سہ ماہی البیان، کراچی (جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں)
مصنف : مجلس البحث العلمی، کراچی
صفحات: 528
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے،جس میں تجارت سمیت زندگی کے تمام شعبوں کے حوالے سے مکمل راہنمائی موجود ہے۔اسلام تجارت کے ان طور طریقوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ،جس میں بائع اور مشتری دونوں میں سے کسی کو بھی دھوکہ نہ ہو ،اور ایسے طریقوں سے منع کرتا ہے جن میں کسی کے دھوکہ ،فریب یا فراڈ ہونے کا اندیشہ ہو۔یہی وجہ ہے اسلام نے تجارت کے جن جن طریقوں سے منع کیا ہے ،ان میں خسارہ ،دھوکہ اور فراڈ کا خدشہ پایا جاتا ہے۔اسلام کے یہ عظیم الشان تجارتی اصول درحقیقت ہمارے ہی فائدے کے لئے وضع کئے گئے ہیں۔اسلام کے انہی درخشندہ اصولوں کو فروغ دینے اور عامۃ الناس کو ان سے روشناس کرانے کے لئے کراچی کے سہ ماہی مجلہ “البیان” (سلسلہ نمبر 6/7جنوری تا جون2013ء ربیع الاول تا شعبان1434ھ)نے “جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں”ایک خصوصی اشاعت کا اہتمام کیا ہے۔جس میں متعدد ماہرین معیشت اوت علماء کرام کے تحقیقی مقالات جمع کئے گئے ہیں۔یہ مجلہ جماعت اہل حدیث کے مایہ ناز محدث اور عالم دین مولانا عبد اللہ ناصر رحمانی ﷾کی سر پرستی اور فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر خلیل الرحمن لکھوی﷾ کی زیر ادارت ہر تین ماہ بعد نکلتا ہے۔یہ ایک خصوصی اشاعت تھی جس میں اسلامی بینکاری،مضاربہ ،مشارکہ ،مرابحہ ،اجارہ،زراعت ،تکافل ،کاغذی کرنسی،اور سودی قرضوں جیسے موضوعات قبیان کئے گئے ہیں۔اس سودی دور میں یہ ایک عظیم الشان اور بڑی شاندار کاوش ہے۔اللہ تعالی مدیران مجلہ اور مقالہ نگار حضرات کی ان محنتوں کو قبول فرمائے اور معاشرے میں سود کو ختم کر کے اسلام طرز تجارت کو فروغ دے۔آمین۔
عناوین | صفحہ نمبر |
سرماہ دارانہ نظام کے نتائج | 20 |
طمع و حرص علامات قیامت کی روشنی میں | 30 |
حلال کی کمائی کی اہمیت و افادیت | 42 |
اسلامی نظام معیشت کی خصوصیت | 51 |
دین اسلام میں خریدو فروخت کے رہنما اصول | 74 |
اسلام میں خریدو فروخت کی بنیادہ شرائط | 97 |
مروجہ اسلامی بینکوں میں رائج مضاربہ کی شرعی حیثیت | 123 |
مروجہ اسلامی بینکوں کے ذرائع تمویل مرابحہ، اجارہ، مشارکہ متناقصہ کی شرعی حیثیت | 136 |
مروجہ اجارہ کی شرعی حیثیت | 172 |
مروجہ مشارکہ متناقصہ کی شرعی حیثیت | 182 |
بینک گارنٹی کی شرعی حیثیت | 191 |
بیع سلم کی مروجہ صورتیں اور ان کا شرعی حکم | 203 |
عقد استصناع کی اسلامی بینکوں میں رائج صورتیں اور ان کا شرعی حکم | 219 |
لین دین کے مسائلہ | |
نقد اور ادھار سودے | 231 |
قسطوں کے کاروبار کا شرعی حکم | 241 |
زر کے مسائل | |
اسلام کا نظریہ زر اور کاغذی کرنسی کی حقیقت | 247 |
قرضوں کی اشریہ بندی | 269 |
قرض نادہندگی کے مسائل اور ان کا شرعی حل | 288 |
انشورنس و تکافل میزان شریعت میں | 301 |
ایڈور ٹائزنگ کے شرعی اصول و ضوابط | 326 |
اسلامی معیشت میں زراعت کی اہمیت اور متعلقہ احکام | 359 |
سودی معیشت اور جدید بینکاری | 382 |
سود اور حیلہ سازی | 391 |
اسلام میں گردش دولت | 403 |
نظام اشتراکیت باطل کیوں؟ | 422 |
حرام اور ناجائز پیشے | 248 |
قسطوں میں خریدو فروخت، نقد و ادھار قیمتوں میں فرق | 451 |
متعلقات بینک: ملازمت، خدمات، سونا، کرنسی | 455 |
قرض، سود، L.C، تاخیر پر جرمانہ، اسٹاک ایکسچینج۔۔۔ | 464 |
اسلامی معیشیت و اقتصاد پر لکھی ہوئی کتب کا تعارف | 483 |
مصطلحات بینکاری | 505 |
اسلامی معیشت و اقتصاد پر ہونے والی کانفرنسیں | 511 |
کانفرنسانز المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر، ملکی میڈیا کی نظر میں | 515 |
سفارشات برائے مروجہ اسلامی بینکاری | 518 |
Recommendations | 540 |