اللمحات جلد 2

اللمحات جلد 2

 

مصنف : رئیس احمد ندوی

 

صفحات: 380

 

مولانا محمد رئیس ندوی ہندوستان کے کبار علما میں سے تھے جنھوں نے پوری زندگی دعوت و تبلیغ، درس و تدریس اور تصنیف و تالیف میں بسر کی، جس سے بے شمار لوگ مستفید ہوئے اور آپ کے بعد بھی آپ کے چھوڑے ہوئے علمی و تحقیقی اور وقیع لٹریچر سے آنے والی نسلیں اپنے عقیدہ و عمل کی اصلاح میں فائدہ اٹھائیں گی۔ زیر نظر کتاب ’اللمحات إلی ما فی أنوار الباری من الظلمات‘ دراصل دیوبندی مکتب فکر کی طرف سے شائع کردہ کتاب ’انوارالباری شرح صحیح البخاری‘ کا جواب ہے، جس میں دیوبندی مؤلف نے ائمہ محدثین پر تنقید و تبصرہ میں حدودِ علم و ادب سے تجاوز کیا، اپنے مذہب کے مخالف علما و فقہا کے متعلق نازیبا زبان استعمال کی اور علمی مباحث میں تہذیب و شائستگی سے ہٹ کر ایسا لہجہ اختیار کیا جسے انصاف پسند دیوبندی حضرات نے بھی پسند نہیں کیا۔ زیر نظر کتاب ائمہ محدثین اور مسلک اہلحدیث کے دفاع پر مبنی ایک انسائیکلوپیڈیا ہے جس میں مخالفین کے اعتراضات کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ ان کے اپنے مذہب و مسلک کی حقیقت بھی دلائل و براہین کی روشنی میں خواب واضح کی گئی ہے۔ مولانا ندوی رحمۃ اللہ علیہ نے ’انوار الباری‘ میں لکھے گئے خلاف حقائق امور کا جائزہ لیا اور ائمہ محدثین و مسلک اہلحدیث کے خلاف مؤلف انوار کی شرانگیزیوں کا سدباب کیا جنھیں ملاحظہ کرنے کے بعد مؤلف انوار کی علمیت کی حقیقت بخوبی عیاں ہو جاتی ہے۔مصنف نے اپنی کتاب میں دلائل و براہین کی روشنی میں مخالفین کے بعض بنیادی مسلمات کی ایسی نقاب کشائی کی ہے کہ اسے پڑھنے کے بعد ہر شخص حقیقت کو تسلیم کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ یہ کتاب پانچ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے جو قارئین کے لیے علم و تحقیق کے نئے در وا کرے گی۔

 

عناوین صفحہ نمبر
سخنہائے گفتنی 3
تمہید 7
عقیدہ خلق قرآن اور حماد بن ابی سلیمان 8
عقیدہ خلق قرآن کے سبب امام صاحب پر حماد کی خفگی 18
عقیدہ خلق قرآن سے امام صاحب کا تیسری بار رجوع 34
خلق قرآن کی بابت امام صاحب کا مذہب 45
واقعہ امام احمد 59
امام شعبہ کا تذکرہ 66
امام صاحب کے دیگر شیوخ 72
امام صاحب کا آبائی مذہب 103
خاندان امام صاحب مسلمان کب ہوا؟ 112
امام صاحب کی پیدائش گاہ 158
امام صاحب کے تابعی ہونے کی بحث 175
امام ابوحنیفہ 203
امام ابن المبارک 203
خلف بن ایوب عامری 204
امام دار قطنی 208
امام حاکم 215
قاسم بن حکم عرنی پر جرح 236
حافظ قسطلانی اور تابعیت امام صاحب 252
خلاصہ کلام 253
کردری کی ایک علمی ظرافت 270
کوفہ میں مقیم صحابہ کی تعداد 293
مسائل حج میں امام صاحب کی مہارت 304
مرجی مذہب کب ایجاد کیا گیا؟ 321
امام صاحب کے فضائل ومناقب 334

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment