اللٰہم
مصنف : محمد اکرم محمدی
صفحات: 162
اللہ رب العزت نے روح کو انسان کے جسم کا حصہ بنایا ہے ۔انسان اپنے جسم کی غذا کا بندوبست کرنے کے لیے صبح وشام سرگرداں رہتا ہے لیکن اپنی روح کی غذا کی کوئی فکر نہیں کرتا درحقیقت اگر جسم کو غذا نہ ملے یا ناقص غذا ملے تو جسم بیمار ہوجاتاہے اور اس کے علاج معالجے کے لیے دنیا میں ڈاکٹر اور حکیم موجود ہیں ۔بالکل اسی طرح اگر روح کو غذا نہ ملے یا ناقص ملے تو یہ بھی بیمار ہوجاتی ہے اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو دنیا بھی برباد ہوجاتی ہے او ر آخرت بھی۔ اور روح کی غذا اور اس کا علاج صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کا کثرت سے ذکرنا ہے اسی عظیم بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوب او ر ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہؓ بیان کرتی ہیں:«كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ اللهَ عَلَى كُلِّ أَحْيَانِهِ» کہ رسول اللہ ﷺ ہروقت اللہ تعالیٰ کا ذکر کیاکرتے تھے ۔اذکار نبوی ﷺ کے حوالے سے کئی کتب موجود ہیں ۔زیر نظر کتاب’’اللهم ‘‘ محترم مولانا محمد اکرم محمدی ﷾ (مدیر الفلاح پبلی کیشنز ،لاہور) کی مرتب شدہ ہےجس میں فاضل مرتب نے رسول اللہ ﷺ کے شب وروز کے اذکار ووظائف کو صحیح اسناد کے ساتھ جمع کرنے کے ساتھ ساتھ ہر دعا کاپس منظر اور پیش منظر بھی نقل کیا ہے تاکہ قاری کو پڑہنے کے ساتھ ساتھ اس دعا کی اہمیت وفضیلت سے بھی آگاہی حاصل ہو ۔اور اس میں مرتب نے دعاؤں کی ترتیب اور انتخاب کےلیے منفرد اندازاختیار کرتے اس کتاب میں بہت سے وہ دعائیں شامل کردی ہیں جو عام کتابوں میں میسر نہیں ۔اور مولانا عبداللطیف حلیم﷾کی خصوصی محنت اور تحقیق وتخریج سے اس کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کوانسانیت کی روحوں کی غذا اور علاج کا عظیم ترین ذریعہ بنائے اور اسے مرتبین ،ناشرین کے لیےتوشۂ آخرت بنائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
روزانہ پڑھی جانے والی دعائیں | ||
سونے سے پہلے کے اذکار | 8 | |
بیدار ہوتے وقت کے اذکار | 25 | |
بیت الخلا ، گھر اور مسجد سے متعلقہ دعائیں | 27 | |
کھانے پینے کی دعائیں | 32 | |
لباس پہننے کی دعائیں | 37 | |
صبح و شام کے اذکار | 39 | |
عبادات میں پڑھی جانے والی دعائیں | 55 | |
مسنون نماز | 65 | |
تشہد کے بعد کی دعائیں | 78 | |
فرض نماز کے بعد کے ا ذکار | 82 | |
ماہ رمضان اور روزوں سے متعلقہ دعائیں | 95 | |
حج اور عمرے سے متعلقہ دعائیں | 99 | |
نماز جنازہ سے متعلقہ دعائیں | 104 | |
تعزیت کا شرعی طریقہ اور دعائیں | 111 | |
اللہ کی پناہ حاصل کرنے کی دعائیں | 115 | |
نظر بد کا علاج اور اس کی دعائیں | 119 | |
بیمار پرسی اور حصول شفا کی دعائیں | 124 | |
نکاح ، شادی سے متعلقہ دعائیں | 128 | |
سفر سے متعلقہ دعائیں | 132 | |
غمگین کی دعائیں | 142 | |
آندھی اور بارش سے متعلقہ دعائیں | 147 | |
متفرق دعائیں | 151 | |
جامع دعائیں | 153 |