الحکمہ احادیث مبارکہ کا دلنشین مجموعہ

الحکمہ احادیث مبارکہ کا دلنشین مجموعہ

 

مصنف : شیخ عمر فاروق

 

صفحات: 998

 

اسلام کے دوبنیادی اور صافی سرچشمے قرآن وحدیث ہیں جن کی تعلیمات وہدایات پر عمل کرنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے ۔ قرآن مجید کی طرح حدیث بھی دینِ اسلام میں ایک قطعی حجت ہے ۔ کیونکہ اس کی بنیاد بھی وحی الٰہی ہے ۔احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا ۔ ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔ان ضخیم مجموعہ جات سے     استفتادہ عامۃ الناس کےلیے انتہائی دشوار ہے ۔عامۃ الناس کی ضرورت کے پیش نظر کئی اہل علم نے مختصر مجموعات حدیث تیار کیے ہیں ۔اربعین کے نام سے کئی علماء نے   حدیث کے مجموعے مرتب کیے ۔اور اسی طرح 100 احادیث پر مشتمل ایک مجموعہ عارف با اللہ مولانا سید محمد داؤد غزنوی ﷫ نے ا نتہائی مختصراور جامع رسالہ ’’نخبۃ الاحادیث‘‘ کے نام سے مرتب کیا جس میں عبادات معاملات ،اخلاق وآداب وغیرہ سے متعلق کامل راہنمائی موجود ہے۔ موصوف کے کمال حسنِ انتخاب کی وجہ سے یہ کتاب اکثر دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے۔عصر حاضر میں بھی کئی مزید مجموعات ِحدیث منظر عام پر آئے ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’الحکمۃ‘‘بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔احادیث مبارکہ یہ دلنشیں مجموعہ شیخ عمر فاروق ﷾ نے مرتب کیا ہے ۔یہ کتاب در اصل   ہفت روزہ ’’الاعتصام ‘‘ میں شیخ عمر فاروق کے درس حدیث کے نام سےچھپنے والے مضامین کا مجموعہ جو انہوں مولانا عطاء اللہ حنیف﷫ کی ترغیب پر الاعتصام میں شروع کیے ۔ بعدازاں انہوں نے ان مضامین کو نئے سرے کمپوز کروا کر’’الحکمۃ‘‘کے نام شائع کیا ۔ اس کتاب کا ایک حصہ عبادات اور دوسرا حصہ معاملات واخلاقیات پر مشتمل ہے۔ مرتب موصوف کی اس کتاب کے علاوہ ’’ الفرقان‘‘ اور ’’شریعتِ اسلامیہ کے محاسن‘‘ کے نام سےبھی   دو کتابیں قیولیت عامہ کا درجہ حاصل کرچکی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ موصوف کو صحت وتندرستی والی زندگی عطا فرمائے اور ان کی دینی خدمات کو شرفِ قبولیت سے نوازے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
                                     خلوص نیت
خلوص نیت 29
اللہ دلوں کو دیکھتا ہے 35
                                         قرآنیات
اسلام ایک آسان     اور پاکیزہ دین 39
اسلام ہی ہماری راہ ہے 43
قرآن اور قوموں     کا عروج و زوال 46
ذلت و ادبار کی وجہ     اور نجات کا طریقہ 49
افحکم الجاھلیۃ     یبغون؟ 52
                             نماز
پا کیزگی اور اللہ تعالی کی یاد 55
مسواک 61
وضو کی اہمیت و فضیلت 64
اذان 70
احسان 76
مساجد اور ان کی فضیلت اور برکت 80
نماز ،باجماعت کی فضیلت اور برکت 84
نماز با جماعت     میں صف بندی 90
نماز میں خشوع کیوں اور کیسے ؟ 94
نماز کے ثمرات و برکات 101
                                       روزہ
رمضان المبارک اور قرآن 109
رمضان المبارک کو قیمتی بنایئے 114
رمضان المبارک اور جود و سخاوت 120
روحانی و اخلاقی تربیت کامہینہ (1) 125
روحانی و اخلاقی تربیت کا مہینہ (2) 129
روزہ روحانی اور جسمانی تربیت 133
روزہ۔۔۔۔حصول تقوی اور اس کے ثمرات 136
روزہ اور تہذیب نفس 139
روزہ اور حصول تقوی 142
روزہ اور ضبط نفس (1) 145
روزہ اور ضبط نفس(2) 147
پیغام رمضان ۔۔بنام مسلمان 149
روزہ اور تعمیر اخلاق 152
روزہ اور تربیت نفس 158
رمضان المبارک اور دعا 161
چند آداب 164
عید کا روحانی و اخلاقی   پہلو 171
                                 حج
حج کے اخلاقی و معاشرتی ،روحانی اور تربیتی پہلو 177
حج کے ثمرات و برکات 181
عید الاضحی کا پیغام 186
                                     انفا ق فی سبیل اللہ
اللہ کے راستے میں خرچ کرنا 191
مال و دولت کی آزمائش 194
دولتمندی کے ساتھ شکر گزاری 198
جود و سخا 203
سود یا قرض حسنہ 208
                                 اعمال صالحہ
زندگی کے بلند مقاصد 213
اعمال خیر کی مختلف راہیں 216
اعمال صالحہ میں جلدی کیجئے 219
عرش الہی کے سائے میں 223
اسلام کا اخلاقی     نظام ۔۔۔۔پسندیدہ اعمال 228
پسندیدہ اعمال (1) 232
پسندیدہ اعمال (2) 236
اللہ تعالی صورت اور مال کو نہیں دل اور اعمال کو دیکھتاہے 240
اسلام پر لبیک کہنے والے کہاں ہے ؟ 242
سدابہار نیک اعمال 246
بلندی کی راہیں 251
محبت الہی کا حصول 254
                                         حقوق العباد      
والدین کے ساتھ حسن سلوک 261
اہل وعیال کے ساتھ اچھا سلوک 266
گھر والوں پر خرچ کرنے     کا اجر 270
پڑوسیوں کےحقوق 274
پڑوسیوں کا بھی خیال کیجیے 278
اللہ تعالی کب اور کہاں ملتاہے؟ 280
مسلمانوں کے باہمی حقوق 284
مریضوں کی عیادت 288
مریض کی عیادت اور مسلمان کی زیارت 291
مسلمان کاحق مار لینے کی سزا 294
مسلمان باہم سلامتی کا مظہر ہیں 298
اصلاح معاشرہ کی فکر کیجیے 301
اسلامی اخوت کے تقاضے 308
تربیت اولاد 311
ایثار و غم خواری 315
عہد کی پابندی 319
خیر خواہی 323
عورت کے حقوق و فرائض 327
عورت کی عزت و آبرو 332
مسلمان پر ہتھیار اٹھانا اور انھیں دھوکہ دینا 334
مسلمان کا مسلمان پر ہتھیار اٹھانا؟ 338
دنیا میں سلامتی کیسے آئے؟ 341
مسلمانوں کا قتل 344
وقت حساب آنے سے پہلے 346
                                       زہد و ورع
فقر و زہد 349
حرص وقناعت 353
صبروشکر ۔۔۔ عاجزی اور عظمت 359
قناعت اور سیر چشمی 363
                                                   علم و تعلیم
تلاش علم 367
طالب علم کے لیے چند     نصیحتیں 372
حصول علم اور مسلمان استاد کی خدمات(1) 375
حصول علم اور مسلمان استاد کی خدمات(2) 378
معلم اور متعلم کے فرائض (1) 387
معلم اور متعلم کے فرائض (2) 390
معلم اور متعلم کے فرائض(3) 393
                                       اسوہ حسنہ
خوشگوار زندگی کا نمونہ 395
اتحاد ۔۔۔ اللہ کی نعمت ہے 399
رسول اللہ کی حیات طیبہ 402
جمال زندگی 406
                                         اخلاق و آداب
اسلام میں اخلاق کی قدرو قیمت 411
ایمان اوراخلاق 414
قانون اور اخلاق 420
نیکی اور گناہ کیا ہے ؟ 422
اعتدال اور میانہ روی (1) 427
اعتدال اور میانہ روی (2) 431
اعتدال اور اخلاق حسنہ کی فضیلت 435
دانش مند اور عاجز 441
تربیت نفس 446
نیک اور بری مجلس کے اثرات 450
تزکیہ نفس 455
فرائض کی پابندی پر بشارت 458
حلم 462
تواضع و انکساری(1) 466
تواضع و انکساری(2) 470
نرم دلی 473
تکبر و غرور 478
تکبر سے بچنا 482
دل کی سختی کا علاج 486
ضبط نفس 489
غصے پر حاوی ہو نے کی تدبیر 494
مسلمان ۔۔۔رحمت کا پیغام 499
ظلم کو مٹانا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے 502
مسلمان ظلم کا حامی نہیں ہو سکتا 504
ظلم کا انجام 507
شرم وحیا 412
ہماری حیا کہاں رخصت ہوگئی؟ 512
حیا سراپا خیر ہے 520
حقیقی حیاء 524
نظر کی حفاظت 527
مسلمانوں میں بے حیائی پھیلانے والوں کا     انجام 531
مومن کی ذہا نت و فطانت 536
امانت 539
دیانت داری بھی     دین ہے 542
سلیقہ اور صفائی 546
آدا ب طعام 549
اکل حلال 556
زبان کی پاکیزگی 559
صدق و صفا 563
حق گوئی (1) 568
حق گوئی (2) 571
حق گوئی (3) 575
حق گوئی (4) 579
حق گوئی (5) 585
                               اسلام اور نظام حکومت
اسلام ۔۔۔ اور قوت و شوکت 589
ہجرت اور آزادی کے کیا معنی ہیں؟ 595
یوم آزادی 597
آزادی یا غلامی ؟ 600
اس نسل کی نگرانی     کا ذمہ دار کون ہے ؟ 602
شریعت کا نفاذ محض وعدوں سے ممکن نہیں 606
حکومت آخر کس مرض کی دواہے؟ 608
نظام حکومت بگڑتے دیکھ کر خاموش رہنا 612
فلاحی ریاست کا تصور 616
موجودہ جمہوریت اور     اسلام 619
موجودہ الیکشن     اور بے جا اسراف 622
تنظیم اسلامی کا عظیم مظاہرہ 625
امن کی تلاش 629
حقوق کی پاسبانی اور امن عالم 632
قوت مذہب سے مستحکم     ہے جمیت تیری 635
علاقائی تعصبات ، اسلامی تعلیم کے منافی 637
کیا آپ رضائے الہئ کے لیے اکٹھے ہو سکتے ہیں ؟ 642
مسلمانوں کا اتحاد 645
سچامسلمان اور اچھا پاکستانی 649
مسلمان ہوشیار باش 654
ذمہ دار حکمران کیسے ہوں ؟ 656
قیادت صالحہ کے     نمو نے 665
صالح قیادت کی برکات اور اس کے انتخاب کا صحیح طریقہ 668
نہ مال غنیمت     نہ کشور کشائی 671
انصاف کی حکمرانی 675
اسلامی انقلاب میں نفاق سب سے بڑی رکاوٹ ہے 679
اسلام اور پاکستان کے منکرین کون ہیں ؟ 682
ظالم حکومت کا انجام 685
مسلمان اور جہاد 690
یہ خون کس کے ذمہ ہے ؟ 693
قومی عزت و آبرو کا انحصار 696
کشمیری مسلمانوں کی آہ فغاں 702
کشمیری     مسلمانوں کی مدد 705
آہ خون مسلم کی یہ ارزانی 708
آہ امت مسلمہ کا فہم و شعور 712
نئی حکومت کی اہم ذمہ داریاں 715
اسلامی فلاحی مملکت کی خصوصیات (1) 740
اسلامی فلاحی مملکت کی خصوصیات(2) 744
                                     متفرق مضامین
کامیاب زندگی کا شاندار تصور 773
سینے کو کینے سے پاک رکھو 777
پانچ نصیحتیں 780
پانچ خوفناک برائیاں 785
دینداری ۔۔۔معیار نکاح 789
مشابہت سے ممانعت 793
مشورہ اور اس کی اہمیت 797
مفلس کون ہے ؟ 801
توکل کا صحیح مفہوم 805
مسلمان اور مہاجر کی جامع تعریف 809
گناہوں کے اثرات اور ان کا ازالہ 815
مسلمان خائن نہیں ہوتاہے 820
حسن اسلام 823
تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں 826
اچھے اخلاق کے نتائج 829
قرب قیامت ۔ زلزلوں کی کثرت 833
اسلام ، ایمان اور احسان 834
روزہ اور اس کے ثمرات 840
آداب صوم اور اس کے ثمرات 845
قرآن حکیم او ر اس کی تلاوت 852
ایمان 861
اسلام 871
احسان 880
اخلاص 890
اعتصام 898
اخوت اور بھائی چارہ 908
حج اور عمرہ 918
نیک اعمال کی حرص اور مستعدی 929
امر بالمعروف و نہی عن المنکر 938
استقامت 948
سکینت 957
خشوع 964
صدقہ کی وسعت اور اسلامی عدل کے نمونے 674
                                          توبہ و استغفار
استغفار کو لازم پکڑیے 984
“اے ہمارے رب! 993
“اے ہمارے رب! 996
تبصرہ ۔۔۔۔۔ از۔ مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ 998
 

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
16.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آدابآزادیائمہاحادیثاسلاماسلامیاللہانقلابپاکستانتبصرہتعلیمتعلیماتحدیثحقوقحیاحیاتخدماتدینرسالہرمضانروزہصحابہصحتصومعلمعلماءقرآنقیامتمدارسمذہبمسلمانمضامینمعاشرہنظرنمازوحی
Comments (0)
Add Comment