الموافقات فی اصول الشریعہ جلد1
مصنف : امام شاطبی ؒ
صفحات: 533
’’اصول الفقہ‘‘ علوم دینیہ میں وہ مہتمم بالشان اور حقائق کشا علم ہے‘ جس کو پڑھنے اور سمجھے بغیر دائمی وآفاقی شریعت اسلامیہ کے بنیادی مآخذ یا ادلہ شرعیہ(قرآن‘سنت ‘ اجماع اور قیاس) کی وسعت وگہرائی کو کما حقہ سمجھا جا سکتا ہے نہ ادلہ شرعیہ سے قیامت تک پیش آنے والے جدید مسائل کے شرعی حکم کے استنباط واستخراج کے فنی واصولی طریق کار سے آگاہی ہو سکتی ہے۔چنانچہ اصول الفقہ کی ترکیب ہی اس معنی کی طرف مشیر ہے۔ اصلو فقہ کی اہمیت وافادیت کے پیش نظر بہت سی کتب تصنیف کی گئی۔زیرِ تبصرہ کتاب بھی اصول فقہ پر لکھی گئی کتب میں سے ایک ہے۔ اس میں مصنف نے اپنے تجربہ کی بنیاد پر قواعد سازی کی ہے اور قواعد شرعیہ کو شریعت کے استقرائی دلائل کے ساتھ مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے۔یہ کتاب اصلا عربی میں ہے تو اس کے افادۂ عام کے لیے اس کا اردو ترجمہ سلیس اور عام فہم کیا گیا ہے اور ہر باب اور فصل میں اصل مؤلف کے مفہوم ومراد کو واضح کرنے کی پوری کاوش ہے۔ اس میں آیات کو دوسری آیات سے اور حدیث کو دوسری احادیث سے اور آثار کو دیگر آثار سے یوں ملایا جاتا ہے کہ شک وشبہ کی کوئی صورت ہی نہیں باقی رہتی۔ یہ کتاب’’ الموقفات فی اصول الشریعۃ ‘‘ امام ابو اسحاق‘ابراہیم بن موسی الشاطبی کی مرتب کردہ ہے اور اس کے مترجم کا نام مولانا عبد الرحمان کیلانی ہے۔آپ دونوں تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ ان کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف اور مترجم وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 9 | |
مولف کا تعارف | 12 | |
کتاب کا تعارف | 17 | |
مقدمہ | 45 | |
فصل اجماع کے ضنی اور یقینی ہونے میں اصولیوں کے اختلاف کا بیان | 16 | |
علم کی اقسام کابیان | 111 | |
تحقیق کرنے والے عالم کی علامات | 131 | |
حصول علم کے طریقے | 134 | |
کتاب الاحکام | 149 | |
مباح کے فعل اور ترک کا بیان | 150 | |
مباح کے بالکلیہ مطلوب اور متروک ہونے کا بیان | 179 | |
مباح کے خادم کا بیان | 192 | |
موسع واجب میں تاخیر کا بیان | 207 | |
عینی واجبات او رکفائی واجبات | 217 | |
کفایہ کی طلب کا بیان | 240 | |
احکام وضعیہ | 258 | |
سبب شرط او رمانع کی تقسیم کا بیان | 258 | |
مسبب کی طرف قصد کا بیان | 275 | |
سبب سے دشواری کے دعوی کا پہلو | 304 | |
مسببات عامہ اور امید وخوف | 320 | |
مسببات کی قسموں کا بیان | 331 | |
شرائط کا بیان | 355 | |
موانع کے بیان میں | 387 | |
عزیمتوں اور خصتوں کا بیان | 409 | |
مطلق خاص اور عام کا بیان | 418 | |
مشروع رخصت کی اقسام | 436 | |
حقیقی اور وہمی مشقت کا بیان | 452 | |
خرق عادت کا بیان | 479 | |
اصطلاحات | 479 |