التحفة المرضية شرح المقدمة الجزرية
مصنف : محمد عاشق الٰہی بلند شہری
صفحات: 259
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اوراصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔فن تجوید پر عربی زبان میں بے شمار کتب موجود ہیں۔جن میں سے مقدمہ جزریہ ایک معروف اور مصدر کی حیثیت رکھنے والی عظیم الشان منظوم کتاب ہے،جو علم تجوید وقراءات کے امام علامہ جزری کی تصنیف ہے۔اس کتاب کی اہمیت وفضیلت کے پیش نظر متعدد اہل علم نے اس کی شاندار شروحات لکھی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ” التحفۃ المرضیۃ شرح المقدمۃ الجزریۃ “بھی مقدمہ جزریہ کی ایک مفصل شرح ہے جواستاذ القراء قاری محمد عاشق الہی بلند شہری کی کاوش ہے۔جو ان کی سالہا سال کی محنت وکوشش اور عرصہ دراز کی تحقیق وجستجو کا نتیجہ ہے۔اور شائقین علم تجوید کے لئے ایک نادر تحفہ ہے۔ تجوید وقراءات کے ہر طالب علم کو اس کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
یقول راجی الخ | 10 | |
حمد و صلوۃ | 12 | |
حضرت ابوبکر ؓ اور حضرت عثمان غنی ؓ کے زمانہ میں جمع قرآن | 18 | |
حروف مدہ کا مخرج | 25 | |
ضاد کا مخرج | 32 | |
باب صفات الحروف | 40 | |
صفات غیر متضاد | 49 | |
تجوید کی ضرورت اور حقیقت | 59 | |
باب الراءات | 78 | |
باب الادغام | 96 | |
باب التخذیرات | 113 | |
باب الوقف و الابتداء | 135 | |
قرآن مجید رسم وغیرہ کے خلاف لکھنا جائز نہیں | 157 | |
باب ہمز الوصل | 188 | |
باب الروم و الاشمام | 195 | |
مقدمہ الجزری اور اس کی شروح | 233 | |
الحصن الحصین | 240 | |
مختلف کتب | 245 | |
آخری کلام | 248 | |
افادات | 250 |