اللہ عزوجل کی پہچان
مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی
صفحات: 477
دین اسلام دین توحید ہے اور توحید کی اصل معرفت باری تعالیٰ ہے۔ ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے محسن ومنعم اور خالق ومالک کے بارے زیادہ سے زیادہ معلومات اور تعارف حاصل کرے۔ زیر تبصرہ کتاب کا اصل مقصود بھی یہی ہے۔ اس کتاب میں معرفت حق سبحانہ وتعالیٰ کے بارے کتاب وسنت کی نصوص کو حسن ترتیب سے جمع کر دیا گیا ہے۔ یہ کتاب ہمیں اپنے خالق ومالک حقیقی کے بارے ایسی مستند معلومات فراہم کرتی ہے کہ جس سے قلوب انسانی میں اپنے رب کی محبت اور اس کے لیے شکرگزاری کے جذبات نہ صرف پیدا ہوتے ہیں بلکہ بڑھ بھی جاتے ہیں۔
یہ کتاب توحید ربوبیت، توحید الوہیت اور توحید اسماء وصفات کی ابحاث کو سمیٹے ہوئے ایک عام مسلمان کے لیے اس کے رب کی حقیقی معرفت کو نہایت آسان فہم انداز میں ممکن بناتی ہے۔ کتاب کا بنیادی موضوع معرفت خداوندباری تعالیٰ ہے اور اس موضوع پر یہ ایک بہترین کتاب ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ اپنے عاجز بندوں کی اس حقیر کوشش کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے۔ آمین!
عناوین | صفحہ نمبر | |
تقریظ | 9 | |
ہرقسم کی تعریف کا مستحق صرف اللہ رب العالمین ہے | 15 | |
اللہ تعالی ہی معبود برحق ہے | 27 | |
صرف ا للہ تعالیٰ ہی عالم الغیب ہے | 47 | |
اللہ تعالیٰ ہی سب کچھ دینے والا ہے | 95 | |
اللہ تعالیٰ بے پرواہ اور بےنیاز ہے | 115 | |
اللہ تعالیٰ ہرعیب سے پاک ہے | 144 | |
اللہ تعالیٰ ہی خالق ارض وسما ہے | 210 | |
اللہ تعالیٰ کی گرفت بڑی سخت ہے | 228 | |
صرف اللہ تعالیٰ ہی سے ڈرنا چاہیے | 258 | |
ہر نعمت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے | 282 | |
اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو مہلت دیتا ہے | 310 | |
اللہ تعالیٰ سمیع وبصیر ہے | 327 | |
تعویذ پہننا ناجائز ہے | 363 | |
غیراللہ کی پناہ میں آنا شرک ہے | 370 | |
توحید کی اقسام | 403 | |
مشرک کے اعمال برباد ہوجاتے ہیں | 470 | |
ہرچیز اللہ تعالیٰ کو سجدہ کرتی ہے | 475 |