عمار خان کا نیا اسلام اور اس کی سرکوبی
مصنف : ڈاکٹر مفتی عبد الواحد
صفحات: 435
عمار خان ناصر ایک علمی گھرانے کے چشم و چراغ ، پاک و ہند کی مشہور علمی شخصیت مولانا سرفراز خان صفدرکے پوتے اور دوسری مشہور شخصیت مولانا زاہد الراشدی﷾ کے صاحبزادے ہیں۔لیکن موجودہ دور کے مشہور متجدد جاوید احمد غامدی کے شاگردِ رشید بھی ہیں۔کچھ عرصے سے اُنہوں نے اپنے استاد غامدی صاحب اور اپنے افکارِ فاسدہ کے پھیلانے کو اپنا مشن بنایا ہوا ہے۔موصوف ایک رسالے”ماہنامہ الشریعہ”کے مدیر اور غامدی صاحب کے ادارے ’المورد‘ کے اسسٹنٹ فیلو ہیں، اسی نسبت سے انکی تحاریر غامدی صاحب کے رسالے مجلہ اشراق میں بھی چھپتی رہتی ہیں،غامدی صاحب کے تجدد پسندانہ افکار و نظریات کے دفاع، انکی اشاعت و ترویج کے لیے انکی خدمات ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ انکے مکتبہ فکر کی آواز چونکہ تجدد دین کی ہے اس لیے بہت سے علماء ان کے اجتہادات،نظریات ، غلط فہمیوں اور افراط و تفریط پر وقتا فوقتا اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں ۔ان علماء میں سے ایک نام جامعہ مدنیہ، لاہور کے ڈاکٹر مفتی عبدالواحد صاحب اور مفتی شعیب احمد صاحب کابھی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب”عمار خان کا نیا اسلام اور اس کی سرکوبی”انہی دونوں علماء کرام کی مشترکہ کاوش ہے جس میں انہوں نے عمار خان ناصر کے باطل عقائد ونظریات کا رد کیا ہے۔ان کا طریقہ یہ ہے کہ وہ فریقِ مخالف کے دعوے اور دلیل کو بلاکم وکاست اس کے اپنے الفاظ میں ذکر کرتے ہیں اورپھر تفصیل سے اس کا جواب دیتے ہیں ۔عمار خان ناصر صاحب کی تحریرات اور ان پر مفتی صاحب کی طرف سے کی جانے والی گرفت کو اگرعمار صاحب کی عبارت آرائی سے بالا تر ہوکربنظرِ انصاف دیکھا جائے توصاف نظر آتاہے کہ عمار خان صاحب کے دعاوی اور دلائل پر مفتی صاحب کی تنقید اور گرفت صحیح اور برمحل ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
با ب:1 اہل سنت کے دو مسلمہ ضابطے او ران سے عماخان کااعراض | 20 |
باب 2: سنت سے بیزاری اور من گھڑت ضابطے | 30 |
عمارخان کاپہلامن گھڑت ضاطہ | 30 |
عمار خان کادوسرا من گھڑت ضابطہ | 42 |
باب :3 عمار خان او راجماع امت | 48 |
عمار خان اجماع کو مشکوک بناتے ہیں | 49 |
عمار خان اجماع کو علمی افسانہ کہتے ہیں | 58 |
عمارخان باآخر اجماع سکوتی کااعتراف کرتے ہیں | 58 |
باب :4 خرق اجماع او رعمار خان کی فریب کاری | 67 |
عمار خان کااپنا ضابطہ | 67 |
مذکورہ ضابطے کی دوسری شق کی تفصیل | 68 |
مذکورہ ضابطے کی دوسری شق کی تفصیل | 68 |
عمار کی کج بحشی | 81 |
نص کی ایک تاویل کیے جانے کے بعد کیا اسے مختلغ تاویل کو لیا جاسکتاہے | 88 |
کوئی ایسا علمی سوال آجائے جس کی توجیہ سابقہ رائے کو درست ماننے کی صورت میں نہ کی جاسکتی ہو | 103 |
باب :6 عمار خان کی خواہش اسلام کانیاایڈیشن | 118 |
با ب:6 دیت کی بحث | 127 |
عمار خان او رجاوید غامدی کے نزدیک دیت کی مقدار کاحکم تشریعی نہیں ہے | 127 |
دیت پر شاہ ولی اللہ صاحب کانقطہ نظر | 134 |
عمارخان کےدواشکال اور ان کاجواب | 136 |
عمار خان کے دواعتراض اور ان کاجواب | 138 |
باب :7 عورت احادیث وآثار کی حجیت | 145 |
عمار صاحب کی خوفناک غلطی | 148 |
با ب،8 دیت عاقلہ او رعمار کانیا فلسفہ | 160 |
باب :9 زناکی حد او رعمار صاحب | 163 |
عمار صاحب کی الجھن | 163 |
باب :10 زناکی سزا | 189 |
دبستان شبلی کی انوکی تحقیقات | 200 |
حضرت ماعز ؓپر بہتان کی حقیقت | 201 |
باب :11 حدزناکی تدریجی | 204 |
باب :12 جلاوطنی سے خلاصی کے لے عمار خن کے دواقدا م | 209 |
رحم سے خلاصی کی کوشش | 212 |