الفرقان بین اولیاء الرحمن و اولیاء الشیطن

الفرقان بین اولیاء الرحمن و اولیاء الشیطن

 

مصنف : امام ابن تیمیہ

 

صفحات: 243

 

نبی کریمﷺ اورآپ کی امت کے بہت زیادہ فضائل و خصائص ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کو دوستوں اور دشمنوں کے درمیان فرق بتانے کا ذمہ دار ٹھیرایا۔ اس لیے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ حضورﷺ پر اور جو کچھ وہ لائے ہیں اس پر ایمان نہ لائے اور ظاہر و باطن ان کی اتباع نہ کرے۔ جو شخص اللہ تعالیٰ کی محبت اور ولایت کا دعویٰ کرے اور حضور نبی کریمﷺ کی پیروی نہ کرے وہ اولیاء اللہ میں سے نہیں ہے۔ بلکہ جو ان سے مخالف ہو تو وہ اولیاء الشیطان میں سے ہےنہ کہ اولیاء الرحمٰن میں سے۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نےاپنی کتاب  میں اوراپنے رسول ﷺ کی سنت  میں بیان فرما دیا ہےکہ لوگوں میں سے  اللہ  تعالیٰ کے دوست بھی ہیں اور شیطان کے بھی اور اولیاء رحمٰن اور اولیاء شیطان کے  درمیان  جو فرق ہے  وہ بھی ظاہر کردیا ہے ۔اس موضوع پر شیخ الاسلام امام ابن تیمیہؒ نے ’’الفرقان بین اولیاء الرحمٰن واولیاء الشیطان‘‘ کے نام سے شاندار کتاب تالیف کی۔ جس میں اللہ کے دوستوں اور شیطان کے دوستوں کے مابین حقیقی فرق کو واضح کیا گیا ہے۔ ہمارے معاشرے میں بہت سے ایسے لوگوں کو اولیاء اللہ کا درجہ دے دیا جاتا ہے جو دین کی مبادیات تک سے واقف نہیں ہوتے اور تو اور ایسے لوگ بھی ولی کے خطاب سے سرفراز ہوتے ہیں جنھیں زندگی میں کبھی نہانا بھی نصیب نہیں ہوا۔ ایسے میں شیخ الاسلام کی یہ کتاب ان جیسے خانہ زاد اولیاء کی قلعی کھولنے کے لیے کافی ہے۔ جس میں اولیاء اللہ کی پہچان کے ساتھ ساتھ بہت سارے اولیاء اللہ کا تعارف بھی کرایا گیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب   شیخ الاسلام ابن تیمیہ﷫ کے اسی رسالہ کا ترجمہ ہے ۔ترجمہ کی سعادت  مولانا غلام ربانی ﷫ نے حاصل کی ہے ۔ یہ ترجمہ  اگرچہ پہلے بھی کتاب وسنت سائٹ پر موجود تھا  لیکن  اس میں احادیث کی تخریج  نہیں کی گئی تھی  زیر نظر ایڈیشن میں  محترم  جنا ب ابن عبد العزیز صاحب  نے احادیث کی مکمل تخریج کی  ہے جس سے اس رسالہ کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ او ر مکتبہ سلفیہ ،لاہور نے  اسے خوبصورت انداز میں حسن طباعت سےآراستہ کیا ہے  اس لیے اسے بھی سائٹ پر پبلش کردیا ہے

 

