المقربون اذکار وظائف ، نماز و دعائیں

المقربون اذکار وظائف ، نماز و دعائیں

 

مصنف : حافظ عبد الوہاب

 

صفحات: 281

 

اللہ احکم الحاکمین کا بے پناہ احسان ہے کہ اس نے ہمیں انسان بنانے کے بعد مسلمان بنایا ‘مسلمان ہونے کے ناطے ہم پر  لازم ہے ک ہم اپنی زندگی اللہ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق بسر کریں‘ زندگی گزارنے کے لیے اللہ نے ہمیں ایسے اصول وضوابط عطا فرمائے ہیں کہ انہیں اپنا کر ہم پُر سکون‘ راحت وآرام اور برکت والی زندگی بسر کر سکتے ہیں مگر افسوس کہ مسلمان ان اصولوں سے نا آشنا ہو کر بے سکونی‘ پریشانی اور مصیبتوں سے بھری ہوئی زندگی گزار رہا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اللہ کے اصولوں کو اللہ کی مرضی کے مطابق سمجھ کر استعمال کر کے اللہ کی رحمت‘ سکینت اور برکتوں سے بھر پور طریقے سے فائدہ اُٹھایا جائے۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں مصنف﷾ نے اسی عمل کی طرف توجہ دلائی ہے کہ ہم اپنی زندگی کو کیسے اللہ کی مرضی کے مطابق بسر کر سکتے ہیں۔ اس کتاب میں حدیث کی اصل کتابوں سے مراجعت کے بعد الفاظِ منصوصہ کا انتخاب کیا گیا ہے‘ ہر دعا اور ذکر کے ساتھ نبیﷺ کا مکمل فرمان‘ جس کتاب سے کوئی چیز لی ہے اسی کا حوالہ دیا گیا ہے‘ صحیح احادیث کا انتخاب‘ جامع دعاؤں اور جامع الفاظ کو درج کیا گیا ہے‘ اگر کسی دعا میں ایک کلمے کا فرق ہے تو اس کو الگ ذکر کیا ہے‘ تمام قرآنی آیات اور احادیث کی تخریج بھی کی گئی ہے‘ نبیﷺ کے علاوہ کسی بھی شخصیت کے اقوال کو نقل نہیں کیا‘ جو دعا غیر ثابت ہے اس کا ذکر کرنے سے احتراز کیا گیٰا ہے یہ کتاب ’’ المقربون ‘‘ حافظ عبد الوہاب﷾ کی عظیم کاوش ہے اور آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عرضِ مؤلف 15
ذکر و دعا ،استغفار و توبہ ، حمد وثنا ،تسبیح و تکبیر وتہیلیل اور صلوٰۃ و سلام 21
ذکر و دعا 21
تلاوت قرآن کی فضیلت و اہمیت 21
ذکر کی فضیلت و اہمیت 22
دعا کی فضیلت و اہمیت 28
دعا کی شرائط و آداب 29
اللہ تبارک و تعالیٰ کے خوبصورت اسماء وصفات 34
دعا کی قبولیت کے اوقات واحوال 40
دعا کے قبول ہونے کی صورتیں 44
کن کی دعا قبول نہیں ہوتی ؟ 45
توبہ و استغفار 45
حمد و ثنا، تسبیح و تکبیر اور تہلیل 47
صلوٰۃ و سلام 52
صلوٰۃ و سلام کا مفہوم اور استعمال 52
سونے اورنیند سے بیدار ہونے کے اذکار 57
سوتے وقت کے اذکار 57
نیند اور خواب کے متعلق ضروری باتیں 66
طہارت، گھر ، بازار ، مجلس ، مسجد اور وضو کے متعلق دعائیں 71
بیت الخلاء کے متعلق دعائیں 71
گھر کے متعلق دعائیں 72
بازار کے متعلق دعائیں 74
مسجد کے متعلق دعائیں 76
وضو کے متعلق دعائیں 79
وضو کی پہلے کی دعا 79
وضو کے بعد کی دعائیں 80
اگر کسی کو پانی نہ ملے تو ؟ ( تیمم کا طریقہ) 82
اگر کسی کو پانی اور مٹی دونوں نہ ملیں تو ؟ 82
وضو کے ساتھ مسواک کرنا 83
وضو کا مسنون طریقہ 83
غسل کا مسنون طریقہ 86
اذان واقامت 87
اذان کابیان 87
اقامت کا بیان 91
بارزش کے دوران اذان 93
نماز کا بیان 94
نماز کا طریقہ 96
نماز سے پہلے نیت کرنا 96
قبلہ رخ سیدھا کھڑا ہونا 96
نماز کی ابتداء 97
قیام میں ہاتھوں کی کیفیت 97
نبی ﷺکا عمل 97
تکبیر اور قراءت کے درمیان کی دعائیں 98
تعوذ 104
سورہ فاتحہ 104
آمین 105
سورۂ فاتحہ کے بعد قراءت 105
رکوع کی دعائیں 107
رکوع سے اٹھنے کی دعائیں 109
سجدے کی دعائیں 113
دو سجدوں کے درمیان کی دعائیں 117
سجدہ تلاوت کی دعائیں 119
جلسہ استراحت 120
تشہد 121
مسنون درود 127
سلام پھیرنے سے پہلے کی دعائیں 129
سلام کا مسنون طریقہ 135
فرضی نماز کےبعد اذکار اور دعائیں 137
نمازوں کی رکعات کی تعداد اور قرأت 144
نماز جمعہ 148
جمعہ کی ادائیگی کا عظیم ترین اجر و ثواب 150
نماز عیدین 151
نماز سفر:(نماز قصر) 152
تحیۃ المسجد :(مسجد میں داخل ہونے کے دو نفل) 153
تحیۃ الوضوء:(وضو کے دو نفل) 154
نماز وتر 155
نماز وتر پڑھنے کا طریقہ 156
نماز وتر کی دعا 157
وتروں کی قرات اوربعد میں دعا 159
نماز وتر کے بعد نوافل 159
قنوت نازلہ 161
نماز استسقاء 164
نماز کسوف و خسوف 🙁 گرہن کی نماز) 167
نماز تہجد 169
نماز اشراق 170
نماز تسبیح 171
نماز توبہ 173
نماز سفر:(سفر سے واپسی کی نماز) 174
نماز استخارہ 175
نماز جنازہ 176
نماز جنازہ کی دعائیں 177
میت کو قبر میں داخل کرتے وقت کی دعائیں 180
میت کو دفن کرنے کے بعد کی دعا 180
قبروں کی زیارت کی دعائیں 181
فوت شدہ مسلمانوں کے لیے عام دعا 182
تعزیت کا طریقہ 183
صبح و شام  اور رات دن کے اذکار 184
صبح و شام کے اکٹھے اذکار 184
صبح کے اذکار 190
شام کے اذکار 193
رات و دن کےاذکار 195
سفر،عمرہ وحج اور ماہ رمضان کے متعلق دعائیں 198
سفر کی دعائیں 198
سواری پر بیٹھنے کی دعا 198
سفر کے آغاز کی دعا 200
سفر کے اختتام کی دعا 200
سفر کے دوران کی دعائیں 201
الوداعی دعائیں 203
عمرہ اورحج کی دعائیں 204
عمرہ اورحج کی ابتداء 204
عمرہ اورحج کا تلبیہ 205
حجر اسود کے پاس پڑھی جانے والی دعا 205
طواف کے اختتام پر دعا 206
طواف کےدو نفلوں میں قرأت 206
صفا کے قریب پڑھی جانے والی دعا 206
صفا اورمروہ پر پڑھی جانے والی دعا 206
یوم عرفہ کی دعا 207
مشعر حرام کے پاس دعا 208
جمرات کو کنکریاں مارتے وقت کی دعا 208
عمرہ اورحج کے سفر سے واپسی کی دعا 208
ماہ رمضان کےمتعلق دعائیں 209
نیا چاند دیکھنے کی دعا 209
سحری کی دعا 209
افطاری کی دعا 210
لیلۃ القدر کی خاص دعا 210
کھانے ،پینے ،لباس اور ملاقات کےمتعلق دعائیں 211
کھانے اور پینے کی دعائیں 211
کھانے کے دوران کی دعا 212
کھانا کھانے کے بعد  کی دعائیں 212
دودھ پینے کے بعد کی دعا 214
کھلانے اور پلانے والے کے لیے دعائیں 214
لباس کے متعلق دعائیں 215
نیا کپڑا پہننے کی دعا 215
کپڑا اتارنے کی دعا 216
جوتا پہننے اور گنگھی کرنے کا مسنون طریقہ 217
ملاقات کی دعا 217
سلام کے مسنون الفاظ 218
سلام کرنے کامسنون طریقہ 220
بچوں اور عورتوں کو سلام کرنا 220
والدین، نکاح (شادی) اوراولاد کے متعلق دعائیں 221
والدین کے متعلق دعائیں 221
والدین کی اپنے لیے ، اپنےوالدین اوراپنی اولاد کے لیے دعا 221
اولاد کی والدین کے لیے دعا 222
فوت شدہ والدین کے لیے دعا 222
نکاح کے متعلق دعائیں 223
شادی کی مبارک باد 223
شادی کرنے والے کی دعا 223
بیوی سے ملاقات کی دعا 224
اولاد کے متعلق دعائیں 224
بیوی اور اولاد کے لیے دعا 224
نیک اولاد کے حصول کی دعائیں 225
نو مولود کے کام میں اذان کہنا اور گھٹی دینا 226
فوت شدہ اولاد کے لیے دعا 226
پریشانی ،مصیبت ، قرض ،بیماری، نظر بد، جنات ،جادو اور شیاطین سےمحفوظ رہنے کی دعائیں 228
پریشانی ومصیبت کے متعلق دعائیں 228
قرض کے متعلق دعائیں 234
بیماری و نظر بد کے متعلق دعائیں 235
مریض پر دم کے مسنون الفاظ 235
بےبس مریض کی دعا 237
بے بس مریض کا دم 237
جسمانی درد کا دم 238
نظر بد کا دم 241
عیادت کی فضیلت و اہمیت 242
عیادت کی دعائیں 243
جنات، جادو و شیاطین کے متعلق دعائیں 245
متفرق جامع دعائیں 248
شیطان کو بھگانے والی دعائیں 249
دشمن کے خلاف دعائیں 250
لڑائی کے وقت کی دعائیں 250
غصے کے متعلق دعا 251
چھینک کے متعلق دعائیں 252
بارش کے متعلق دعائیں 253
ہوا چلتے وقت کی دعائیں 254
بارش اترتے وقت دعا 255
نقصان دہ بارش کے وقت کی دعا 256
پہلا پھل دیکھنے کی دعا 256
مرغ بولتے ،گدھا رینکتے اور کتا بھونکتے وقت کی دعا 256
جانور ذبح کرنے کی دعا 257
احسان ونیکی کرنے والے والے کے لیے دعا 257
پسندیدہ اور غیر پسندیدہ چیز دیکھتے وقت کی دعا 258
تعجب اورحیرانی کےوقت مسنون الفاظ 259
خوش خبری ملتےوقت کرنے والا کام 259
بیماریوں سے محفوظ رہنے کی دعا 259
دلوں کی ثابت قدمی کی دعا 260
اسم اعظم والی دعا 260
ایک نہایت قیمتی دعا 261
اللہ کی سکھائی ہوئی بہترین دعا 261
دجال سےبچاؤ کا وظیفہ 262
موت کے وقت کی دعا 262
پیارے اللہ رحمٰن و رحیم کی بتائی ہوئی دعائیں 263
پیارے خلیل ﷺکی پڑھی ہوئی دعائیں 270
وہ جامع دعائیں جوآپﷺزیادہ پڑھتے تھے 270
وہ جامع دعائیں جوآپﷺنے عام پڑھی ہیں 271
رسول اللہ ﷺ کی زبان سے ادا ہونے والی آخری دعا 280

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment