عورت کا زیور پردہ

عورت کا زیور پردہ

 

مصنف : قاری صہیب احمد میر محمدی

 

صفحات: 136

 

کسی بھی عبادت کے لیے پاکیزگی کا ہونا جزوِ لا ینفک ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ خود بھی پاک ہیں چنانچہ مرد و زن کی روحانی پاکیزگی نظر کے جھکانے اور پردے میں مضمر ہے، جس کے بارے میں یہ کتابچہ مرتب کیا گیا ہے۔ اس میں قرآن و سنت کی روشنی میں عورت کی عزت و عفت کا ضامن اور فضیلت کا تاج و زیور ’پردہ‘ اور اس کی ذلت و خواری اور جہنم کے ایندھین کا موجب ’بے پردگی‘ کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔ اس کتابچے کے مصنف قاری صہیب احمد میر محمدی ہیں جن کی متعدد کتب شائع ہو کر عوام و خواص سے داد وصول کر چکی ہیں۔ کتابچے کی فہرست پر ایک سرسری نظر ڈالنے سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ اگرچہ یہ 136 صفحات پر مشتمل ایک کتابچہ ہے لیکن اس میں تمام وہ بنیادی ابحاث شامل ہیں جن کے لیے ایک ضخیم کتاب کی ضرورت ہوتی ہے۔ سب سے پہلے پردے کے عمومی فضائل رقم کیے گئے ہیں اس کے بعد پردے کی فرضیت پر قرآنی اور احادیث نبوی سے دلائل، پردے کی قسمیں اور پردے کی شروط بیان کی گئی ہیں۔ بعض لوگ چہرے کو پردے میں شامل نہیں کرتے کچھ اہل حدیث علما بھی چہرے کے پردے کواستحباب کا درجہ دیتے ہیں قاری صہیب صاحب نے ایسے تمام دلائل کا گہرائی کے ساتھ جائزہ لیا ہے اور بڑے اچھے انداز میں ان کا رد کیا ہے۔ اس موضوع پر پہلے بھی اردو میں کتب موجود ہیں یہ کتابچہ ان میں ایک اور اضافہ ہے۔

عناوین صفحہ نمبر
المقدمہ 3
کتابچہ لکھنے کا مقصد 6
الحجاب(پردہ) کا لغوی اور  شرعی معنی 9
پردے کے فضائل 11
پردہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت ہے 11
پردہ پاکدامنی کی علامت ہے 12
پردہ طہارت وپاکیزگی ہے 15
پردہ ایمان اور شرم وحیا کی دلیل ہے 17
پردہ غیرت مندی کی دلیل ہے 19
پردے کی فرضیت کے قرآنی دلائل 23
پردے کی فرضیت کے حدیث نبوی سے دلائل 51
پردے کی فرضیت کے قیاس جلی سے دلائل 66
پردے کی قسمیں 69
پردہ کیسے کریں؟ 72
پردے کی شروط 74
پردہ کن سے کریں؟ 79
التبرج (بے پردگی) کا لغوی وشرعی معنی 82
بے پردگی کی قباحتیں 84
بے پردگی ابلیس کی سنت ہے 85
بے پردگی یہودیوں کا طریقہ ہے 91
عورت کی مسجد میں جانے کی شرائط 93
بے پردگی کبیرہ اور مہلک گناہ ہے 101
بے پردگی اللہ تعالیٰ کی لعنت اور اس کی رحمت سے دوری کا سبب ہے 102
بے پردگی منافقت کی نشانی ہے 103
بے پردگی بدنامی اور بے عزتی کا سبب ہے 104
بے پردگی فحاشی وعریانی کا جھنڈا ہے 105
بے پردگی بدبودار جاہلیت ہے 106
بے پردگی برائی کا دروازہ ہے 107
چہرے اور ہاتھوں کےننگے رکھنے کے بودے دلائل اور ان کے جوابات 109
بے پردگی کی قسمیں 124
بے پردگی کے طریقے 125
الخلاصۃ والخاتمۃ 127
فہرس المصادر والمراجع 132
فہرس العناوین 134

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احادیثاردواللہاہل حدیثحدیثدلائلسنتطہارتفضائلقاری صہیب احمد میر محمدیقرآنمسجدنظر
Comments (0)
Add Comment