المرتضیٰ

المرتضیٰ

 

مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

 

صفحات: 482

 

زیر تبصرہ کتاب چوتھے خلیفۃ الاسلام حضرت علی المرتضیٰ ؓکی سیرت پر لکھی گئی ہے۔ جس کے متعلق مصنف کا کہنا ہے کہ ان شخصیات میں جن کے حقوق نہ صرف یہ کہ ادا نہیں ہوئے بلکہ ان کے حق میں شدید بے انصافی روا رکھی گئی، حضرت علی بن ابی طالب ؓکی بلند و محبوب شخصیت بھی ہے، مخصوص حالات، خاص قسم کے عقائد اور چند نفسیاتی اسباب کی بنا پر ان کی سیرت پر بہت گہرے اور دبیز پردے پڑ گئے ہیں، ارباب بحث و تحقیق تو الگ رہے، خود وہ لوگ جو ان کی عظمت کے گن گاتے ہیں، اور ان کے نام پر اپنے عقائد کی عمارت تعمیر کیے ہوئے ہیں، انھوں نے بھی اکثر اوقات ان کی سیرت کا مطالعہ معروضی و تحقیقی انداز میں نہیں کیا اور پورے ماحول اور ان کے عہد کے تقاضوں اور دشواریوں کو سامنے رکھ کر امانت و غیر جانبداری کے ساتھ پیش نہیں کیا۔ کتاب کے مصنف مولانا سید ابو الحسن علی ندوی نے کتاب مرتب کرتے ہوئے مکمل غیر جانبداری کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے حضرت علی ؓکی پیدائش سے لے کر وفات تک کے تمام تر حالات و واقعات اور مختلف ادوار میں ان کا کردار کسی لگی لپٹی کے بغیر بیان کر دیا ہے۔ اپنے موضوع پر یہ کتاب نہایت مفید اور لائق مطالعہ ہے۔ جس کے عربی، اردو اور انگریزی زبان میں متعدد ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں
 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 13
سخنہائے گفتی 17
باب اول۔خاندان پیدائش وہجرت 29
باب دوم۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ مدینہ میں 63
باب سوم۔حضرت علی ؓحضرت ابوبکر صدیق ﷜ کے عہد خلافت میں 93
باب چہارم۔سیدنا علی ؓخلافت فاروقی کے عہد میں 157
باب پنجم۔سیدنا علی ؓسیدنا عثمان بن عفان کے دور خلافت میں 189
باب ششم۔حضرت علی کرم اللہ وجہہ اپنے دور خلافت میں 227
باب ہفتم۔حضرت علی ؓخوارج او راہل شام کے مقابلہ میں 269
باب ہشتم۔سیدنا علی ؓخلافت کے بعد 297
باب نہم۔جوانان اہل جنت کے سردار حسن اور حسین ؓ 343
باب دہم۔اہل بیت او راولاد سیدنا علی کرم اللہ وجہہ اور ان کی پاکیزہ سیرتیں 383
فرقہ اثنا عشریہ کا عقیدہ امامت 415
خلفائے اربعہ رضوان اللہ علیہم 433

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment