القرآن الکریم مترجم میاں محمد جمیل ایم اے

القرآن الکریم مترجم میاں محمد جمیل ایم اے

 

مصنف : میاں محمد جمیل ایم ۔اے

 

صفحات: 727

 

قرآن  کریم  ہی وہ واحد کتاب  ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے ذریعہ ہدایت ہے ۔ اسی  پر  عمل  پیرا  ہو کر  دنیا  میں سربلند ی  او ر آخرت میں نجات  کا  حصول ممکن ہے  لہذا ضروری  ہے  اس کے معانی ومفاہیم  کوسمجھا جائے ،اس تفہیم  کے لیے  درس وتدریس  کا اہتمام کیا  جائے  او راس کی تعلیم  کے مراکز  قائم کئے جائیں۔ قرٖآن فہمی  کے لیے  ترجمہ قرآن اساس  کی حیثیت  رکھتا ہے ۔آج  دنیاکی  کم وبیش 103  زبانوں میں  قرآن  کریم کے  مکمل تراجم شائع ہوچکے  ہیں۔جن میں سے  ایک  اہم زبان اردو بھی ہے  ۔اردو زبان میں اولین ترجمہ  کرنے والے شاہ  ولی  اللہ محدث دہلوی ﷫ کے دو  فرزند  شاہ  رفیع الدین ﷫اور شاہ  عبد القادر﷫  ہیں  اور یہ سلسلہ تاحال جاری وساری  ہے ۔ زیر نظر ترجمہ قرآن  ’’القرآن الکریم  ‘‘ وطن عزیز کی معرو ف شخصیت مفسر قرآن میاں محمد جمیل ایم اے  حفظہ اللہ (مصنف کتب کثیرہ) کی  کاوش ہے ۔     جو کہ مترجم کےتدریسی تجریہ اور   علمی رسوخ کا نمونہ ہے ۔اس  کی زبان سادہ اور اسلوب دل نشیں  ہر عمر  کے قاری  کےلیے  نافع اورمفید ہے ۔ اس میں قرآن  فہمی  کے جملہ مصادر کو   پیش نظر  رکھتے  ہوئےبامحاروہ  رواں ترجمہ پیش کیا  گیا ہے۔اس ترجمہ  سے  دینی مدارس اور ترجمہ  قرآن  کی کلاسز  کے طلباء واساتذہ  بھی  بھر پور  استفادہ کرسکتے  ہیں ۔میاں صاحب کا یہ وہی ترجمہ جو انکی تفسیر ’’فہم القرآن‘‘ کے ساتھ شائع ہوا ہے ۔ بعد ازاں میاں صاحب کے ایک شاگرد رشید  پروفیسر حامد رحمن صاحب نے اس ترجمہ کو افادۂ عام کے لیے الگ شائع کیا ہے ۔اس ترجمہ کی پروفیسر حافظ عبد الستار حامدحفظہ اللہ نے  بڑی باریک بینی سے  نظرثانی کی ہے اور کئی مقامات پر الفاظ میں تبدیلیاں کیں ہیں جس سے اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔اللہ  مترجم  موصوف  اور  اسے شائع کرنے والے احباب کی مساعی کو قبول فرمائے اور اسے تمام مسلمانوں کے لیے  نافع بنائے ۔آمین 

 

عناوین صفحہ نمبر
سورہ الفاتحہ مکی 24
سورہ البقرۃمدنیہ 25
سورہ العمران مدنیہ 78
سورہ النساءمدنیہ 106
سورہ المائدہ مدنیہ 138
سورہ الانعام مکی 162
سورہ الاعراف مکی 188
سورہ الانفال مدنیہ 217
سورہ التوبہ مدنیہ 228
سورہ یونس مکی 251
سورہ ہود مکی 267
سورہ یوسف مکی 285
سورہ الرعدمدنیہ 302
سورہ ابراہیم مکی 310
سورہ الحجر مکی 317
سورہ النحل مکی 324
سورہ بنی اسرائیل مکی 343
سورہ الکہف مکی 357
سورہ مریم مکی 373
سورہ طہ مکی 382
سورہ الانبیاء مکی 396
سورہ الحج مدنیہ 407
سورہ المؤمنون مکی 418
سورہ النورمدنیہ 427
سورہ الفرقان مکی 438
سورہ الشعراء مکی 446
سورہ النمل مکی 459
سورہ القصص مکی 469
سورہ العنکبوت مکی 481
سورہ الروم مکی 491
سورہ لقمن مکی 498
سورہ السجدہ مکی 502
سورہ الاحزاب مدنیہ 506
سورہ سبا مکی 518
سورہ فاطر مکی 527
سورہ یسٰ مکی 535
سورہ الصفت مکی 542
سورہ ص مکی 551
سورہ الزمر مکی 558
سورہ المؤمن مکی 570
سورہ حم السجدہ مکی 580
سورہ الشوری مکی 589
سورہ الزحرف مکی 597
سورہ الدخان مکی 605
سورہ الجاثیہ مکی 608
سورہ الاحقاف مکی 613
سورہ محمدمدنیہ 619
سورہ الفتح مدنیہ 625
سورہ الحجرات مدنیہ 632
سورہ ق مکی 635
سورہ الذریت مکی 639
سورہ الطور مکی 644
سورہ النجم مکی 647
سورہ القمر مکی 650
سورہ الرحمنٰ مدنیہ 654
سورہ الواقعہ مکی 657
سورہ الحدیدمدنیہ 661
سورہ المجادلہ مدنیہ 667
سورہ الحشرمدنیہ 671
سورہ الممتحنہ مدنیہ 675
سورہ الصف مدنیہ 678
سورہ الجمعہ مدنیہ 680
سورہ المنفقون مدنیہ 682
سورہ التغابن مدنیہ 683
سورہ الطلاق مدنیہ 686
سورہ التحریم مدنیہ 688
سورہ الملک مکی 692
سورہ القلم مکی 695
سورہ الحاقہ مکی 698
سورہ المعارج مکی 700
سورہ نوح مکی 702
سورہ الجن مکی 704
سورہ المدثر مکی 709
سورہ القیٰمہ مکی 711
سورہ الدھرمدنیہ 713
سورہ المرسلٰت مکی 715
سورہ النبا مکی 718
سورہ النزعت مکی 719
سورہ عبس مکی 721
سورہ التکویر مکی 722
سورہ الانفطار مکی 723
سورہ المطففین مکی 724
سورہ الانشقاق مکی 726
سورہ البروج مکی 727
سورہ الطارق مکی 728
سورہ الاعلیٰ مکی 729
سورہ الغاشیہ مکی 729
سورہ الفجر مکی 730
سورہ البلد مکی 732
سورہ الشمس مکی 732
سورہ الیل مکی 733
سورہ الضحیٰ مکی 734
سورہ الم نشرح مکی 735
سورہ التین مکی 735
سورہ العلق مکی 735
سورہ القدر مکی 736
سورہ البینہ مدنیہ 736
سورہ الزلزال مدنیہ 737
سورہ العدیت مکی 738
سورہ القارعۃ مکی 738
سورہ التکاثر مکی 739
سورہ العصر مکی 739
سورہ الہمزۃ مکی 739
سورہ الفیل مکی 740
سورہ قریش مکی 740
سورہ الماعون مکی 740
سورہ الکوثر مکی 741
سورہ الکفرون مکی 741
سورہ النصرمدنی 741
سورہ اللہب مکی 741
سورہ الاخلاص مکی 742
سورہ الفلق مکی 742
سورہ الناس مکی 742

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
32 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment