اللہ کی تلوار

اللہ کی تلوار

 

مصنف : ابو زید شبلی

 

صفحات: 258

 

کسی قوم کی حقیقی قدر و قیمت اس کے افراد کے ذریعے ہوتی ہے۔ افراد اپنے کارناموں کی بدولت قوم کی سربلندی کا باعث بنتے ہیں۔ جس قوم میں مخلص کارکن، باعمل عالم، نڈر اور بے خوف مجادین اور راست باز سیاست دان ہوں وہ قوم ترقی کے بغیر نہیں رہ سکتی اور وہی قوم اس بات کی مستحق ہوتی ہے کہ زمین کی بادشاہت اس کے ہاتھ آئے۔ سیدنا خالد بن ولید ؓبھی ایسی ہی ایک نڈر قوم کے فرد ہیں۔سیدنا خالد بن ولید ؓوہ شخصیت ہیں جن کو سیف اللہ لقب عطا کیا گیا۔ انھوں نے جنگی تاریخ میں ایسے کارنامے سرانجام دئیے کہ دنیا ورطہ حیرت میں پڑ گئی۔ آپ کی جرات ، شجاعت اور عظمت کا اعتراف تو دشمن نے بھی کیا۔ ابو زید شبلی نے اپنی اس تصنیف میں ابو سلیمان سیدنا خالد بن ولید کی شخصیت، آپ کے اخلاقی و عملی کردار، خاندانی وقار اور خلافت اسلامیہ کے لیے خدمات کا بھوپور جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ آپ ؓکی ذات پر اٹھائے جانے والے اعتراضات کا دفاعی انداز میں جواب بھی خوب دیا ہے۔ نبی کریمﷺ کی زبان مبارک سے خالد بن ولید ؓکے جو فضائل بیان ہوئے ہیں وہ بھی بیان کیے ہیں۔ ایک ایسے مسلمان نوجوان کے لیے جو دعوت و جہاد والے نبوی منہج پر چل کر دنیا میں اپنا کوئی کردار ادا کر نا چاہتا ہو، یہ کتاب نہایت مفید ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف آغاز 11
دیباچہ 14
پیش لفظ 17
تقریظ 23
مقدمہ 27
حصہ اول:خالد بن ولید ؓاسلام سے قبل 51
نسب،ولادت 51
خالد ؓکا وطن 52
خالد ؓکا قبیلہ 60
قریش میں خالد ؓکا مرتبہ 77
خالد ؓکا پیشہ 79
خالد ؓکی معاندانہ کوششیں 81
حصہ دوم:قبول اسلام سے لیکر رسول کریمﷺ کی وفات تک 87
قبول اسلام 87
غزوہ موتہ 98
فتح مکہ 104
عزیٰ بت کا انہدام 107
بنو حذیمہ کے قتل کا اصل سبب 115
غزوہ ہوازن 119
غزوہ طائف 121
بنومصطلق 122
دومۃ الجندل 126
نجران 127
حصہ سوم:خالد ؓعہد صدیق میں 131
تمہید 131
طلیحہ الاسدی 136
مالک بن نویرہ 145
مسیلمہ کذاب 154
عراق میں سیدناخالد ؓکی فتوحات 167
حصہ چہارم:خالد ؓعمرفاروق کے عہد میں 239
فتح دمشق 239
معرکہ فحل 242
جنگ مرج الروم 244
فتح حمص وحاضر 246
فتوحات کا اختتام 248
واقعات کی ترتیب اور ان کا زمانہ وقوع 250
سیدنا خالد اور امیرالمومنین عمربن الخطاب ؓ 257
تصاویر 29
نقشہ جات 15
شجرہ جات وجدول 53

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
21.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment