرنا 183
بارہویں صفت : گھر کی درستگی پر حریص ہونا 184
تیسری فصل
آپ جنت میں اپنے درجات کی کیسے حفاظت کرسکتے ہیں؟
وہ اعمال جن کی وجہ سے جنت میں درجات او رانعامات میں کمی واقع ہوتی ہے 186
پہلاعمل : کہانت ،تیروں کے ذریعہ قسمت آزمائی او ربدشگونی لینا 186
دوسرا عمل : خطبہ جمعہ سے پیچھے رہنا 187
تیسرا عمل : (ضرورت سے ) زائد نعمتیں 190
چوتھا عمل : شراب پینے پر اصرار کرنا 193
پانچواں عمل : مردوں کاریشم پہننا 194
چھٹا عمل : مردوں کاسونا او رزیب تن کرنا 196
ساتواں عمل :سونے او رچاندی کے برتنوں میں کھانا اور پینا 197
آٹھواں عمل : بے فائدہ کاموں میں وقت ضائع کرنا 199
خاتمہ 202
نماز نہ پڑھنا 202
رورزے نہ رکھناا 2023
فضول کامو ں میں وقت کا ضائع کرنا 204
اللہ تعالی کے ہاں شہید کے لیے سات انعامات ہیں 205

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اردواردو ترجمہاللہانساناولیاءتبصرہترجمہتعلیمجہادحقدعادلائلرمضانزبانسنتشہادتعربیعلممسجدمسلمانموت
Comments (0)
Add Comment