عناوین صفحہ نمبر
حمد ونعت 9
سچے اورجھوٹے اولیاء میں تمیز آیات شریفہ سے 11
اولیاء اللہ کےاوصاف احادیث سے 20
والی کےلغوی اوراصلاحی معنی 32
اولیاءاللہ میں سے افضل کون؟ 34
ولایت کےلئے ابتاع رسول ضروری ہے 26
ولی کی تعریف حسن بصری کی زبان سے 27
اطاعت رسول سےکوئی شخص مستثنی نہیں 31
اصحاب صفہ کےمتعلق غلط فہمیاں 31
انصار اہل صفہ میں سے نہیں تھے 33
خاتم النبیین کی رسالت پر یہود ونصاری کاجزوی ایمان 36
ایمان کی شرطیں 36
توسل رسول کی حدود 39
سکندر بن قیلقوس اورذوالقرنین 40
ایمان کےبغیر اجتہاد موجب فلاح نہیں ہوسکتا 41
شیطانی شعبد ے 41
ذکر الہی کی تعریف 42
ایمان کےجسم میں نفاق کےجراثیم 43
اولیاءاللہ کےدوطبقے 48
مقربین 52
مقتصدین 57
انبیاءکی دوقسمیں ۔عبد ورسول اورملک ونبی 57
اولیاءاللہ کےدرجے 61
حقیقت ایمان وکفر 65
ایمان مفصل ومجمل کی تعریف 67
بعض اہل جنت کی بعض پر فضیلت 68
مجنون ولی نہیں ہو سکتا 73
اتباع رسول اللہ ﷺ سے کوئی شخص مستثنی نہیں 75
مجنوں اوراحکام شریعت 76
عارف لوگ مخلوق کےاند ر ہی چھپے رہتے ہیں 77
صوفی کیوجہ تسمیہ 79
اولیاء میں سےافضل کون 79
فضیلت کامعیار تقوی ہے 80
لفظ فقر کی تحقیق 81
جہاد اصغر وجہاد اکبر کی حقیقت 83
معاذ بن انوازنبوی کی باران رحمت 86
ترک غذا ترک ضروریات اوردائمی خاموشی ممنوع ہے 88
اولیا ء اللہ معصوم نہیں ہوسکتے 90
الہام کی صحت کامعیار 93
غلط اجتہاد یاغلط الہام ولایت کامنافی نہیں 93
فضیلت عمر فاروق ؓ 94
صدیق ﷜ کومحدث پر کیوں ترجیح حاصل ہے 97
انبیاءاوراولیاءمیں فرق 98
مشائخ کےاقوال اورپابندی سنت کتاب وسنت 103
حضرت سلیمان دارانی  کاقول 103
حضرت جنید کاقول 103
ابو عثمان ؓنیشاپوری کاقول 103
درویشوں  کی اندھی تقلید اروعذاب آخرت 104
درویشوں کی اندھی طریق عیسائیت 106
خوارق عادت اوراولیا ء 109
مجذوب نجاستوں اورکتوں کےساتھی 110
اولیاء الشیطان کی علامات 112
اولیاء الرحمن کی علامات 113
تمام انبیاء کادین واحد ہے 116
شریعت اورمنہاج کافرق اورمراد 116
ہرزمانے کادین اسلام ہے 117
انعام یافتہ لوگ 121
خاتم النبیین اورخاتم الاولیاء 124
انبیاء اولیا سےافضل ہیں 125
خاتم النبیین اورحضرت عیسی کی نبوت کامقابلہ 125
وہ مدعیان اسلام جویہود نصاری سےبدتر ہیں 127
آنحصرت کی ولدیت کی حیثیت 127
فلسفیانہ الحاد مکاشفہ کےرنگ میں 129
عقول عشرہ کی حقیقت 130
نبوت کی فلسفیانہ تشریح 131
اہل فلسفہ کیوں کر گمراہ ہوئے 133
فلسفی صوفی اوراسلامی صوفی 134
مسئلہ شفاعت 135
فرشتے  اخیالی مخلوق یاحقیقی 137
شیطان دوستی اوروعدہ وعید 140
شیطانی وحی 143
ابن عربی اورحضرت جیند 145
فلسفی صوفیوں کی افسوسناک بےباکی 146
صدقونوی کی نئی چال 147
حلوں اوراتحاد 147
معصیت کی غلط تعریف 149
معصیت کی  صحیح تعریف 149
لفظ مع کاذممنوطوق 156
حقایق دینیہ کونیہ 160
مجسٹریٹوں کی تین قسمیں 176
ائمہ کی تقلید نہ واجب ہےنہ حرام 178
ارادہ کونیہ اورارادہ دینیہ میں فرق 179
امر کونیہ امردینہ 181
قضائے کونیہ وقضائےدیینہ 183
بعث کونیہ اوربعث دینیہ 186
ارسال کونیہ اورارسال دینیہ 187
تحریم کونی اورتحریم دینی 189
اولیا ء کادلاسہ 191
شیطان کئی لوگوں پر اترنا ہے 192
معجزات النبی 198
کرامات صحابہ وتابعین 200
ابو مسلم خولانی کی کراماتن 203
عامر بن عبدقیس کی کرامات 204
وصلۃ بن اشیم کی کرامات 204
انفرادی کرامات نقص ولایت کی علامت ہیں 206
چند جھوٹے نبیوں کی کرامتیں 208
شیطان کو بھگانے والی آیت 210
شیطانی شعبدات 210
کرامات اولیاء اوراحوال شیطانی میں فرق 212
قوالی 221
انس وجن سب بر حضور کی رسالت تسلیم کرنافر ض ہے 230

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاجتہاداحادیثاسلامالحاداللہالہامانبیاءاولیاءتبصرہترجمہدینرسالہزبانسنتصحابہصحتعربیفضائلفلسفہنظریہود
Comments (0)
Add Comment