امثال القرآن؛ قرآنی تمثیلات و تشبیہات کا مجموعہ
مصنف : قاری محمد دلاور سلفی
صفحات: 303
اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے اپنے برگزیدہ رسولوں اور پیغمبروں کو مبعوث فرمایا جو گمراہی اور جہالت میں ڈوبی ہوئی بنی نوع کو صراط مستقیم سے ہمکنار کرتے۔ سید الانبیاء ختمی المرتبت حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپ ﷺ کو قرآن جیسا عظیم معجزہ اور جوامع الکلم سے نوازہ۔ قرآن مجید امت مسلمہ کے پاس اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ایک عظیم تحفہ ہے۔ اس سچی اور لاریب کتاب میں گزشتہ اقوام کے واقعات اور مستقبل کی پشین گوئیاں بھی بیان کی گئی ہیں۔ یہ کتاب مقدس حق اور باطل کے درمیاں فیصلہ کرنے والی ہے۔ قرآن کریم سراپا نصیحت، حکمت و دانائی کی باتوں سے اور لبریز سیدھے راستے کی طرف راہنمائی کرنے والی کتاب ہے۔ نزول قرآن سے لے کر لمحہ موجودہ تک مختلف زاویوں سے اس کی توضیحات و تفسیرات سامنے آرہی ہیں لیکن اس کے مصارف ہیں کہ ختم نہیں ہوتے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے توحید، رسالت، آخرت اور دیگر مضامین کو سمجھانے کے لیے مثالیں بیان کی ہیں تا کہ ان مثالوں کی روشنی میں بات کو اچھی طرح ذہن نشین کر لیا جائے۔ مثال کی صورت میں کی گئی بات دلچسپی کا باعث ہوتی ہے اور مخاطب کو جلد سمجھ آ جاتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب”امثال القراٰن” قاری محمد دلاور سلفی حفظہ اللہ کی منفرد اور سود مند تصنیف ہے۔ کتاب کی تفہیم و تخریج فضیلۃ الشیخ محمد عظیم حاصلپوری حفظہ اللہ نے کی ہے جن کی شخصیات کاعلمی و ادبی حوالوں میں ایک معتبر نام ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں ہمت و استقامت عطا فرمائے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
حرف اول | 15 |
حرف چند | 19 |
قرآن کامنفرد اسلوب | 21 |
لوگوں کی طرح تم بھی ایمان لاؤ | 25 |
منافق کی مثال | 26 |
منافق کی بارش کی سی مثال | 27 |
قرآن کی مثل لاکردکھاؤ | 31 |
اللہ تعالیٰ کسی مثال کےبیان کرنے سے نہیں شرماتا | 34 |
پتھردل لوگوں کی مثال | 36 |
منسوخ آیت کےبعداللہ اس سے بہتر یا اس کی مثل لاتاہے | 38 |
کثرت سوال حجت بازی کے مثل ہے | 40 |
بے علم لوگ یہودکی مثل باتیں کرتے ہیں | 42 |
اہل کتاب کی مثل جاہل لوگوں کی گفتگو | 43 |
صحابہ کی مثل ایمان لاؤ | 44 |
وہ تواپنے بیٹوں کی مثل پہچانتے ہیں | 45 |
جس طرح ہم نے تم میں تمہی سے رسول بھیجا | 46 |
اللہ کی مثل غیراللہ سے محبت | 48 |
ہم بھی تمہاری مثل بیزار ہوجائیں گے | 50 |
پہلوں کی مثل تم پربھی روزے فرض ہیں | 50 |
سیاہ اورسفید دھاگے کے مثال | 52 |
بدلہ میں زیادتی مثل زیادتی | 53 |
اپنوں کے ذکر کی مثل اللہ کویاد کرو | 54 |
ابھی تم پر پہلے لوگوں کی مثل آزمائش نہیں آئی | 55 |
عورتوں کے حقوق مثل مرد ہیں | 56 |
وارثوں پر بھی وادین کی مثل ذمہ داری ہے | 57 |
حالت امن میں جیسا اللہ نے سکھایا وایسے اس کا ذکر کرو | 59 |
اسی طرح احکام بیان کرنااللہ تعالی کاطریقہ | 59 |
اللہ مردوں کوکیسے اٹھائے گا ایک مثال | 60 |
اللہ مردوں کوکیسے اٹھائے گا دوسری مثال | 61 |
اللہ تعالی کی راہ میں خرچ کرنےوالے کی مثال | 62 |
ریاکاری کے لیے خرچ کرنے والے کی مثا ل | 63 |
اللہ کی رضا کے لیے خرچ کرنے والوں کی مثال | 64 |
کفراور بڑھاپے کی مثال | 65 |
سودخورکی مثال | 67 |
کاتب انکار نہ کرے جیسا کہ اللہ نے اسے علم دیاہے | 68 |
اے اللہ ہم پرپہلوں کی طرح بوجھ نہ ڈال | 73 |
وہ انہیں دومثل دیکھ رہے تھے | 75 |
لڑکا لڑکی جیسا نہیں | 76 |
پرندے کی مثل پرندہ | 78 |
عیسیٰ کی مثال | 79 |
تمہاری مثل کسی اورکوبھی دیاجائے | 80 |
اختلاف کرنےوالوں کی طرح نہ ہوجاؤ | 82 |
کفار کے خرچ کی مثال | 83 |
ان کوبھی تمہار ی مثل زخم پہنچے ہیں | 84 |
کافروں کی طرح مت ہوجاؤ | 85 |
اللہ کوناراض کرنے والا اللہ کوراضی کرنے والے کی مثل نہیں | 86 |
تم نے دوگنی تکلیف پہنچائی ہے | 87 |
لڑکے کاحصہ دولڑکیوں کی مثل | 88 |
کہیں اصحاب السبت کی طرح ملعون نہ ہوجانا | 91 |
وہ تو غیر سے اللہ تعالی کے ڈر کی طرح ڈرنے لگے | 93 |
انہیں بھی تمہاری طرح بے چینی ہوتی ہے | 94 |
ورنہ تم بھی انہیں کی طرح ہوجاؤ گے | 95 |
ہم نے آپ کی طرف اسی طرح وحی کی ہے جیسے | 91 |
مرد کے لیے حصہ ہے مثل دوعورتوں کے | 102 |
افسوس کہ میں کوے جیسا بھی نہیں | 103 |
خون کی مثل خون | 104 |
وہ پرندے کی طرح شکل بناتے تھے | 105 |
وہ اپنے بیٹوں کی طرح نبی ﷺ کوپہنچانتے ہیں | 107 |
تمہاری طرح کی امتیں | 108 |
اس شخص کی مانند جس کوشیطان نے چھواہو | 109 |
اس کا کہنا کہ میر ے پاس بھی مثل قرآن ہے | 110 |
راہ راست پرچلنے والے کی مثال | 111 |
اسی طرح سے ہم نے ان کے سے کش لوگوں سے کیا | 112 |
اگر پہلے رسولوں کی مثل دیئے جاؤ تو | 112 |
جیسے کوئی آسمان پر چڑھتاہے | 114 |
جیسا کہ تمہیں پیداکیا | 115 |
ہرنیکی مثل دس نیکیاں | 115 |
جیسا کہ شیطان نے تمہارے ماں باپ کوجنت سے باہر کردیا | 116 |
پہلی مرتبہ کی طرح وہ دوبارہ پیداکرے گا | 117 |
جیسا کہ وہ دنیا میں ہمیں بھول گئے | 118 |
ان کے معبودوں کی مثل ہمارے لیے بھی معبود بنادو | 119 |
کتے کی مثال | 121 |
قرآن کوجھٹلانے والوں کی مثا ل | 122 |
وہ لوگ تومثل چوپاؤں کے ہیں | 123 |
بندے توہم مثل ہیں | 124 |
جیسا کہ آپ کے رب نے | 125 |
نافرمانوں کی مثل مت ہوجاؤ | 126 |
ہم بھی اسی کی مثل ہیں | 127 |
تکبر کرنے والوں کی مثل نہ ہوجاؤ | 128 |
مجاہد کی مثل کوئی نہیں | 129 |
ان کی طرح تم بھی متحد ہوکرلڑو | 130 |
پہلے لوگوں کی مثال | 135 |
دنیا کی مثا ل | 136 |
برائی کی سزا اسی کی مثل | 138 |
قرآن کی مثل لے کرآؤ | 138 |
ان دونوں کی مثال جوپہلے گزر گئے | 140 |
قرآن کی مثل دس سورتیں ہی لے آؤ | 140 |
اندھے اوربہرے کی مثال | 141 |
تم توہماری مثل انسان ہو | 142 |
جیسے تم ہم پر ہنستے ہو | 143 |
پہاڑوں جیسی موجوں نے انہیں آلیا | 144 |
کہیں قوم نوح کی طرح عذاب تم پربھی نہ آجائے | 145 |
جیسا کہ آپ کوحکم دیاگیاہے | 145 |
جیسا کہ اس سے پہلے اعتبار کیاتھا | 146 |
یوسف کے تدبیر | 146 |
پہلے کئی سزاؤں کی مثالیں گزرچکی ہیں | 148 |
ہاتھ پھیلانے والے کی طرح | 149 |
حق اورباطل کی مثال | 151 |
وہ تواندھے کی مثل ہے | 154 |
جنت کی مثا ل | 154 |
تم تو ہماری طرح انسان ہو | 155 |
ہم تمہاری مثل انسان ہیں | 156 |
کفر کرنے والوں کی مثال | 158 |
پاکیزہ درخت کی مثال | 158 |
خبیث درخت کی مثال | 160 |
ہم نے تمہارے لیے مثالیں بیان کردی ہیں | 160 |
اس کی مانند کوئی پیدانہیں کرسکتا | 161 |
پریشان حالی کی مانند | 161 |
آخرت پرایمان نہ رکھنے والوں کی ہی بری مثال ہے | 162 |
اللہ تعالی ٰ کےلیے مثالیں مت بیان کرو | 163 |
غلام آقاکی مثال | 164 |
اللہ تعالی ٰ نے دوشخصوں کی مثال بیان کی | 165 |
سوت کاتنے والی عورت کی مثل مت کرو | 166 |
اللہ تعالی ٰ نے ایک بستی کی مثال بیان کی | 167 |
ظم کی مثل بدلہ لو | 169 |
پہلی مرتبہ داخل ہونے کی طرح | 171 |
جیسے انہوں نے مجھ پررحم کیا | 172 |
جیساکہ یہ لوگ کہتے ہیں | 174 |
دیکھوتوسہی ان کےلیے کیا کیا مثالیں ہیں | 174 |
قرآن کی مثل لاناناممکن ہے | 175 |
اس قرآن میں ہرقسم کی مثال موجود ہے | 176 |
اللہ ہرچیز کی مثل پیداکرنےپرقادر ہے | 177 |
ان کے پہرے دار کی مثال سنو | 177 |
انہیں ان دوشخصوں کی مثال سناؤ | 180 |
دنیا کی زندگی کی مثال | 181 |
قرآن میں ہرطرح کی مثال موجودہے | 182 |
اللہ کی حمد ثناء کےلیے سارے سمندر بھی کم ہیں | 182 |
میں توتم جیسا ہی ایک انسان ہوں | 183 |
جبریل مثل انسان | 185 |
ہم بھی تیری مقابلہ کے لیے تیار ہیں | 186 |
وہ توتمہاری مثل انسان ہی ہے | 186 |
جیسے پہلے نبی آئے | 187 |
یہ تماثیل کیاہیں | 188 |
ہم نے اسے و ہ سبھی کچھ اوراس کی مثل اوربھی دیا | 189 |
مشرک کی مثال | 190 |
بدلہ مثل بمثل | 191 |
اے لوگوں ایک مثا ل کوذراکان گا کرسن لو | 192 |
یہ توہماری طرح کاایک انسان ہے | 193 |
یہ توتم جیسا ہی انسان ہے | 194 |
کیا ہم اپنی مثل انسانوں پرایمان لائیں | 194 |
انہوں نے بھی پہلوں کی مثل بات کہی | 195 |
اس جیسا پھر نہ کرنا | 195 |
ان لوگوں کی مثالوں جوتم سے پہلے گزر چکے ہیں | 195 |
نورکی مثال | 196 |
کافروں کے اعمال کی مثال | 196 |
پہلوں کی مثل اسلام کوعروج ہوگا | 202 |
یہ آپ کےلیے کیسی کیسی مثالیں بیان کرتے ہیں | 208 |
ہرمثال کاجواب ہم دیں گے | 208 |
ہم نے ہر طرح کی مثالیں بیان کردیں | 209 |
وہ توچوپوں جیسے ہیں | 210 |
وہ تو مثل بڑے پہاڑ کے ہوگیا | 211 |
توتوہم جیسا ہی انسان ہے | 212 |
وہ ہم جیسا ہی انسان ہے | 213 |
گویا وہ ایک سانپہے | 214 |
موسی ٰ اورقتل | 215 |
لاٹھی سانپ بن گئی | 216 |
انہیں موسی ٰ کی طرح کتاب کیوں نہیں دی گئی | 216 |
اچھا اوربرابرابر نہیں | 220 |
مشرک اپنے پیشواؤں کے ساتھ | 221 |
کاش کہ ہمیں بھی قارون کی مثل مل جاتا | 221 |
اللہ کے عذاب کی مانند | 222 |
مکڑی کی مثل | 223 |
اللہ کی مثالیں علم والے ہی سمجھتے ہیں | 224 |
اسی کے لئے بہترین مثالیں ہیں | 225 |
اللہ تعالی ٰ نے تمہارے لئے ایک مثال خود تمہاری ہی بیان فرمائی ہے | 226 |
ہم نے قرآن میں ہر قسم کی مثال بیان کردی | 227 |
مشرک کی مثال | 228 |
موسی ٰ کی قوم کی طرح نہ ہوجاؤ | 230 |
جن سلیمان کےلیےقلعے اورتماثیل بناتے تھے | 232 |
آپ کواللہ کی مثل کوئی بھی خبر نہیں دےگا | 235 |
بستی والوں کی مثال | 236 |
چاند ٹہنی کی طرح ہوجاتاہے | 237 |
مردہ کوزندہ کرنے کی مثال | 238 |
حوریں پوشیدہ انڈوں کی مانند | 239 |
ایسے ہی عمل کرو | 240 |
ہم نے ایوب کوسابقہ کنبہ اوراس کی مثل بھی دیا | 242 |
قرآن میں ہر طرح کی مثالیں ہیں | 243 |
غلام کی مثال | 243 |
ظالموں کی زمین اوراس کی مثل بھی نہیں بچاسکتی | 244 |
اے میری قوم تم پر بھی پہلی قوموں کی مثل عذاب آئے گا | 245 |
نوح کی قوم کی مثل | 245 |
اسے اسی کی مثل بدلہ دیاجائے گا | 246 |
میں تم ہی جیسا انسان ہوں | 247 |
میں تمہیں مثل عادیوں اورثمودیوں کے عذاب سے ڈراتاہوں | 247 |
اس جیسی کوئی چیز نہیں | 250 |
جیسا آپ کوحکم ملاہے | 250 |
جس کی مثال اس نے رحمٰن کے لیے پیش کی ہے | 254 |
اسے پچھلوں کے لیے مثال بنادیا | 254 |
جب ابن مریم کی مثال بیان کی گئی تو | 255 |
ہم نے اسے نبی اسرائیل کی مثال بنادیا | 257 |
جہنمیوں کا کھانامثل تلچھٹ کے ہے | 259 |
سچا علم ہونے کے بعدسرکشی | 261 |
پہلے رسولوں کی طرح صبر کرو | 263 |
کافروں کے لیے ایسی ہی سزائیں ہیں | 264 |
جنت کی مثال | 265 |
محمدﷺ کے ساتھیوں کی مثا ل تورات وانجیل ہیں | 266 |
یہ اسی کی مثا ل ہے | 269 |
بوسیدہ ہڈی کی طرح چوراچوراکرنا | 271 |
انہیں بھی اسی کے مثل بدلہ ملے گا | 271 |
اس کے مثل لے کرتوآؤ | 271 |
نافرمانوں کی حالت | 272 |
جیسے آنکھ کاجھپکنا | 272 |
وہ ٹھیکری کی طرح ہے | 273 |
جہاز کی مثال | 273 |
آسمان سرخ چمڑے کی طرح | 274 |
حوریں مثل یاقوت ہیں | 275 |
حوریں چھپے ہوئے موتیوں کی طرح ہیں | 275 |
ہم تم جیسے اور پیدا کرنے پرقادر ہیں | 276 |
اہل کتاب کی طرح نہ ہوجاؤ | 276 |
دنیا اورآخرت کی مثا ل | 277 |
آؤ جنت کی طرف جس کی چوڑائی زمین وآسمان کے برابرہے | 279 |
صرف قسموں پرہی یقین نہ کرہ | 281 |
دنیا اورآخرت کے عذاب کی مثال | 281 |
شیطان کی مثال | 282 |
اللہ کے احکام کوبھلادینے والے مت بنو | 282 |
مثالوں کے بیان کرنے کا مقصد | 283 |
کچھ لین دین کرلو | 285 |
راہ جہاد میں صف بندی کی فضیلت | 285 |
عیسیٰ کی بات کی طرح | 286 |
اللہ کوجھٹلانے والوں کی مثال | 289 |
اللہ جس نے سات آسمانوں اوراسی کے مثل زمینیں پیداکیں | 290 |
نوح اورلوط کی بیوی کی مثال | 291 |
فرعون کی بیوی کی مثال | 293 |
باغ والوں کی آزمائش | 293 |
مچھلی والے کی طرح نہ ہوجاؤ | 297 |
وہ توجیسے کھجور کے کھوکھلے تنے ہوں | 297 |
روزہ قیامت آسمان اورپہاڑوں کی کیفیت | 298 |
وہ قبروں سے اٹھ دوڑیں گے | 299 |
اللہ اس کی مثال سے کیا چاہتے ہیں | 299 |
گویاکہ وہ بہکے ہوئے گدھے ہیں | 300 |
ہم چاہیں توان کی مثل اورلے آئیں | 300 |
گویاکہ وہ زرد اونٹ ہیں | 301 |
ان کی مثل کوئی نہیں | 301 |
قیامت والے دن انسان کی حالت | 302 |