الزواج

الزواج

 

مصنف : رضیہ مدنی

 

صفحات: 151

 

اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے پور ی انسانیت کے لیے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل راہنمائی فراہم کرتاہے انسانی زندگی میں پیش آنے والے تمام معاملات، عقائد وعبادات ، اخلاق وعادات کے لیے نبی ﷺ کی ذات مبارکہ اسوۂ حسنہ کی صورت میں موجود ہے ۔مسلمانانِ عالم کو اپنےمعاملات کو نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سرانجام دینے چاہیے۔ لیکن موجود دور میں مسلمان رسم ورواج اور خرافات میں گھیرے ہوئے ہیں بالخصوص برصغیر پاک وہند میں شادی بیاہ کے موقع پر بہت سے رسمیں اداکی جاتی ہیں جن کاشریعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور ان رسومات میں بہت زیادہ فضول خرچی اور اسراف سے کا م لیا جاتا ہے جوکہ صریحاً اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ ان مواقع پر تمام رسوم تو ادا کی جاتی ہیں۔ لیکن لوگوں کی اکثریت فریضہ نکاح کے متعلقہ مسائل سے اتنی غافل ہے کہ میاں کو بیو ی کے حقوق کا علم نہیں، بیوی میاں کے حقوق سے ناواقف ہے ،ماں باپ تربیتِ اولاد سے نا آشنا اور اولاد مقامِ والدین سے نابلد ہے۔ اسلام نے شادی کو فریقین کے درمیان محبت اور رحمت قرار دیا ہے اور شادی بیاہ کے معاملات کو اس قدر آسان بنایا ہے کہ اگر ان پر عمل کیاجائے تو والدین کو اپنی جوان بچیوں اور بچوں کی شادی کے معاملے پریشانی ومسائل کا سامنانہ کرنا پڑے۔ لیکن موجو دہ رسم ورواج نے شادی کے آسان کام کو مشکل ترین بنادیا ہے۔ جس کی وجہ سے نہ جانے کتنے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں غلط راستہ اختیار کرتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’الزواج‘‘ محترمہ رضیہ مدنی صاحبہ کے شادی بیاہ اور حقوق الزوجین کے موضو ع پراسلامک انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام   طالبات وخواتین کو دئیے گئے لیکچرز کی کتابی صورت ہے۔ خواتین کے شدید مطالبہ پر محترمہ کے ان لیکچرز کو اسلامک انسٹی کی ایک استاد عفیفہ بٹ صاحبہ نے بڑی محنت سے مرتب کیا ہے ۔مصنفہ نے اس میں نکاح کی اہمیت، رشتے کا انتخاب، شروطِ نکاح، مسنون نکاح،نکاح کے موقع پر رسم ورواج کی حقیقت، زوجین کے حقوق وفرائض وغیرہ جیسے موضوعات کو آیات قرآنی اوراحادیث صحیحہ کی روشنی میں عام فہم انداز میں میں پیش کیا ہے۔ یہ کتاب خواتین کے لیے بیش قیمت تحفہ ہے اورشادی کے موقعہ پر دوست احباب کو دینے کے لیے بہترین گفٹ ہے۔ کتاب ہذا کی مصنفہ مفسر ِقرآن مولانا عبدالرحمن کیلانی ﷫ کی دختر اور معروف عالم دین مولانا حافظ عبدالرحمن مدنی﷾(مدیر اعلیٰ ماہنامہ محدث مدیر جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ) کی زوجہ اور ڈاکٹر حافظ حسن مدنی ،ڈاکٹر حافظ حسین ازہر ،ڈاکٹر حافظ انس نضر، ڈاکٹر حافظ حمزہ مدنی حفظہم اللہ کی والدہ محترمہ ہیں۔موصوفہ طویل عرصہ سے ’’اسلامک انسٹی ٹیوٹ ‘‘ کی سرپرستی کےفرائض انجام دے رہی ہیں۔ اسلامک انسٹی ٹیوٹ محترمہ کی زیرنگرانی   لاہور میں تقرییا پچیس سال سے خواتین وطالبات کی تعلیم وتربیت کا اہتمام کر رہا ہے ۔لاہور اور اس کےگرد ونواح میں اس کی متعددشاخیں موجود ہیں۔ اب تک سیکڑوں خواتین وطالبات اس سے اسناد فراغت حاصل کرکے دعوت دین کے کاموں میں مصروف عمل ہیں۔ اللہ تعالیٰ محترمہ کےعمل وعمل میں اضافہ فرمائے اور ان کی دعوتی وتدریسی خدمات کو شرف ِقبولیت سے نوازے اور اس کتاب کو خواتینِ اسلام کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
پہلا باب ………… نکاح
نکاح کی اہمیت 15
نکاح انبیاء کی سنت ہے 16
اسلام میں نکاح کی ترغیب 17
شادی نہ کرنا گناہ کبیرہ ہے 18
نکاح اور افزائش نسل 19
شادی نہ کرنے کی مذمت 19
نکاح موجب مال ہے 20
مجبوری کی حالت میں عفت کی تاکید 21
اسلام میں عفت وعصمت کی ترغیب 23
دوسراباب…. نکاح کے سلسلے میں رشتے کے انتخاب کے آداب
لڑکی کے لیے خاوند کے انتخاب کا معیار 26
لڑکی کیسے پسند کریں ؟ 28
کیا لڑکی والوں کی طرف سے رشتے کا آغاز کیا جاسکتا ہے ؟ 28
استخارہ سے متعلق ضروری ہدایات 31
نکاح سے قبل لڑکے کالڑکی کو دیکھنا 32
لڑکی کودیکھنے کاشرعی طریقہ 33
منگنی کی شرعی حیثیت 33
تیسرا باب ….. نکاح کی شرائط
1۔ فریقین کی رضامندی 35
لڑکی کی پسند اوروالدین کی پسند میں اختلاف ہو تو…! 36
2۔ولی کی رضامندی 37
ولی کیوں ؟ 38
نکاح میں ولی کے فرائض 38
3۔ایجاب و قبول 39
خطبہ نکاح 40
قرآنی آیات 42
نکاح کے وقت وعظ و نصیحت 43
4۔دو گواہ 43
دف کیا ہے ؟ 45
5۔حق مہر 46
چوتھا باب …. ولیمہ 53
نکاح کے بعد اور رخصتی سے قبل لڑکا لڑکی کےتعلقات 58
پانچواں باب … مثالی نکاح 59
حضرت عائشہؓ کا نکاح 59
حضرت فاطمہؓ کا نکاح 60
عبدالرحمٰن بن عوف کا نکاح 62
چھٹا باب …. نکاح کے سلسلے می ہمارے رسم و رواج اور ان کی اصل حقیقت
دولہا سونے کی انگوٹھی نہ پہنے 66
شادی کے موقع پر بے پردگی نہ کریں 66
موسیقی سے اجتناب کریں 67
تصویریں اور ویڈیو نہ بنوائیں 67
نیوتا ؍نیو ندرا کی اسلام اجازت نہیں دیتا 68
جہیز ایک لعنت ہے 68
ساتواں باب … نکاح میں سادگی کورواج دیں 70
آٹھواں باب … دلہن کے لیے خصوصی ہدایات 74
نواں باب …نئی زندگی کا آغاز دعاؤں سے کریں 77
رخصتی کےوقت نکاح کی مبارک باد دینے کا مسنون طریقہ 77
نکاح کے بعد دولہا اور دولہن کے لیے دعا 77
حضرت فاطمہ کی رخصتی کے وقت آپ کا عمل 78
نئی زندگی کاآغاز نماز سے کریں 79
دسواں باب … زوجین کے حقوق و فرائض
عائلی زندگی میں مرد کی حیثیت 80
مرد قوام کیوں ہے ؟ 80
قوام کےمعنی 80
قوام ہونے کی وجوہات 80
خاوند کے فرائض (بیوی کے حقوق ) 81
1۔نکاح کا انتظام کرنا اور اخراجات اٹھانا 81
2۔حق مہر کی ادائیگی 82
3۔بیوی پر اپنی حیثیت کے مطابق خرچ کرنا 83
4۔بیوی پر حلال کمائی خرچ کرنا 85
5۔بیوی کی دینی تعلیم کا انتظام کرنا 86
6۔بیوی کےجنسی حقوق پورے کرنا 87
بیوی کے راز کو فاش نہ کرنا 88
8۔بیوی کےمعاملے میں غیرت مند ہونا 89
9۔بیوی کے ساتھ حسن سلوک کرنا 89
10۔عورتوں کی بدمزاجی کو برداشت کرنا 90
11۔بیویوں کےساتھ ہنسی مذاق اور خوش طبعی کرنا 91
بہترین مرد کون ہے : 93
بیوی کےفرائض ( خاوند کے حقوق ) 94
خانود کی اطاعت گزار ہوں 94
اللہ کی نافرمانی کے علاوہر معاملے میں خاوند کی اطاعت کریں 97
اپنے خاوند کےساتھ محبت میں مخلص ہوں 98
گھر کی ذمہ داری سنبھالیں 100
خاوند کی اجازت کےبغیر گھر سے نہ نکلیں 101
خاوند کےمال کی حفاظت کریں 102
خاوند کے رازوں کی حفاظت کریں 103
خاوند کی ناشکری نہ کریں 105
بہترین عورت کون ہے ؟ 106
گیارہواں باب …. شیطان ہتھکنڈے اور ان کا علاج
شیطان کا محبوب ترین عمل 108
شیطانی طاقتوں اور جادو سے بچنے کےلیے احتیاطی تدابیر 110
زوجین میں لڑائی جھگڑے کی ظاہری وجوہات اور ان کاحل 116
مرداور عورت کے مزاج کا بنیادی فرق 116
رشتہ کی ہمہ گیری 117
اپنے فرائض کا شعور نہ ہونا 117
اپنے حقوق کا مطالبہ کرتے رہنا 120
معاشی مشکلات 121
جسمانی بیماریاں 123
بے دینی 123
جوائنٹ فیملی سسٹم 124
عورت کی دو بڑی برائیاں 126
اختلافات ختم کرنے کا قرآنی طریقہ 127
بارہواں باب … طلاق
ایلاء 128
طلاق رجعی 129
طلاق دینے کا سنت طریقہ 130
ایک مجلس میں تین طلاقیں دیناگناہ کبیرہ ہے 131
دین سے ناواقفیت 132
حلالہ کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کا حکم 132
عدت کیا ہوتی ہے ؟ 133
خلع 133
مہر 134
تیرہواں باب …. اہم پیغام آپ کے نام 136
چودہواں پاب … جائزہ 140
میرے کرنے کے کام 140
میرا احتساب نامہ 142
اپنے مقصد حیات کو پہچانیں 142
خالی جگہ پر کریں 142
معاشرے کی اصلاح کے لیے ضروری باتیں 144
اسلامک انسٹیٹیوٹ کاتعارف 146

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment