عورت زبان خلق سے زبان حال تک

عورت زبان خلق سے زبان حال تک

 

مصنف : کشور ناہید

 

صفحات: 358

 

اللہ  تعالی نے  عورت کو معظم بنایا لیکن جاہل انسانوں نےاسے لہب ولعب کاکھلونا بنا دیا  اس کی بدترین توہین کی اور اس پر ظلم وستم کی انتہا کردی تاریخ کے اوراق سے پتہ چلتاہے کہ ہر عہد میں عورت کیسے کیسے  مصائب ومکروہات جھیلتی رہی اور کتنی بے دردی سے کیسی کیسی پستیوں میں  پھینک دی گئی لیکن جب اسلام کا ابرِ رحمت برسا توعورت کی حیثیت یکدم بدل گئی ۔محسن انسانیت جناب رسول اللہ  ﷺ  نے  انسانی سماج پر احسان ِعظیم فرمایا عورتوں کو ظلم ،بے حیائی ، رسوائی اور تباہی کے گڑھے سے نکالا انہیں تحفظ بخشا ان کے  حقوق اجاگر کیے ماں،بہن ، بیوی اور بیٹی کی حیثیت سےان کےفرائض بتلائے  اورانہیں شمع خانہ بناکر عزت واحترام کی سب سےاونچی  مسند پر فائز کردیااور  عورت و مرد کے شرعی احکامات کو  تفصیل سے بیان کردیا ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ عورت زبانِ خلق سے زبان حال تک ‘‘ عورت سے متعلق 26 موضوعات پر منفرد تحقیقی مضامین کا  مجموعہ ہے  محترمہ کشورناہید صاحبہ نے  ان  مضامین  کو مختلف مطبوعہ کتب سے   انتخاب  کر کے اس کتاب  میں شامل کیا اورکچھ خاص  موضوعات پر تحقیق کے ذریعے لکھوائے  گئے۔چند مضامین میں برصغیر کے بنیادی حوالے ہیں ۔ دیگر مضامین میں بین الاقوامی منظر کے توسط ، عورت اور مرد کےمقام کا تجزیہ کیا گیا ہے  اور تضادات کو سامنے لایاگیا ہے۔اس کتاب  کےمندرجات سے  ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں کیوں اس کتاب  کےاکثر مضامین  مغرب  زدہ  جدید  زہن رکھنے والی خواتین کے  افکار ونظریات پر مشتمل ہیں ۔ محض معلومات اور ا ن  افکار وخیالات پر  نقد کی خاطر اس   کتا ب کو سائٹ پر پبلش کیا  گیا ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عورت کےخلاف جنگ ہر محاذ پر 4
عورت اور فطرت مفروضے 31
عورت اورانسانی ارتقاء 55
عورت اور لسانیات 76
عورت اور تاریخ 89
عورت اور مذہب 98
شاہین سردار علی 113
ڈاکٹر نوال سعدی 126
ڈاکٹر رفعت حسن 140
عورت اورعسکری اصطلاحات 152
عورت اور چڑیل 165
عورت اور فلم 175
عورت اور ڈرامہ 188
عورت اور مصوری 207
عورت اور موسیقی 213
عورت اور لوک ادب 220
عورت اور ٹی وی 234
عورت اور ادب 239
عورت اور صحت 248
عورت اور تعلیم 262
عورت اور سیاسی تحریکیں 270
عورت اور معاشی صورتحال 287
عورت اور نفسیات 296
عورت اور فن تعمیر 338
عورت اور لاہور اندرون شہر 346

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلامبیویتاریختبصرہتحقیقحقوقخواتینزبانمضامینمعلومات
Comments (0)
Add Comment