عورت قبل از اسلام وبعد از اسلام

عورت قبل از اسلام وبعد از اسلام

 

مصنف : پروفیسر ڈاکٹر حافظ سید ضیاء الدین

 

صفحات: 256

 

مذاہب عالم میں اسلام ہی وہ مذہب ہے کہ جس نے عورت کو ہر حیثیت سے عزت اور بلند مقام عطا کیا ہے۔ ڈاکٹر حافظ سید ضیاء الدین کی کتاب ’عورت قبل از اسلام و بعد از اسلام‘ کے موضوع پر لکھی گئی ہے جس میں مختلف مذاہب میں عورت کی حیثیت اور مقام پر بحث کی گئی ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسلام میں عورت کو کیا مقام حاصل ہے اس کے علاوہ کئی موضوعات مثلاً نکاح کی ترغیب، نکاح کی اہمیت، حقوق زوجین، طلاق، خلع، حلالہ، عزل اور منصوبہ بندی جیسے اہم موضوعات پر بحث کی گئی ہے۔ بعض جگہوں پر کتاب کے مندرجات سے اختلاف کی گنجائش موجود ہے۔ مثلاً خاندانی منصوبہ بندی کو ثابت کرتے ہوئے مصنف لکھتے ہیں: ’’منصوبہ بندی کا بہترین نمونہ حضرت یوسفؑ نے پیش کیا ہے۔ مصر میں ممکنہ قحط سے بچنے کے لیے حضرت یوسفؑ کا پہلا سات سالہ منصوبہ ہے جسے انھوں نے پوری قوم کے مستقبل کو بچانے کے لیے بنایا ہے۔‘‘اب اس سے استدلال کرتے ہوئے خاندانی منصوبہ بندی کو جواز فراہم کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں نبی کریمﷺ کے واضح فرامین موجود ہیں۔کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے حصے میں دیگر مذاہب میں عورت کے مقام و مرتبے پر بحث کی گئی ہے۔ جبکہ دوسرا مذہب اسلام میں عورت کے مقام و حقوق پر مشتمل ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 19
حصہ اول 23
عورت 23
صنف ضعیف 23
عورت کے بارے میں آراء 24
عورت قرآن کی نظر میں 25
صنف نازک عہد جاہلیت میں 26
اسلام میں عورت کی حیثیت 27
بہترین دوست 28
عورتوں کے حقوق کے متعلق ارشاد 29
امت مسلمہ کا بہترین فرد 30
یہودیت میں عورت 31
عیسائیت میں عورت 40
ہندومت میں عورت 53
بدھ مت میں عورت 60
عرب معاشرہ میں عورت 66
حصہ دوم 78
مذہب اسلام میں عورت 78
عورت ایک ماں 98
عورت ایک بیوی 105
عورت ایک بیٹی 114
عورت ایک بہن 118
عورتوں کے لیے احکامات خداوندی 124
حصہ سوم 135
حقوق زوجین 135
قانونی طور پر اہم رشتہ 135
مغربی معاشرہ 136
ہر چیز کا جوڑا بنایا گیا ہے 136
اطمینان وسکون کا باعث 137
شوہر کے حقوق 138
بیوی کے حقوق 145
حصہ چہارم 157
نکاح کی ترغیب 157
نکاح کی برکات 158
نکاح کا مقصد 160
پسندیدہ عورتوں سے نکاح 160
والدین کی ذمہ داری 165
بیک وقت چار نکاح کی اجازت 174
زیادہ نکاح کرنے کے فوائد 179
حصہ پنجم 186
نکاح اور اس کے فوائد 186
نکاح کی ترجیحات 190
عورت کے لیے سفید مشورہ 192
نکاح کرنے کے فوائد 194
خطبہ نکاح 198
طلاق 208
حلالہ 212
خلع 214
ولیمہ کا بیان 217
جہیز 222
حصہ ششم 231
عزل کا بیان 231
عزل کی تعریف 231
تخلیق انسانی 232
عزل کرنا جرم نہیں ہے 233
بخاری شریف میں عزل کا بیان 237
عزل کے بارے میں فتویٰ 242
عزل کے حق میں دلائل 244
خاندانی منصوبہ بندی اور اسلامی تعلیمات 245
حوالہ جات 250
کتابیات 252

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلاماسلامیحقحقوققرآنمذاہبمذہبمصرمعاشرہنظرنکاح
Comments (0)
Add Comment