الفرقان (اردو)
مصنف : امام ابن تیمیہ
صفحات: 185
نبی کریمﷺ اور آپ کی امت کے بہت زیادہ فضائل و خصائص ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کو دوستوں اور دشمنوں کے درمیان فرق بتانے کا ذمہ دار ٹھیرایا۔ اس لیے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ حضورﷺ پر اور جو کچھ وہ لائے ہیں اس پر ایمان نہ لائے اور ظاہر و باطن ان کا اتباع نہ کرے۔ جو شخص اللہ تعالیٰ کی محبت اور ولایت کا دعویٰ کرے اور حضور نبی کریمﷺ کی پیروی نہ کرے وہ اولیاء اللہ میں سے نہیں ہے۔ بلکہ جو ان سے مخالف ہو تو وہ اولیاء الشیطان میں سے ہےنہ کہ اولیاء الرحمٰن میں سے۔ اس موضوع پر شیخ الاسلام امام ابن تیمیہؒ نے ’الفرقان‘ کے نام سے زیر نظر شاندار کتاب تالیف کی۔ جس میں اللہ کے دوستوں اور شیطان کے دوستوں کے مابین حقیقی فرق کو واضح کیا گیا ہے۔ ہمارے معاشرے میں بہت سے ایسے لوگوں کو اولیاء اللہ کا درجہ دے دیا جاتا ہے جو دین کی مبادیات تک سے واقف نہیں ہوتے اور تو اور ایسے لوگ بھی ولی کے خطاب سے سرفراز ہوتے ہیں جنھیں زندگی میں کبھی نہانا بھی نصیب نہیں ہوا۔ ایسے میں شیخ الاسلام کی یہ کتاب ان جیسے خانہ زاد اولیاء کی قلعی کھولنے کے لیے کافی ہے۔ جس میں اولیاء اللہ کی پہچان کے ساتھ ساتھ بہت سارے اولیاء اللہ کا تعارف بھی کرایا گیا ہے۔ کتاب کا اردو ترجمہ مولانا غلام ربانی مرحوم نے کیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
حمد ونعت | 5 | |
سچے اور جھوٹے اولیاء میں تمیز آیات شریعہ سے | 6 | |
فصل | 12 | |
اولیاء اللہ کے اوصاف احادیث سے | 12 | |
ولی کے لغوی اور اصطلاحی معنی | 15 | |
افضل اولیاء اللہ کون ہیں؟ | 16 | |
ولی کی تعریف حسن بصری کی زبان سے | 18 | |
اطاعت رسول سے کوئی شخص مستثنٰے نہیں | 21 | |
اصحاب صفہ کے متعلق غلط فہمیاں | 22 | |
انصار اہل صفہ میں سے نہیں تھے | 23 | |
ایمان کی شرطیں | 26 | |
توسل رسول کی حدود | 28 | |
شیطانی شعبدے | 29 | |
ذکر الہیٰ کی تعریف | 30 | |
اولیاء اللہ کے دو طبقے | 34 | |
مقربین | 40 | |
مقتصدین | 41 | |
انبیاء کی دو قسمیں | 41 | |
اولیاء اللہ کے درجے | 43 | |
حقیقت ایمان وکفر | 47 | |
مجنون ولی نہیں ہوسکتا | 53 | |
اتباع رسول سے کوئی شخص مستثنیٰ نہیں | 55 | |
فضیلت کا معیار تقویٰ ہے | 58 | |
جہاد اصغر وجہاد اکبر | 60 | |
اولیاء اللہ معصوم نہیں ہوسکتے | 66 | |
الہام کی صحت کا معیار | 69 | |
انبیاء اور اولیا ء میں فرق | 73 | |
حضرت جنید رحمۃ اللہ علیہ کا قول | 77 | |
تمام انبیاء کا دین واحد ہے | 86 | |
خاتم النبیین اور خاتم اولیاء | 91 | |
انبیاء اولیاء سے افضل ہیں | 92 | |
مسئلہ شفاعت | 100 | |
شیطانی وحی | 107 | |
ابن عربی اور حضرت جنید رحمۃ اللہ علیہ | 4108 | |
معصیت کی غلط تعریف | 113 | |
معصیت کی صحیح تعریف | 113 | |
لفظ مع کا منطوق | 119 | |
مسئلہ تقدیر | 130 | |
مجسٹریٹوں کی تین قسمیں | 137 | |
ائمہ کی تقلید واجب ہے نہ حرام | 139 | |
اولیاء اللہ اور اعدا اللہ میں فرق | 140 | |
معجزات نبی ﷺ | 157 | |
کرامات صحابہ وتابعین | 158 | |
انفرادی کرامات نقص ولایت کی علامت ہیں | 164 | |
چند جھوٹے نبیوں کی کرامتیں | 165 | |
شیطان کو بھگانے والی آیت | 166 | |
شیطانی شعبدات | 167 | |
کرامات اولیاء اور احوال شیطانی میں فرق | 168 | |
قوالی | 176 | |
ان وجن سب پر حضور کی رسالت تسلیم کرنا فرض ہے | 185 |