اناجیل اربعہ کے اہم مضامین کا تحقیقی جائزہ
مصنف : محمد ایاز خان
صفحات: 1060
عیسائیت اوراسلام دونوں اہم اورالہامی مذاہب ہیں دونوں کے انبیاء تاریخ میں امتیازی مقا م کھتے ہیں ۔ حضرت عیسیٰ بنی اسرائیل اور حضرت محمد ﷺ تمام انبیاء کے آخری رسول ہیں ۔ آج یہ دونوں الہامی مذاہب دنیا میں ایک منفرد درجہ رکھتے ہیں۔اور اس وقت دنیا کے یہی بڑے مذاہب ہیں ۔اسی لیے ان مذاہب کے مبلغین بعض دفعہ یہ کہتے ہوئے سنے جاتے ہیں کہ مشتر ک تعلیمات پر دونوں کا اتفاق ہونا چاہیے۔توحید ورسالت آخرت اور نوع انسانی کی خدمت ان مذاہب کی بنیادی تعلیمات ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت کے لیے اپنے احکام انبیاء کرام کے ذریعے بھیجے اس سلسلے کی پہلی کڑی حضرت آدم تھے اور آخر میں انسانوں کا یہ ضابطہ حضرت محمد ﷺ پر مکمل ہوگیا ۔یہ دین اللہ تعالیٰ کا آخری مکمل اور تمام بنی نوع انسان کے لیے پیغام ہے ۔ یہ ایسی جامع اور مکمل تعلیمات ہیں کہ اس کے بعد کسی اور ضابطہ حیات کی ضرورت نہیں ۔ اس کے اصول ہمیشہ کے لیے ہر قوم اور ہر زمانے کے لیے کافی ہیں۔اس دین کا ضابطہ حیات قرآن حکیم جوں کاتوں اصلی حالت میں محفوظ ہے ۔ اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ قرآن اور احادیث نبویہ اور تاریخ اس پر گواہ ہیں کہ اس کی حفاظت کا ذمہ خو مالک کائنات نے لیا ہے۔اس کے مقابلے میں انجیل پر نظر ڈالیے عیسائیوں کی مذہی کتاب جوکہ عبرانی زبان میں حضرت عیسیٰ پر نازل ہوئی۔قرآن مجید میں اسے بشارت قراردیاگیا مگر اصلی حالت میں محفوظ نہیں ۔ موجودہ انجیل صرف کا اس کاترجمہ ہے اور ترجمہ کی اسناد بھی ان کےپاس محفوظ نہیں۔یہاں تک کہ یقینی طور پر اس کے مترجم کا نام بھی آج تک معلوم نہیں ہوسکا ۔ حضرت عیسی ٰکے بعد عیسائیوں نے ان کی زندگی اور تعلیمات پر کتابیں تصنیف کرنا شروع کیں جو ان مصنفین تک زبانی روایات کے ذریعے سے پہنچی تھیں۔ ہر فرقہ نےاپنی الگ کتاب تصنیف کی اوراسے انجیل کا نام دیا جن کی تعداد چونتیس تک جا پہنچی۔ ان میں سے صر ف ایک انجیل سریانی زبان میں لکھی گئی تھی دیگر اناجیل یونانی زبان میں تھیں۔آج کل عیسائیوں کے نزدیک بنیادی طور پر چار اناجیل (مرقس،متی،لوقا ، یوحنا) مروج ہیں۔ زیر نظر تحقیقی مقالہ میں مقالہ نگار محمد ایاز خان صاحب نے ڈاکٹر محمد اکرم رانا صاحب کی نگرانی میں اناجیلِ اربعہ کے اہم مضامین کا قرآن حکیم کی روشنی میں تحقیقی جائزہ پیش کر کے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، ملتان سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
حضرت ابراہیم علیہ السلام | 1 |
حضرت اسماعیل علیہ السلام | 11 |
حضرت اسحٰق علیہ السلام | 19 |
حضرت لوط علیہ السلام | 22 |
حضرت یعقوب علیہ السلام | 31 |
حضرت یوسف علیہ السلام | 35 |
حضرت شعیب علیہ السلام | 46 |
حضرت موسیٰ علیہ السلام | 53 |
حضرت داؤد علیہ السلام | 67 |
حضرت سلیمان علیہ السلام | 77 |
حضرت ایوب علیہ السلام | 91 |
حضرت یونس علیہ السلام | 95 |
حضرت زکریا علیہ السلام | 99 |
حضرت یحیٰ علیہ السلام | 103 |
انجیل کے معنی و مفہوم | 110 |
انجیل متی | 121 |
انجیل لوقا | 128 |
انجیل یوحنا | 132 |
تحریف انجیل | 137 |
اناجیل میں اختلاف و تضاد | 144 |
اناجیل میں الحاق اور تحریف | 158 |
اناجیل اور مشکوک اخلاق | 164 |
تحریف اور مسیحی علماء | 172 |
مسیحی کلام میں اجمال | 180 |
اناجیل الہامی نہیں | 186 |
اناجیل کے تراجم | 195 |
انجیل اور قرآن حکیم | 198 |
انجیل اور مسلمان | 200 |
حفاظت و جمع قرآن | 202 |
اعجاز القرآن | 229 |
ولادت مسیح | 254 |
یسوع کے حالات زندگی | 259 |
حیات وفات رفع مسیح | 271 |
معجزات مسیح | 290 |
ایمانیات و عقائد | 301 |
تصور توحید | 302 |
تصور رسالت | 304 |
تصور آخرت | 310 |
عقیدہ تثلیث | 314 |
عقیدہ ابنیت | 328 |
عقیدہ کفارہ | 339 |
تصور دعا و عبادت | 350 |
اخلاقی تعلیمات | 356 |
معاشرتی تعلیمات | 367 |
معاشی تعلیمات | 369 |
سیاسی تعلیمات | 373 |
دعوت تبلیغ | 375 |
خدا کی بدشاہی | 386 |
اصول طہارت | 397 |
اصول حکمت | 400 |
حضرت عیسیٰؑ کے حالات زندگی کا تقابلی جائزہ | 411 |
رفع و مصلوبیت مسیح کا تقبالی جائزہ | 412 |
معجزات مسیح کا تقابلی جائزہ | 441 |
تصور توحید کا تقابلی جائزہ | 454 |
تصور رسالت کا تقابلی جائزہ | 505 |
تصور آخرت کا تقابلی جائزہ | 563 |
عقیدہ تثلیث کا تقابلی جائزہ | 609 |
عقیدہ ابنیت کا تقابلی جائزہ | 634 |
عقیدہ کفارہ کا تقابلی جائزہ | 648 |
حضرت عیسیٰؑ کی تعلیمات کا مطلاعہ قرآن حکیم کی روشنی میں | |
دعا و عبادت | 678 |
اخلاقی تعلیمات | 753 |
معاشرتی تعلیمات | 831 |
معاشی تعلیمات | 870 |
سیاسی تعلیمات | 945 |
خلاصہ بحث | 987 |
المصادر و المراجع | 1035 |