الفوائد (اردو) جلد اول

الفوائد (اردو) جلد اول

 

مصنف : ابو محمد امین اللہ پشاوری

 

صفحات: 674

 

موجودہ دور سراسر مادیت کا دور ہے ،جس میں ہر شخص دنیوی مال ودولت اور جاہ ومنصب کےحصول میں سرگرداں نظر آتا ہے ۔تزکیہ نفس،اصلاح قلب اور فکر آخرت سے مکمل تغافل برتا جا رہا ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہر شخص بے چینی اور بے سکونی کا شکار ہے ۔ایسے میں اس کے طرح کے لڑیچر کی اشد ضرورت ہے جس میں اصلاح باطن اور اخلاص وللہیت کی اہمیت کا اجاگر کیا جائے اور ان کے حصول کا عملی طریقہ بھی واضح کیا جائے۔زیر نظر کتاب اسی ضرورت کو پورا کرتی ہے ۔مولانا ابو محمد امین اللہ پشاوری نے اس کتاب میں ایمان وتقویٰ،زہدوقناعت،محبت الہیٰ ،حسن خاتمہ کے اسباب،استقامت  فی الدین کا طریق کار اور دیگر بہت سے مفید موضوعات پر بحث کی ہے ۔اس میں جا بہ جا قرآن وحدیث اور اقوال سلف سے بہت زیادہ استدلال کیا گیا ہے  اور ضعیف اور موضوع روایات سے اجتناب کیا گیا ہے ۔گویا یہ ایک مستند کتاب ہے ،اصل کتاب عربی میں تھی جسے جناب محمد علی صدیقی نے اردو میں منتقل کیا ہے جس کی بدولت عوام بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔امید ہے اس کے مطالعہ سے اصلاح قلب ودین کا داعیہ بیدار ہو گا اور لوگ خداوند قدوس کی جانب متوجہ ہوں گے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مترجم 3
خطبۃ الکتاب 5
خصوصیات کتاب 6
عمل صاحل کے شروط 8
ادب کی تعریف 28
فتنہ کے معنی اور فتنہ کی اقسام 33
حقیقی ایمان کیا ہے؟ 73
خواہشات کی دو قسمیں ہیں 103
اقوال زریں 137
نفس تین قسم کے ہوتے ہیں 179
محبت پیدا کرنے والے اسباب ووسائل 200
محبت الہیٰ کے محرکات 206
محبت کی اقسام 218
رغبت کرنے والوں کی تین اقسام 223
علم القلوب 231
تقوی کے محرکات 261
ایمان کے فوائد 273
اللہ کی محبت پانے کے دو اسباب 370
عبادت ،عجز وانکساری کے بغیر نامکمل ہے 373
گناہوں سے بچنا اور اس کے اسباب 276
لوگوں کی دو اقسام ہیں 388
حسن اخلاق کی کچھ علامات 475
استقامت کی معانی چیزیں 481
اللہ کا خوف کیسے حاصل ہوگا؟ 578
خوف سے متعلق کچھ کلمات 608
بعض حکمتوں کے بیان میں 637
آگ سے بچنے کے دو اہم ترین اسباب ہیں 666
اختتام کتاب 667

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آخرتاردواصلاحاقوالاللہسلفعربیقرآنمحمد علینظر
Comments (0)
Add Comment