المعانی الجمیلۃ فی شرح العقیلۃ

المعانی الجمیلۃ فی شرح العقیلۃ

 

مصنف : فیاض الرحمن علوی

 

صفحات: 203

 

کلمات قرآنیہ کی کتابت کا ایک بڑا حصہ  تلفظ کے موافق یعنی قیاسی ہے،لیکن چند کلمات تلفظ کے خلاف لکھے جاتے ہیں اور رسم کے خلاف اس معروف کتاب کو رسم عثمانی یا رسم الخط کہا جاتا ہے۔تمام اہل علم کا اس بات پر اتفاق ہے کہ قرآن مجید کو رسم عثمانی کے مطابق لکھنا واجب اور ضروری ہے ،اور اس کے خلاف لکھنا ناجائز اور حرام ہے۔لہذا کسی دوسرے رسم الخط جیسے ہندی، گجراتی، مراٹھی، ملیالم، تمل، پنجابی، بنگالی، تلگو، سندھی، فرانسیسی، انگریزی ،حتی کہ معروف  وقیاسی عربی رسم  میں بھی لکھنا جائز نہیں ہے،کیونکہ یہ درحقیقت کتاب اللہ کے عموم و اطلاق، نبوی فرمودات، اور اجماع صحابہ و اجماعِ امت سے انحراف ہے ۔ زیرنظر کتاب ’’المعانی الجمیلہ فی شرح العقیلۃ‘‘قاری فیاض الرحمٰن العلوی صاحب (بانی وسرپرست مرکزی دار القراء،پشاور) کی تصنیف ہے ۔جو علم قراءات کے امام علامہ شاطبی﷫ کی علم الرسم پر لکھے منظوم قصیدے ’’عقیلۃ اتراب القصائد فی اسنی المقاصد‘‘کی مختصر وآسان شرح ہے

 

 

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment