المسھلۃ فی شرح المقدمۃ بالسؤال والجواب

المسھلۃ فی شرح المقدمۃ بالسؤال والجواب

 

مصنف : قاری حبیب الرحمن

 

صفحات: 98

 

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی  ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اوراصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔فن تجوید پر عربی زبان میں بے شمار کتب موجود ہیں۔جن میں سے مقدمہ جزریہ ایک معروف اور مصدر کی حیثیت رکھنے والی عظیم الشان منظوم کتاب ہے،جو علم تجوید وقراءات کے امام علامہ جزری ﷫کی تصنیف ہے۔اس کتاب  کی اہمیت وفضیلت کے پیش نظر  متعدد اہل علم نے اس کی شاندار شروحات لکھی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ” المسھلۃ فی شرح المقدمۃ بالسؤال والجواب “بھی  مقدمہ جزریہ کی ایک مفصل شرح ہے جو قاری حبیب الرحمن جامعہ صدیقیہ، لاہور کی کاوش ہے۔یہ کتاب شائقین علم تجوید کے لئے ایک نادر تحفہ ہے، جس میں مولف موصوف نے سوالا جوابا مقدمہ جزریہ کی شرح بیان کی ہے۔ تجوید وقراءات کے ہر طالب علم کو اس کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
خطبۃ الکتاب 4
باب مخارج الحروف 11
باب الصفات 22
باب معرفۃ التجوید 26
باب استعمال الحروف 33
باب الراءت 38
باب اللامات 40
باب الاستعلاء والاطباق 41
باب الادغام 44
باب فی الفرق بین الظاء و الضاد 47
باب التحذیرات 54
باب احکام النون الساکنۃ والتنوین 57
باب المدات 60
باب معرفۃ الوقف والابتداء 62
باب معرفۃ المقطوع و الموصول 66
باب ہاء التانیث التی رسمت تاء 81
باب ہمزہ الوصل 89
خاتمہ 92

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment