المنتقی

المنتقی

 

مصنف : ابو محمد عبد اللہ بن علی بن جارود نیساپوری

 

صفحات: 807

 

جو لوگ اس رزمگاہِ خیر وشر میں’پہلی غلطی‘‘ کا اعادہ نہیں کریں گے۔ اب شجرہ ممنوعہ کو نہیں چکھیں گے‘ بالکل اللہ تعالیٰ کی مرضی کے مطابق زندگی گزاریں گے۔ اس کی ہدایت پر شب وروز بسر کریں گے۔ تو اللہ بزرگ وبرتر انہیں بہشت بریں عطا کرے گا۔ اور جو لوگ اس دار مکافات میں من مانیاں کریں گے۔ احکام الٰہی سے بے اعتنائی برتیں گے۔ منع کیے ہوئے پھلوں کو قوت لایموت بنائیں گے۔ معصیت کی زندگی گزارنے والے یہ لوگ محروم الارث ہو کر رہ جائیں گے۔یعنی جنت میں واپس جانے کے لیے آسمانی ہدایت کی پیروی کرنا‘ اسی پر چلنا اور جو آسمانی ہدایت اور احکام الٰہی کی پابندی نہ کریں گے وہ بہشت سے محروم کر دیے جائیں گے۔ جنت میں لے جانے والے اعمال واسباب کو کتب احادیث میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں حدیث کی اہمیت‘حجیت اور قرآن کی مانند اس کا لابدی ہونا ثابت کیا گیاہے اوراس کتاب میں احادیث پر اعراب بھی لگایا گیا ہے۔ سلیس اردو ترجمہ کیا گیا ہے اور اردو دان طبقے کی آسانی کے لیے مفہومی ترجمہ کیا گیا ہے۔ اس میں آیات قرآنیہ اور احادیث نبویہ کی روشنی میں احادیث کی تشریح وتوضیح پیش کی گئی ہے اور مختلف فیہ مسائل میں زیادہ تر صرف راجح قول پیش کرنے پر اکتفاء کیا گیا ہے اور فقہی مباحث بھی موجود ہے۔ علامہ البانی اور شیخ شعیب الارناؤط جیسے محققین کے اجمالی حکم کو ذکر کیا گیا ہے۔ ۔ اور حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے حوالے دینے میں جس حدیث کو امام بخاری ومسلم یا کسی ایک نے بھی ذکر کیا ہے تو ان ہی کا حوالہ دیا گیا ہے‘ اور جو صحیحین میں نہ ہوں اور سنن اربعہ میں  ہوں تو ان کا حوالہ دیا گیا ہے کیونکہ صحیحین کے بعد ان کو امتیاز حاصل ہے۔ اور جو حدیث کتب ستہ میں نہ ہو اور دوسری کتب میں ہوں تو ان کا احاطہ نہیں کیا گیا بلکہ تخریج میں معروف کتب کا ذکر کیا گیا ہے اور تخریج کرتے ہوئے احادیث پر صحیح یا ضعیف کا حکم لگانے میں ’الموسوعۃ الحدیثیۃ‘ کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ المنتقی ‘‘ ابو محمد عبد اللہ بن علی بن جارود نیسابوری  کی تالیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 15
تقریظ 17
مقدمہ 21
رسول اللہﷺ کی احادیث حجت ہیں 32
طہارت کی کتاب 49
وضو کی فرضیت کابیان 49
ہواخارج ہونےسے وضو کرنےکابیان 50
پاخانے پیشاب اورنیند سےووضو کرنےکابیان 51
مذی کی وجہ سے وضو  کرنےکابیان 52
قےسےوضو کرنےکابیان 53
نیند سےوضو کرنےکابیان 54
بےہوش آدمی کےلیےطہارت کابیان 59
اسلام لانے والے مشرک کی طہارت کابیان 60
عضوخاص کوچھونےسےوضو کرنےکابیان 61
شرمگاہ کو چھونے سےوضو نہ کرنےوالی روایت کابیان 62
آگ پرپکی ہوئی سےوضو نہ کرنےکابیان 64
اونٹ کےگوشت سےوضو کرنےکابیان 65
قضائے حاجت کےلیے  دورجانے کابیان 66
بیت الخلا ء میں        داخل ہوتےوقت کی دعا 67
پاخانہ پیشاب اوراستنجاء کرتےوقت قبلہ رخ ہونے کی کراہت کابیان 67
ان مقامات کابیان جہاں پاخانہ اورپیشاب کرنےسےبچا جاتاہے 69
کھڑے ہوکر اورلوگوں کےقریب پیشاب کرنےکی رخصت کابیان 71
پیشاب کرنےوالے کوسلام کہنےکی کراہت کابیان 72
پتھروں سےاستنجاء کرتےوقت طاق عدد کےمستحب ہونےکابیان 74
پانی استنجاء کرنا 74
بیت الخلاء سےنکلتے وقت کیدعا 76
پانی سےطہارت اوراس مقدارکابیان جونجس ہوجاتی ہےاورجونجس نہیں ہوتی 76
مسواک کابیان 90
اعمال میں نیت کابیان 90
طہارت کےبغیر نمازقبول نہیں ہوتی 92
رسول اللہ ﷺکےوضواورآپ کےحکم دئیے گئے وضو کی کیفیت کابیان 93
موزوں پرمسح کرنےکابیان 100
جنابت اوراس سےپاکی حاصل کرنےکابیان 104
حیض کابیان 113
تیمم کابیان 123
جسموں اورکپڑوں کونجاستوں سےبچانے کابیان 129
نماز کی کتاب 139
پانچ نمازوں کی فرضیت اوران کی بحثوں کابیان 139
نماز کےاوقات کابیان 142
اذان کابیان 149
قبلہ کابیان 155
نمازکےلیے کپڑوں کابیان 158
مسجد کابیان 162
رسول اللہ ﷺ کی نماز کی کیفیت 163
نماز میں جائز اورناجائز افعال کابیان 203
مسافر کی نماز کابیان 213
بیٹھنے والے کی نماز کابیان 216
نماز خوف کابیان 219
نمازسےسوجانےوالے اورفوت شد نمازوں کی قضاکابیان 223
بھول جانےکابیان 224
نماز کسوف کابیان 228
نماز استسقاء کاکابیان 232
عیدین کابیان 242
سواری پرنماز پڑھنےکابیان 24
قنوت وتر کابیان 244
سنت رکعات کابیان 247
ان اوقات کابیان جن میں نماز ادا کرنامنع ہے 249
جمعہ کابیان 251
جماعت اورامامت کابیان 268
امام کادوکان پر نماز پڑھنےکابیان 274
لوگوں کےپیچھے آدمی کااکیلے نماز پڑھنےکابیان 277
تکبیرتحریمہ اورقراءت کےدرمیان خاموش رہنےکابیان 279
امام کی اقتدامیں قراءت کرنےکابیان 280
لوگوں کی ہلکی نمازپڑھانے کابیان 283
زکوۃ کی کتاب 291
زکوۃ کی کتاب کی ابتداء 291
روزوں کی کتاب 320
روزوں کاباب 320
حج کے مناسک کی کتاب 245
حج کےمناسک کاباب 345
جنائزہ کی کتاب 421
بیوع اورتجارتوں کی کتاب 447
تجارتوں کاباب 447
دھوکے وغیرہکی وجہ سےممنوع سودوں کابیان 465
بیع سلم کابیان 478
بیوع میں قضاءکےابواب 480
سودکابیان 494
سودسےمتعلقہ باب 495
گری پڑی اورگم شدہ چیزوں کابیان 504
نکاح کی کتاب 509
طلاق کی کتاب 548
ظہار کابیان 556
خلع کابیان 562
لعان کابیان 564
عدت کابیان 464
دیات کابیان 576
حدود کابیان 596
کنوارے اورشادی شدہ زانی کی حد 601
چوری میں ہاتھ کاٹنےکابیان 613
شرابی کی حدکابیان 616
عمدقتل یازخم لگانے کابیان 618
مشروبات کابیان 630
کھانوں کابیان 641
ذبح شدہ جانوروں کےمسائل کابیان 653
قربانیوں کابیان 657
عقیقہ کابیان 662
شکارکابیان 665
نذرکابیان 677
وصیتوں کابیان 688
مواریث کابیان 691
غلاموں کو آزاد کرنکابیان 700
مکاتب اورمدبر کابیان 705
عمری اوررقیکابیان 708
عطیات اورہبات کابیان 711
احکام کابیان 714
ہجرت کابیان 735

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
18.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment