علامہ محمد یوسف خاں کلکتوی

علامہ محمد یوسف خاں کلکتوی

 

مصنف : ملک بشیر احمد

 

صفحات: 293

 

علم وعمل کے اعتبار سے برصغیر کی سرزمین ہمیشہ سرسبز وشادات رہی ہے ۔ اس میں مختلف اوقات میں بے شماراصحاب علم اور ارباب فضل پیدا ہوئے جنہوں نے اپنے اپنے دور میں بے پناہ علمی خدمات سرانجام دیں اور عملی میدان میں بھی بے حد تگ وتاز کی ۔ تدریس وتصنیف ، تبلیغ واشاعت دین ، وعظ ونصیحت غرض ہر شعبۂ عمل ان کا سلسلہ جدوجہد جاری رہا۔انہی شخصیات کی فہرست میں تحریک پاکستان اور تحریک ختم نبوت میں قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنےوالے عظیم مجاہد علامہ یوسف کلکتوی﷫ کا نام گرامی بھی شامل ہے ۔ موصوف سن 1900ء میں گوداس پور کے ایک قصبہ بھٹویہ تحصیل دینا نگر میں پیدا ہوئے او راپنے عہد کے متعدد جلیل القدر علمائے کرام سےاستفادہ کیا ۔پھر ایک وقت آیا کہ خود مسندِ تدریس پر فائز ہوئے اور خطابت وتقریر میں بھی بڑا نام پایا۔موصوف پُر جوش خطیب تھے کلکتہ میں خطابت کے ساتھ ساتھ سیاہی وعطریات کا کاروباربھی کرتے تھے ۔خود کماکر اپنی گھریلو ضروریات پوری کرتے تھے ۔انہوں نے سیاست میں بھی حصہ لیا اور تحریک پاکستان کے سلسلے میں پورے بنگال میں سرگرم عمل رہے ۔قیام پاکستان کےبعد کراچی آگئے اور اسی شہر میں اپنے کاروبار کا آغاز کیا اور اس کےساتھ ساتھ انہوں نےتدریس وخطابت کاسلسلہ بھی جاری رکھا ۔ان کےتلامذہ کا حلقہ بڑا وسیع ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ علامہ یوسف کلکتوی ﷫‘‘ ملک بشیراحمد کی کاوش ہے ۔موصوف کو مولانا کلکتوی کے ساتھ دس سال رفاقت کا موقع ملا۔مصنف نےاپنے انداز میں مولانا کلکتوی کے علمی اور عملی کارناموں کو ضبط تحریر میں لانے کا اہتمام کیا ہےبے حد محنت سے ان کی زندگی کےمختلف کارناموں کو سپرد قلم کرنےکی کوشش کی ہے یہ کتاب اولاً جامعہ ابن تیمیہ ،لاہور کےترجمان مجلہ نداء الجامعہ میں قسط وار شائع ہوتی رہی بعد ازاں قارئین کےاصرار پر مصنف کے صاحبزادے مولانا شفیق الرحمٰن فرخ ﷾( فاضل جامعہ ابی بکر ،کراچی ،ایڈیٹر مجلہ نداء الجامعہ ،لاہور ) نے اسے مرتب کر کے مزید اضافہ جات کےساتھ اسے کتابی صورت میں شائع کیا ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 13
حرفے چند 16
سخن ہائے گفتی 19
علامہ محمد یوسف کلکتوی (ہفت روزہ ’’لاعتصام ‘‘کاوفات پر خراج عقیدت ) 33
حصہ اول
روداد حیات 39
ولادت تاوفات 39
ولادت تابلوغت 41
ولادت 41
خاندان 41
ابتدائی تعلیم 42
لباس وخوراک 42
کلکتہ میں کاروبار 44
جلسوں میں شرکت 44
عائلی زندگی 45
شادیاں 45
جماعتی زندگی 48
جمعیت اہلحدیث کی تنظیم نو 48
مسجد کورٹ روڈ 48
تحریک وحدت نصاب درس نظامی 49
کراچی اورلاہور کی جمعیت کاادغام 50
تصفیہ کےلئے شائع شد ہ کااعلان 51
کل پاکستان اہل حدیث کانفرنس 52
جمعیت اہل حدیث کراچی کی سہ روزہ کانفرنس کےاعلان کاعکس 54
بلوچ پارک میں تراویح کااہتمام 55
گھر سے درس قرآن کاآغاز 53
تھیوسوفیکل ہال میں درس قرآن 57
تھیو سوفیکل ہال میں علامہ صاحب کےدرس قرآن  کےاشتہار کامکس 58
سفراء مدارس پنجاب 59
جامع العلوم سعودیہ کااجراء 60
تدریسی زندگی 63
علامہ صاحب حافظ آباد میں 63
مسجد مبارک حافظ آباد میں صبح کادرس 64
بیٹی کی وفات 65
تین مثالی شاگرد 65
مدرسہ حافظ آباد کی کراچی منتقلی 67
حافظ آباد مدرسہ کی انتظامیہ کی پریشانی 69
قافلہ کااستقبال 70
طلباء کےساتھ رحم دلی اوروظیفے 71
ناشتہ جاری کرادیا 71
ماہانہ وظائف کااجراء 72
جوتے  کپڑے لے دیے 72
انعامی سکیم 73
ریفریش منٹ 73
مکمل  قرض اداکیا 74
ایثار کامکبل 74
سفید مسجد کراچی میں درس وتدریس 75
صنعتی زندگی 77
حافظ ثناءاللہ آف پتوکی 77
سیاسی زندگی 81
مسلم لیگ میں شمولیت 81
اسیری 82
کراچی کی طرف ہجرت 83
علامہ صاحب کاحکومت کوچیلنج اوربھاری انعام کےاعلان کاعکس 84
کھلی چٹھی بنام اے کےبروہی 85
صحافتی زندگی 89
ماہنامہ الارشاد کااجراء 89
علامہ  صاحب اپنی تحریر کےآئینے میں 90
الارشاد کےپہلے شمارہ کےفرنٹ ٹائیٹل کاعکس 91
الارشادکے بہلے شمار ہ کےاندرونی ٹائٹل کاعکس 92
علامہ صاحب بطور  پبلشر اندرونی ٹائیٹل کاعکس 93
علامہ صاحب کےایک تحقیقی مضمون عاشور کا روزہ کاعکس 94
عاشوے کاروزہ 95
فتوی نویسی 107
علامہ صاحب اورفتوی نویسی 107
الارشاد جدید میں  علامہ صاحب کے مطبوعہ فتوی کاعکس 109
سوالات اوران کےجوابات 110
مسئلہ طلاق 110
بچپنے کارشتہ 112
امام اورمقتدی کی رکعات  کااعتبار 114
ایک سجد ہ یادو کاشبہ 115
رکوع کرنےنہ ہونےکاشبہ 116
سو رت پڑھنے نہ پڑھنے کاشبہ 116
تشہد بھول گیا 116
کفن پر عہد نامہ لکھنے کامسئلہ 117
زن نافرمان کامسئلہ 119
اولاد کےخرچ کامسئلہ 119
وراثت  کامسئلہ 120
کمائی حلال ہےیاحرام 121
زوجین کی زندگیاں کیسے سنواریں ؟ 122
طلاق رجعی کامسئلہ 123
دوستوں کے تعلقات کامسئلہ 124
فطرانہ کامسئلہ 124
طلوع اسلام کوعلامہ صاحب کاللکار کاعکس 126
تدوین حدیث 127
سوالات 128
دورہ سعودی عرب 131
سعودی سفیر کاعلامہ صاحب لےدرس میں آنا 131
وفد کی سفری رواداد 132
دیوان خاص 136
دیوان عام 137
شاہی دعوت 138
تاجروں سےملاقات 139
گاؤن کی پیش  کش 139
شاہ سعود کی کراچی کی آمد 141
شاہ سعودکو دعوت 141
تحریکی زندگی 143
قادنیوں کےخلاف تحریک 143
فادنیوں کو علامہ صاحب کو کھلا چیلنج 143
قادنیوں کےخلاف تحریک میں علامہ صاحب کےمطبوعہ اشتہار کاعکس 144
گرفتاری 145
علامہ صاحب کی رہائی کےمطالبہ کاعکس 147
بھوپت ڈاکو 148
جیل کاساتھی (صاحبی السجن ) 149
علامہ صاحب کابھوپت ڈاکو کو مسلمان کرنا 150
دراوغہ جیل کی ناراضی 151
امین یوسف کی رہائی 152
امین یوسف رہائی کےبعد 153
امین یوسف جلسوں میں 154
حاضری سےاستثناء 155
بھینسوں کاکاروبار 155
سانگھڑمیں مینیجری 156
دلچسپ وعجیب زندگی 157
انڈے کاتحفہ 157
سیٹھ صاحب کی بیش کش ٹھکرانا 158
پنجاب کے سفر میں صندوق کی تبدیلی کاواقعہ 159
جنات کاشاگردی اختیار کرنا 160
مہمان نوازی 162
سحری کاپیالہ 163
اعلی ترین خطابت 163
عظیم الشان مناظر 134
مناظرہ گلاں والا 164
ڈسی سی کراچی کی حیرت 166
گوجرنوالہ میں استقبال 167
مسجد کیتھوریہ کی تعمیر 168
عبداللطیف صاحب حمید یہ بریس والے 169
شیخ محمد بشیر قصوری 169
بریگیڈئیر (ر)اے آرنا ناصر 170
معروف شاگرد 173
وفات 175
حصہ دوم
وفات پر اخبارات وجرائد کی رپورٹس 177
روزنامہ جسارت کی رپورٹ 178
روزنامہ جسارت میں مبطوعہ وفات اورتعزیت کی خبروں کاعکس 178
پندرہ روزہ الارشاد جدید کی رپورٹ 182
جمعیت اہل حدیث کراچی کےجلاسکی قرار اورتعزیت کاعکس 182
علامہ صاحب کی وفات پر ایک تعزیتی مکتوب کاعکس 183
ہفت روزہ الاعتصام کی رپورٹ 185
علامہ صاحب کی وفات پر الاعتصام میں مطبوعہ وفات  کی خبر کاعکس 185
وفات پر الاعتصام میں مطبوعہ تعزیتی قرار دادوں کی عکس 186
ہفت روزہ اہل حدیث لاہور کی رپورٹ 191
ہفت روزہ اہل حدیث میں مطبوعہ وفات کی خبر کی عکس 191
ہفت روزہ اہل حدیث میں مطبوعہ تعزیتی خبروں کا عکس 192
ہفت روزہ تنظیم اہل حدیث کی رپورٹ کاعکس 195
ہفت روزہ تنظیم میں علامہ صاحب کی وفات پر مطبوعہ خبروں کاعکس 198
حصہ سوم
کچھ یادیں کچھ باتیں 199
عزیز اقرباء تلامذ کی تحریروں سےحضرت علامہ کوپیش کردہ خراج عقیدت 199
میرے اباجی ازمحترمہ پروین یوسفی صاحبہ کراچی 201
میرے بہنوئی ازچوہدری محمد صاحب لاہور 209
علامہ محمدیوسف کلکتوی از مولانا حافظ اسماعیل اسدصاحب حافظ آباد 216
میرے چچاجان ازعبید الرحمان چوہدری صاحب لاہور 225
علامہ محمد یوسف خان کلکتوی از ابن جناب ملک بشیر احمد 240
سیدی ومخدوی علامہ محمد یوسف کلکتہ والے حافظ محمدایا ز صاحب جمیر 246
حصہ چہارم
تذکرہ کچھ احبا ء کا 251
حضرت علامہ کےچند انتہائی وابستہ احباب تعارف 251
قاری عبدالخالق رحمانی 253
قاری عبدالخالق رحمانی بھی وفات پاگئے 258
بہلے محمد لاہور اوراب چوہدری محمد 262
حکیم حافظ ثناءاللہ 266
شعیب بن یوسف 273
کچھ مصنف کےبارےمیں 275

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ابن تیمیہاسلاماہل حدیثاہلحدیثپاکستانتبصرہتبلیغتراویحچٹھیحدیثختم نبوتخدماتدینروزہسفرسیاستعلمعلمیقرآنمحمد یوسفمدارسمسجدمسلمانمکتوبوظائف
Comments (0)
Add Comment