القول المقبول فی شرح وتعلیق صلوۃ الرسول ﷺ
مصنف : عبد الروؤف بن عبد الحنان بن حکیم محمد اشرف سندھو
صفحات: 813
نماز اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے ۔یہ مسلمانوں کی اجتماعیت اور مرکزیت کی علامت ہے۔آنحضرتﷺ نے اس رکن عظیم کی بنیاد پر کفر و اسلام کی حدود کھینچی ہیں ۔اسے مؤمن کی معنوی و روحانی معراج قرار دیاگیا ہے۔روز محشر اس فریضہ کی ادائیگی کی سب سے پہلے باز پرس کی جائےگی۔اس میں کوتاہی موجب ہلاکت ہوگی۔اسی وجہ سے اس اہم ترین فریضہ کی ادائیگی پر آنحضرتﷺ نے پرزور تاکید فرمائی ہے۔اس حوالے سے ایک جامع اور آسان ترین طریقے سے رہنمائی کی ضرورت تھی ۔چنانچہ مولانا صادق سیالکوٹی صاحب نے ایک عظیم کوشش کرتے ہوئے ’’ صلوۃ الرسول ‘‘ نامی کتاب تصنیف کی لیکن اس میں متعدد کوتاہیاں موجود تھیں اور اس کی تخریج موجود نہیں تھی ۔چناچہ اس کتاب کی مزید تحقیق کرتے ہوئے مولانا عبدالرؤف بن عبدالحنا ن نے ’’ القول المقبول فی شرح وتعلیق صلوۃ الرسول ﷺ‘‘ نامی کتاب لکھ کر اس کی احادیث کی تخریج اور بعض مقامات پر علمی تعلیق پیش کر دی ہے ۔اللہ تعالی مؤلف محترم اور محقق صاحب کو اجر جزیل سے نوازے۔اور ان کی اس سعی جمیل کو توشہ آخرت بنائے۔آمین۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
خطبہ رحمت للعالمین | 46 | |
پیش رس | 48 | |
مسنون نماز قبول ہوتی ہے | 50 | |
بے قاعدہ نماز نماز نہیں ہوتی | 51 | |
بے قاعدہ نماز منہ پر ماری جاتی ہے | 53 | |
ہماری نمازوں کا حال | 55 | |
نماز کا چور | 55 | |
کوے کی ٹھونگیں | 57 | |
منافق کی نماز | 58 | |
جماعت کے ہوتے ہوئے کوئی نماز نہیں ہوتی | 59 | |
کتاب اور سنت کے اتباع کا حکم | 63 | |
سنت کا نافرمان نجات نہیں پائے گا | 65 | |
بہشت میں رسول اللہ کی رفاقت | 67 | |
رسول اللہ ﷺ کی وصیت | 69 | |
سنت کی پیروی کیوں ناگزیر ہے؟ | 71 | |
پانی کے احکام | 72 | |
نجاستوں کی تطہیر کا بیان | 97 | |
غسل جنابت کے احکام | 107 | |
مسواک کا بیان | 155 | |
وضوء کا بیان | 163 | |
جرابوں پر مسح کرنے کا بیان | 205 | |
تیمم کا بیان | 214 | |
غسل مسنون کا بیان | 230 | |
نماز کی تاکید کا بیان | 225 | |
نماز کے فضائل کا بیان | 237 | |
نماز کے اوقات کا بیان | 265 | |
اذان کا بیان | 283 | |
مساجد کا بیان | 313 | |
نماز کے اوصاف اور قواعد کا بیان | 329 | |
سجدہ سہو کا بیان | 502 | |
نماز با جماعت کا بیان | 511 | |
نماز کی صفوں کی برابری کا بیان | 542 | |
امامت کا بیان | 546 | |
نماز کی سنتوں کا بیان | 560 | |
نماز وتر کا بیان | 573 | |
نماز تہجد کا بیان | 595 | |
نماز تراویح کا بیان | 605 | |
جمعہ کی نماز کا بیان | 612 | |
سفر میں نماز قصر کا بیان | 633 | |
نماز عیدین کا بیان | 650 | |
سورج اور چاند گہن کی نماز کا بیان | 673 | |
مریض کی عیادت کا بیان | 694 | |
نماز جنازہ کا بیان | 703 | |
فہرست مضامین کتاب | 795 | |
فہرست نا مکمل |