الموطاء مع شرح و تخریج جلد اول
مصنف : امام مالک بن انس
صفحات: 820
مؤطا امام مالک حدیث کی ایک ابتدائی کتاب ہے ۔ جسے امام مالک بن انس نے تصنیف کیا۔ امام مالک فقہ اورحدیث میں اہل حجاز بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے امام ہیں۔ مؤطا امام مالک حدیث کے متداول اور معروف مجموعوں میں سب سے قدیم ترین مجموعہ ہے۔ جمہور علماء نے مؤطاکو طبقات کتب حدیث میں طبقہ اولیٰ میں شمار کیاہے۔اس کی اسی اہمیت کے باعث ہر دور میں اکابر امت نے اپنے اپنے حلقہ ہائے تدریس میں اس سے استفادہ کیا اورمختلف ادوار میں مختلف دول ِ اسلامیہ میں اس کی شروحات وتعلیقات بھی لکھی ہیں ۔امام ابن عبد البر کی ’’الاستذکار‘‘ مؤطا امام مالک کی ضخیم شرح ہے ۔ اور اسی طر ح اردو زبان میں علامہ وحیدالزمان نے صحاح ستہ کی طرح اس کا بھی ترجمہ کیا طویل عرصہ سے یہی ترجمہ متداول تھا ۔ زیرنظر مؤطا ا مام مالک کی شرح ارض پاک وہند میں تین جلدوں پر مشتمل بزبان اردو پہلی تحقیقی اورمفصل شرح ہے ۔ترجمہ وتخریج وشرح کا فریضہ حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم حفظہ اللہ نے ا نجام دیا ہے شارح نے احادیث کی تحقیقی اور علمی وتفصیلی شرح کی ہے تاکہ فہم حدیث میں کسی قسم کااخفاء وبہام باقی نہ رہے۔ہرکتاب کے شروع میں خلاصہ الکتاب اور ہرباب کا خلاصہ اور اس میں موجود،صحیح،موقوف،مقطوع اور اقوال امام مالک کو واضح کیا گیا ہے۔تحقیق حدیث میں ڈاکٹر سلیم الہلالی، علامہ ناصرالدین البانی اور احمد علی سلیمان المصری کی تحقیق پر اعتماد کیا گیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 15 |
تقریظ | 20 |
امام مالک کے مختصر حالات زندگی | 31 |
اوقات نماز کے متعلق کتاب | 52 |
اوقات نماز کا بیان | 52 |
جمعہ کے وقت کا بیان | 61 |
اس شخص کا بیان جس نے نماز کی ایک رکعت پالی | 63 |
دلوک شمس | 66 |
وقتوں کے متفرق مسائل کا بیان | 67 |
نماز سے سوئے رہ جانے کا بیان | 71 |
ٹھیک دوپہر کے وقت نماز کی ممانعت کا بیان | 75 |
لہسن کی بو کے ساتھ مسجد میں داخل ہونے کی ممانعت کا بیان | 77 |
نماز میں منہ ڈھانپنے سے ممانعت کا بیان | 77 |
طہارت کے مسائل کی کتاب | 80 |
وضو کے طریقے کا بیان | 80 |
سونے والے کے وضو کا بیان جب وہ نماز کے لیے اٹھے | 85 |
وضو کے لیے پاکیزہ پانی کا بیان | 87 |
ان چیزوں کا بیان جن سے وضو واجب نہیں ہوتا | 91 |
آگ پر پکی ہوئی چیز کی وجہ سے وضو نہ کرنے کا بیان | 93 |
وضو کے متفرق مسائل کا بیان | 97 |
ان روایات کا بیان جو سر اور کانوں کے مسح کے متعلق | 105 |
ان روایات کا بیان جو موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں | 107 |
موزوں پر مسح کرنے کے طریقے کا بیان | 113 |
ان روایات کا بیان جو نکسیر پھوٹنے اور قے کے بارے | 114 |
نکیر پھوٹنے پر کیے جانے والے عمل کا بیان | 116 |
اس شخص کے عمل کا بیان جس پر زخم یا نکسیر پھوٹنے سے خون کا غلبہ ہوجائے | 116 |
مذی سے وضو کا بیان | 118 |
ودی کے نکلنے سے وضو نہ کرنے کی رخصت کا بیان | 120 |
شرمگاہ کو چھونے سے وضو لازم ہونے کا بیان | 122 |
آدمی کا اپنی بیوی کو بوسہ دینے سے وضو کرنے کا بیان | 126 |
غسل جنابت کے طریقے کا بیان | 128 |
جب مرد و عورت کے مقام ختنہ باہم مل جائیں تو اسی سے غسل واجب ہونے کا بیان | 131 |
جنبی شخص کے وضو کا بیان | 134 |
جب جنبی شخص نماز پڑھ لے اور اسے یاد نہ رہے تو اس کی نماز کو لوٹانا | 135 |
غسل جنابت کے متفرق امور کا بیان | 142 |
تیمم کا بیان | 145 |
تیمم کے طریقے کا بیان | 149 |
جنابت والے شخص کے تیمم کا بیان | 151 |
اس کا م کا بیان جو مرد کے لیے اپنی بیوی سے کرنا جائز ہے | 152 |
حیض والی عور ت کے پاک ہونے کا بیان | 155 |
حیض کے متفرق مسائل | 156 |
مستحاضہ عورت کا بیان | 158 |
بچے کے پیشاب کا بیان | 164 |
کھڑے ہو کر پیشاب کرنے اور اس کے علاوہ کا بیان | 165 |
مسواک کا بیان | 167 |
نماز کی کتاب | 171 |
نماز کے آغاز کا بیان | 191 |
نماز فجر میں قراءت کا بیان | 209 |
امام کے پیچھے آمین کہنے کا بیان | 228 |
نمازمیں بیٹھنے کے طریقے کا بیان | 236 |
نمازمیں تشہد کا بیان | 240 |
سہو کی کتاب | 262 |
نماز میں بھول جانے کے وقت عمل کا بیان | 262 |
جمعہ کے مسائل کی کتاب | 264 |
جمعہ کے دن غسل کے طریقے کا بیان | 264 |
جمعہ کے دن سعی کا بیان | 278 |
جمعہ کے دن قبولیت دعا والی گھڑی کا بیان | 283 |
نمازجمعہ میں قراءت | 291 |
رمضان المبارک میں نماز کے متعلق کتاب | 294 |
رات کی نماز ( تہجد ) کے متعلق کتاب | 308 |
نبی کریم ﷺ کی نماز وتر کا بیان | 314 |
وتر کے حکم کا بیان | 321 |
صبحکی دو سنتوں کا بیان | 332 |
نماز باجماعت کے متعلق کتاب | 335 |
نماز عشاء اور نماز فجر کا بیان | 338 |
نماز باجماعت کے طریق کار کا بیان | 347 |
امام کے بیٹھ کر نماز پڑھانے کا بیان | 349 |
درمیانی نماز کا بیان | 355 |
سفر میں نمازقصر کرنے کے متعلق کتاب | 366 |
چاشت کی نماز کا بیان | 395 |
نمازی کے آگے سے گزرنے کی رخصت کا بیان | 407 |
صفیں برابر کرنے کا بیان | 413 |
نمازفجرمیں قنوت کا بیان | 418 |
ضرورت کے وقت نماز میں جھانکنے اورہاتھوں سے آوازپیدا کرنے کا بیان | 427 |
نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنے کا بیان | 432 |
نماز کے متفرق احکامات کے طریق کار کا بیان | 436 |
نماز کے متفرق مسائل کا بیان | 449 |
دونوں عیدوں کے متعلق مسائل | 467 |
نماز عیدین میں تکبیرات اور قراءت کا بیان | 472 |
نماز خوف کے متعلق کتاب | 479 |
نمازگرہن کے متعلق کتاب | 486 |
قبلے کے متعلق کتاب | 504 |
قرآن مجید کے متعلق مسائل کی کتاب | 518 |
جنازوں کے متعلقہ احکام کی کتاب | 573 |
روزوں کے متعلق کتاب | 625 |
اعتکاف کے متعلق کتاب | 700 |
زکاۃ کےمسائل کی کتاب | 717 |