السنۃ
مصنف : امام محمد بن نصر المروزی
صفحات: 227
رسول اللہﷺ کے فرمان کے مطابق گمراہی اور ضلالت سے بچنے کا واحد طریق کتاب اللہ اور سنت رسولﷺ کو مضبوطی سے تھامے رکھنا ہے۔ لیکن جب اہل اسلام کے ایک بہت بڑے حصہ نے اس حوالے سے سستی کا مظاہرہ کیا تو سیدھے اور سچے راستے کو کھو بیٹھے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بدعت کو سنت کے مقابلے جلدی قبول کیا جاتا ہے بلکہ بدعات و خرافات مسلمانوں کی زندگی کا جزو لازم بن کر رہ گئی ہیں۔ ایسے میں سنت رسول کا دامن تھامنا اور سنن رسول کا زندہ کرنا از حد ضروری ہے۔ چونکہ بدعات کا ظہور رسول اللہﷺ کی وفات کے بعد جلد ہی ہونے لگا تھا اس لیے علمائے سلف اس حوالہ سے متعدد صورتوں میں اقدامات کرتے رہے ہیں۔ محمد بن نصر مروزی نے اس موضوع پر ایک متہم بالشان کتاب ’السنۃ‘ کے نام سے تالیف کی جس نے صدیوں بعد آج بھی امام صاحب کو علمی حلقوں میں زندہ رکھا ہوا ہے۔ کتاب میں اس صافی منہج اور صحیح عقیدہ کی پہچان کرائی گئی ہے جس کو نبی کریمﷺ اور صحابہ کرام نے اپنائے رکھا۔ کتاب کا بامحاورہ، سلیس اردو ترجمہ ابو ذر محمد زکریا نے کیا ہے۔ تخریج ونظرثانی حامد محمود الخضری اور حافظ سلیم اختر ہلالی اور فوائد لکھنے کے فرائض عمران ناصر نے ادا کیے ہیں۔
پاسورڈ
عناوین | صفحہ نمبر | |
مصنف کے حالات زندگی | 5 | |
عرض ناشر | 8 | |
علماء کی اقتداء اور فرمانبرداری کرنے کا بیان | 11 | |
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا بیان | 26 | |
صحابہ ؓ کی سنت کا بیان | 27 | |
سنت کو لازم پکڑنے کا بیان | 51 | |
سنت کی اقسام وتذکرہ کا بیان | 70 | |
نماز کا بیان | 72 | |
روزوں کا بیان | 74 | |
حج کا بیان | 78 | |
جہاد کا بیان | 86 | |
طلاق کے مسائل | 133 | |
نکاح کے مسائل | 151 | |
زنا کی حد کابیان | 184 | |
کتاب الوضوء | 207 | |
قانون وراثت | 210 | |
اس چیز کا بیان کا حکمت سے مراد حدیث ہے | 217 |