الفرقۃ الجدیدۃ ( دامانوی )

الفرقۃ الجدیدۃ ( دامانوی )

 

مصنف : ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی

 

صفحات: 194

 

جیسے جیسے قیامت کا وقت قریب آرہا ہے گمراہ فرقے جنگل میں آگ کی طرح پھیلتے جارہے ہیں۔اور اپنے دام ہم رنگ زمانہ میں ناسمجھ مسلمین کو پھنسا رہے ہیں۔قدیم زمانے میں نجد عراق میں کوفہ کا شہر گمراہ فرقوں کی جنم بھومی اور آماجگاہ تھا۔مثلا خوارج ،روافض ،جہمیہ ،مرجئہ ،معتزلہ وغیرہ ۔عصر جدید میں کراچی کا شہر خود رو فرقوں کا مرکز ہے۔پہلے ڈاکٹر مسعود الدین عثمانی نے ’’برزخی فرقہ‘‘کی بنیاد رکھی اور امام احمد بن حنبل﷫ سمیت  متعدد ائمہ اسلام کی تکفیر کی ۔چنانچہ کراچی  ہی میں رہنے والی ایک  عالم وفاضل شخصیت  محترم ابو  جابر عبد اللہ دامانوی ﷾نے اس کے رد میں ’’ الدین الخالص‘‘ نامی کتاب لکھی ،جس کا آج تک جواب نہیں آ سکا۔برزخی فرقہ کی بیخ کنی کے بعد محترم ابو  جابر عبد اللہ دامانوی ﷾نے ایک دوسرے فرقے   فرقہ مسعودیہ  کے خلاف قلم اٹھایا اور زیر تبصرہ یہ کتاب’’  الفرقۃ الجدیدۃ  ‘‘ تحریر فرمائی۔یہ فرقہ بھی کراچی ہی کی پیداوار ہے ۔اس فرقے کے بانی مبانی مسعود احمد صاحب  بی ایس سی ہیں۔اس فرقے نے ’’جماعت المسلمین ‘‘ کا خوبصورت لقب اختیار کر رکھا ہے جس طرح لبنان میں  رافضیوں نے ’’ حزب اللہ ‘‘ کا نام اختیار کر رکھا ہے۔یہ فرقہ اپنے علاوہ تمام مسلمانوں کو گمراہ سمجھتا ہے اور ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا قائل نہیں ہے۔جو شخص ا س کے بانی مسعود احمد  صاحب کی بیعت نہیں کرتا وہ ان کے نزدیک مسلمان نہیں ہے،چاہے وہ قرآن وحدیث کا جتنا بڑا عالم وعامل ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے امام ابن حجر﷫سمیت متعدد محدثین کی تکفیر کی ہے۔اس کتاب میں مولف موصوف نے جماعت المسلمین کے تمام باطل نظریات کا مدلل رد کیا ہے اور ان کی حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے۔اللہ تعالی مولف﷾ کی ان کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 7
پیش لفظ 20
جماعت المسلمین 25
کیا اللہ تعالیٰ نے ہمارا نام صرف مسلم رکھا ہے؟ 34
مسلم کی صفات 35
حدیث جبریل علیہ السلام 38
مسلم کے علاوہ دوسرے نام بھی اللہ تعالیٰ ہی نے رکھے ہیں 46
مسلم کے دیگر نام 49
مومن 49
عبداللہ 50
حنیف 54
انصار 59
مہاجرین 59
ایک اہم نکتہ 60
مسلم یا منافق 71
مومن اور قرآن مجید 74
مومن اور ایمانیات 75
خسارے سے صرف مومنین ہی محفوظ رہ سکتے ہیں 77
پردہ اور مومن 78
مومن کے متعلق دیگر آیات 79
مومن اور احادیث رسولﷺ 81
عبرت ناک واقعات 91
بدعتی فرقے 96
حافظ ابن حجر عسقلانی  کی وضاحت 110
فرقہ بندی 116
لفظ فرقہ کی بحث 120
تہتر فرقوں والی روایت 122
اہل حدیث یا اصحاب الحدیث 130
اہل الحدیث کے متعلق اہل العلم کے اقوال 137
کیا ہر مسلم اہل الحدیث ہو سکتا ہے 142
اہل السنۃ والجماعت 145
ایک اہم حدیث 166
حکومت کے باغی اور مخالف 167
مسعود احمد صاحب کی وضاحت 171
جماعت المسلمین کے متعلق موصوف کی وضاحت 178
دین میں آسانی کرنے کا حکم 184
امام البانی کا فیصلہ 187

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ائمہاحادیثاسلاماللہپردہتبصرہحدیثعبد اللہقرآنقیامتمسلماننظریاتنماز
Comments (0)
Add Comment