المسند فی عذاب القبر

المسند فی عذاب القبر

 

مصنف : محمد ارشد کمال

 

صفحات: 275

 

روح اور بدن کی جدائی کا نام  موت ہے۔ موت  عالم دنیا سے عالم آخرت میں داخلے کا ذریعہ ہے،جہاں سے انسان کی ابدی زندگی کا آغاز ہوتا ہے۔ عالم آخرت کے دو مرحلے ہیں ایک عالم برزخ ،یعنی موت سے لے کر حساب وکتاب کےلیے دوبارہ اٹھائےجانے تک، اور دوسرا مرحلہ دوبارہ اٹھائے جانے کے بعد یعنی عالم حشر سے شروع  ہوگا۔ عالم برزخ میں ملنے والی سزا کو عذاب قبر کہا جاتا ہے۔ عقیدہ عذاب قبر اس قدر اہم ہے کہ اس  پر بڑے بڑے محدثین اور آئمہ کرام رحمہم اللہ اجمعین نے باقاعدہ کتب تالیف فرمائی ہیں۔ جیسا کہ امام بیہقی  نے ’’ اثبات عذاب قبر‘‘ امام ابن ابی الدنیا نے ’’کتاب القبول اور کتاب الاہوال‘‘ امام قرطبی نے ’’التذکرہ‘‘ امام ابن رجب نے ’’اھوال القبور ‘‘ امام ابن قیم نے ’’ کتاب الروح‘‘ اورامام  جلال الدین سیوطی نے ’’ شرح الصدور‘‘ جیسی گراں قدر کتب تالیف فرمائیں۔ مگر عقلی گمراہیوں  میں مستغرق بعض  بے دین حضرات نے محض اس وجہ سے عذاب قبر کا انکارکردیا کہ یہ ہمیں نظر نہیں آتا ہے،  اور ہماری عقل اسے تسلیم نہیں کرتی ہے۔ ان کی یہ بات انتہائی جاہلانہ اور احمقانہ  ہے،  کیونکہ اس کائنات میں کتنی ہی ایسی اشیاء ہیں، جن کا وجود مسلم ہے، لیکن ہمیں وہ نظر نہیں آتی ہیں۔زیر تبصرہ کتاب ’’ المسند فی عذاب القبر ‘‘ فاضل مؤلف محمد ارشد کمال  کاوش ہے۔اس میں انہوں نے  عذاب قبر کے اثبات پر ڈیڑھ سو کے قریب صحیح وصریح  مرفوع وموقوف احادیث جمع کر دی ہیں،اورعذاب قبر کےحوالے سے  پیدا ہونے والے بعض اہم مسائل پر  تسلی بخش اور مدلل بحث کی ہے۔اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔آمین
 

عناوین صفحہ نمبر
تقریظ 7
عرض مولف 9
سیدنا ابو ایوب انصاری ؓ 17
سیدنا ابوبکر ؓ 19
سیدنا ابو جحیفہ ؓ 21
سیدنا ابو رافع ؓ 22
سیدنا ابو سعید خدری ؓ 25
کیا جنازہ اٹھاتے وقت میت میں روح لوٹ آتی ہے؟ 26
سیدنا ابو موسیٰ اشعری ؓ 43
رونے کی اقسام 45
میت پر زندوں کا رونا کب باعث عذاب ہے؟ 46
عذاب قبر کہاں ہوتا ہے ؟ 59
جنہیں بظاہر ارضی قبر نہ ملے انہیں عذاب کہاں ہوگا؟ 61
مسئلہ اعادہ روح 76
قرآن مجید میں اعادہ روح کی نفی نہیں 85
روحوں کا ٹھکانہ 88
فتنہ قبر 101
قبر میں سوالات کی تعداد 104
فتنہ قبر سے محفوظ رہنے والے 108
فتنہ قبر میں مبتلا ہونے والے 110
سید ابی بن کعب ؓ 115
سیدہ اسماء بنت ابی بکر ؓ 117
فتنہ دجال 137
حدیث براء بن عازب کی تحقیق 149
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری ؓ 162
سیدنا زید بن ارقم ؓ 170
صحابی ؓ 176
صحابیہ ؓ 177
عذاب قبر سن کر ایک جانور کے بدکنے کا واقعہ 189
کیا سیدہ عائشہ ؓ نے حدیث کا انکار کیا تھا؟ 196
عدم سماع کے دلائل 217
سماع موتیٰ کے قائلین کے دلائل اور ان کا تجزیہ 230
سیدہ عائشہ ؓ کا سیدنا ابن عمر ؓسے اختلاف اور جمہور کا موقف 244
فہرس اطراف الحدیث 263

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment